DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Italian Pakistani national arrested after raping a woman in Sir sooba shah

کلرسیداں , سرصوبہ شاہ کے اٹلی پلٹ نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر مطلقہ خاتون کی عزت لوٹ لی،

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،فروری,2023)—کلرسیداں کے اٹلی پلٹ نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر مطلقہ خاتون کی عزت لوٹ لی،کلرسیداں پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مبینہ ملزم چوہدری ناصرکو گرفتار کرلیا۔خاتون(ص) نے کلرسیداں پولیس کواپنی درخواست میں بتایا کہ وہ مسلم ٹاون راولپنڈی کی رہائشی ہے،بیوٹی پارلر کا کام کرتی ہے اور گھر کی واحد کفیل ہے۔چوہدری ناصر نامی شخص نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اور کہا کہ وہ بیرون ملک اٹلی کا نیشنیلٹی ہولڈر ہے اور شادی کا خواہش مند ہے۔گزشتہ روز ناصرنے اسے کلرسیداں کے نواحی علاقہ سرصوبہ شاہ بلایا اور نامعلوم شخص کے ہمراہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دو ہزار روپے دے کر سڑک کنارے چھوڑ دیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم چوہدری ناصر کوگرفتارکر لیا بتایا جاتا ہے کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ ھے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, February 2023)- Ch Nasir Italian Pakistani national has been arrested for raping a woman after inviting her in Sir Sooba shah for a marriage proposal. The woman (S) told in her application to the Kallar Syedan police that she is a resident of Muslim Town Rawalpindi, works in a beauty parlor, and is the sole breadwinner of the house. Ch Nasir an Italian nationality holder told her in a scam that his Italinon nationality holder and wishes to marry her, Ch Nasir hen called her to Sir Sooba Shah, a suburb of Kallar Syedan, and along with an unknown person raped her and then left her on the side of the road after giving two thousand rupees. The police registered a case and arrested the accused Chaudhry Nasir. It is said that the accused is already married.

مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن نہیں لڑ رہی لہذہ اپنے سیاسی مخالفین کو واک اوور نہیں دے سکتا,مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 57 بلال یامین ستی

Muslim League-N is not contesting by-elections, so i cannot give a walk-over to its political opponents, Bilal Yamin Satti

www.pothwar.com / Bilal Yamin Satti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 57 بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق ضرور ہے مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن نہیں لڑ رہی لہذہ اپنے سیاسی مخالفین کو واک اوور نہیں دے سکتا علاقائی اور برادری تعصب سے ہٹ کر الیکشن لڑ رھا ہوں شاہد خاقان عباسی کا ہر منصفانہ فیصلہ من و عن قبول کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما نمبردار اسد عزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔بلال یامین نے کہا کہ ماضی کے چار برس میں جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست نے علاقے کو بہت نقصان پہنچایا ہر کام میں کرپشن اور کمیشن وصول کیا جاتا رھا یہ میرا الزام نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کا موقف بھی ہے،صداقت عباسی نے چار برسوں میں علاقے کا استحصال کیا لوگوں کو سہانے خواب دکھائے گئے ساری توجہ مال بنانے پر مرکوز رکھی گئی ترقیاتی منصوبے ہوں یا نوکریاں دونوں میں کرپشن کی کہانیاں عام ہیں یہ ہمارے علاقے کی سیاست کی روایات نہیں ہیں یہاں راجہ شاہد ظفر،اعجاز الحق،چوہدری نثار علی خان،شاہد خاقان عباسی،کرنل یامین ستی اور چوہدری خالد نے انصاف اور کردار پر مبنی سیاست کی۔محمد خاقان عباسی اور کرنل یامین ستی علاقائی تعصب اور برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے تھے میں آج اسی فلسفے کی بحالی کے لیئے کوشاں ہوں میری کوشش ہے کہ علاقائی سیاست سے غلاظت اور الزام تراشی پر مبنی سیاست کا خاتمہ کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مخالفین کو واک اوور دے دیں میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے مگر اس بابت شاہد خاقان عباسی کے ہر منصفانہ فیصلے کو من و عن قبول کروں گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ راجہ ندیم احمد میرے قابل احترام بھائی ہیں وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں مگر کلر سیداں کو بنیاد بنا کر الیکشن نہیں لڑا جا سکتا حلقہ این اے 57 مری ضلع کے علاؤہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل ہائے کہوٹہ،کلرسیداں اور راولپنڈی پر مشتمل ہے، انچاس یوسیز میں علاقہ کو بنیاد بنا کر الیکشن لڑنا درست فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر عوام حلقہ نے خدمت کا موقع دیا تو میں چار ماہ کی قلیل مدت میں صداقت عباسی کے چار برسوں سے زیادہ کام کر کے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پہنچ کر قانون سازی کے ذریعے کوشش کروں گا کہ اس حلقے میں وفاق کے تمام محکموں میں گریڈ ایک سے گیارہ تک کے ملازمین کا تعلق حلقے سے ممکن کروں گا سوئی گیس کے منصوبوں پر کام کروں گا اور صداقت عباسی کے چار برسوں سے بھی زیادہ کام کرکے دکھاؤں گا۔

این اے ستاون سے پارٹی کے سابق ضلعی صدر شوکت عباسی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کردیا گی

Shaukat Abbasi, the former district president of the party, issued a PPP ticket from NA 57

www.pothwar.com / Shaukat Abbassi, PPP

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،فروری,2023)—پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 اور این اے 59 کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے این اے ستاون سے پارٹی کے سابق ضلعی صدر شوکت عباسی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا جبکہ این اے 59 سے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کا ٹکٹ جاری کردیا ہے ان کا تعلق کلرسیداں سے ہے جبکہ اسی حلقے سے سابق وزرا چوہدری نثار علی خان اور غلام سرور خان کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے انجینئر قمراسلام راجہ بھی امیدوار ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک نے چارج چھوڑ دیا

Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz Malik transferred

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،فروری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک نے چارج چھوڑ دیا، چند ایام قبل صوبہ بھر میں اے سیز کے تبادلوں میں انہیں بھی لاہور رپورٹ کرنے کو کہا تھا کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے ان کی کلرسیداں میں چند ماہ کی تعنیاتی میں ان کی کارکردگی کو بیحد سراہا اور کہا کہ ملک محمد اعجاز نے روزانہ کی بنیاد پر عوامی مفاد میں بے شمار کام کیئے جن میں قبضہ مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں بھی شامل ہیں، عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،فروری,2023)—سابق ارکان اسمبلی کرنل شبیر اعوان،راجہ محمد علی کے علاؤہ بلال یامین ستی نے سابق نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button