AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The administration of Benazir Bhutto Shaheed Government Girls Degree College Chakswari charging extra 1,000 Rps fees to failed students

بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کی انتظامیہ نے امتحانات میں فیل ہونے والی طالبات سے داخلہ کی مد میں اصل فیس سے ایک ہزاررپے فی کس زائد وصول کیے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،فروری,2023)— بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کی انتظامیہ نے دیگرمحکموں کی دیکھادیکھی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے شروع کردیے کالج کی انتظامیہ نے بی اے کے امتحانات میں فیل ہونے والی طالبات سے داخلہ کی مد میں اصل فیس سے ایک ہزاررپے فی کس زائد وصول کیے آزادکشمیر یونیورسٹی کی طرف سے امتحانی فیس چھ ہزارروپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کالج انتظامیہ نے فیل ہونے والی طالبات سے سات ہزارروپے وصول کیے طالبات کے استفسار پرکالج کے کلریکل سٹاف آئیں بائیں شائیں کرنے لگا اورموقف اختیار کیاکہ آپ کے داخلہ بھیجنے کی وجہ سے ہمارے اخراجات بھی ہوتے ہیں لہذا آپ کوبہرصورت سات ہزاررپے ہی جمع کرانے پڑیں گے طالبات اوروالدین کاشدید احتجاج طالبات اوروالدین نے آزادکشمیر یونیورسٹی کے چانسلر صدر ریاست وزیر اعظم آزادکشمیر وزیر ہائیر ایجوکیشن سیکرٹری تعلیم کالجز آزادکشمیر سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن پرکالج انتطامیہ کے خلاف بھرپورایکشن لیاجائے اورمہنگائی کے اس دور میں ہماری زائد رقوم واپس دلائی جائیں

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 13, February 2023)- The administration of Benazir Bhutto Shaheed Government Girls Degree College, Chakswari, has charged Rs. 1,000 per person more than the actual admission fee from the prospective students who had failed B A exams. The examination fee has been set at Rs. 6,000, while the college administration has collected Rs.7000. The students and parents protested strongly has asked to take notice and said that strong action should be taken against College on such large scale corruption and our excess funds should be returned in this era of inflation.

Rest of the day news…

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،فروری,2023)— 22ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس 19فروری2023 ء بروز اتوار صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف (ڈھانگری بالا)میں منعقدہوگی تقریب کاآغاز صبح نوبجے ہوگا صدارت سرپرستی خصوصی خطاب وخصوصی دعاپیرطریقت رہبرشریعت زینت مسندعلم وعرفان عالم باعمل محبوب العلماء ولفضلاء حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین دربارعالیہ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ فیض پورشریف کریں گے اس نورانی وروحانی تقریب سے خطیب بے بدل واعظ خوش الحان حضرت علامہ مولاناعزیز الدین کوکب خطیب اعظم راولپنڈی کاخصوصی خطاب ہوگا تقریب کے میزبان چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ ممبر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپو رنے اس بابرکت تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نورانی وروحانی تقریب میں باوضوشرکت فرمائیں جوباعث اجروثواب اورخیروبرکت ہوگا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،فروری,2023)—ممتاز سیاسی وکاروباری راہنماچودھری ہارون اقبال کے والدمحترم چودھری محمداقبال مرحوم کاختم چہلم شریف گزشتہ روز نئی آبادی بوعہ کسی میں اداکیاگیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائیہ مغفرت کااہتما م کیاگیادعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات صحا فیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،فروری,2023)—مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر چکسواری میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام نوجوانوں نے ایک ریلی نکالی۔جس کاآغاز حمید آباد کالونی چوک سے ہوا اور حمید آباد کالونی کا چکر لگانے کے بعد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ دانش رہنما جے کے ایل ایف میرپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اپنی قوم کے عظیم ہیرو مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ایک وقت تھا کہ تحریک آزادیء کشمیر کا بیس کیمپ چکسواری اور اسلام گڑھ ہوا کرتا تھا۔لیکن اس وقت پورا ضلع میرپور غفلت میں ڈوب چکا ہے۔آج کے سیاستدان ایک کونسلر کی سیٹ پر بکنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ہمارے ہیرو مقبول بٹ شہید کو وزارت عظمیٰ کی آفر ہوئی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔خدارا ان سیاسی جماعتوں کے چنگل سے نکلیں جنھوں نے آپ کو اپنے اقتدار کی خاطر غلامی میں جھکڑ رکھا ہے۔بہت کم لوگ مقبول بٹ شہید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ مقبول بٹ شہید نے دونوں غاصب قوتوں انڈیا و پاکستان کے خلاف جد و جہد کی۔ان خیالات کا اظہار راجہ دانش نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے ملکی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں دینے سے قاصر ہے۔کشمیریوں سے کسی کو محبت نہیں پاکستان اور انڈیا دونوں کو کشمیر کے وسائل سے محبت ہے۔انھوں نے اس ریلی میں شریک ہونے والے تمام نوجوانوں اور بچوں کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے اس ریلی میں شرکت کی۔ انھوں نے مقبول بٹ شہید کے پیغام اور جدو جہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور کشمیر کی مکمل آزادی تک جنگ اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھنے کا عزم کیا۔ریلی کو آرگنائز کرنے والے نوجوان علی زین محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ریلی میں شرکت کی۔میں تمام نوجوانوں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اس تحریک میں شامل ہوں۔جتنی بھی خودمختاری کی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ان میں شامل ہو کر تحریک کا جلا بخشیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری جد وجہد صرف مقبوضہ وادی کے لئے نہیں بلکہ جب تک چوراسی ہزار چار سو اکہتر 84471مربع میل کو آزاد کروانے تک جاری رہے گی۔ریلی سے ڈاکٹر شاہد لطیف،خواجہ عاشر،عابد حسین چودھری سینئر نائب صدر چکسواری پریس کلب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ریلی میں درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ نوجوان خود مختاری جان سے پیاری۔کشمیر کا زرہ زرہ ہے کشمیر کے رہنے والوں کا،غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو،مقبول بٹ شہید زندہ باد،قائد تیرا مشن جاری رہے گا۔کشمیر بنے کا خودمختار کے نعرے لگا رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،فروری,2023)—انجمن تاجراں چکسواری کے صدر شفیق احمد خواجہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کی رجسٹریشن کے لئے بنائی گئی پالیسی غلط ہے۔ پنجاب اور دیگر صوبوں ضلع میرپو رمیں محنت مزدوری کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے عارضی پتہ میرپور کا رکھنے کی شرط کسی طوردرست نہیں۔یہ شرط سینکڑوں لوگوں کو واپس جانے ہر مجبور کر رہی ہے۔دن بھر درجنوں افراد اس شرط میں نرمی کروانے کیلئے منتیں کرتے پھر رہے ہیں۔کوئی بھی کرایہ دار اگر کسی جگہ رہتا ہے تو لازماً اپنا مکان بدلتا رہتا ہے۔فیملی سمیت رہنے والے بھی بعض دفعہ مجبوریوں کے تحت مکان بدلتے رہتے ہیں۔ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ شناختی کارڈ،کرایہ نامہ معاہدہ اور کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن کی جائے۔چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں کاروباری حضرات،مزدور اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد بھی موجود ہیں جو تیس تیس چالیس چالیس سال سے یہیں رہ رہے ہیں۔محنت مزدوری کے لئے لوگ ہجرت کرتے رہتے ہیں۔ ہم جرائم پیشہ یا کسی بھی مجرم کی حمایت ہر گز نہیں کر رہے بلکہ مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے حق میں ہیں۔پولیس عوامی تعاون سے جرائم پر قابو پائے ہم ساتھ دیں گے لیکن موجودہ شرائط کی وجہ سے علاقہ میں ہنر مند افراد کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔کرایہ ایکٹ سے عارضی پتہ میرپور رکھنے کی شرط کا خاتمہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،فروری,2023)—گورنمنٹ پرائمری سکول دھمیال میں نا معلوم چوروں کا پھیرا۔الماریوں کے تالے توڑ کر سامان حاضری رجسٹراور دیگر باہر پھینک دیا۔بچوں کیلئے رکھے گئے پانی کے برتنوں کو خراب کیا۔چائے بنانے والے سامان کو صحن میں بکھرا کر فرار ہو گئے۔چوروں کی بچوں سے رنجش یا ذہنی مریض ہیں انتظامیہ نوٹس لے اور چوروں کے دماغ کا فتور درست کرے۔چند دنوں سے بار بار ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابقگورنمنٹ پرائمری سکول دھمیال میں نامعلوم چور کچھ دنوں سے تالے توڑ جاتے ہیں۔بعض دفعہ الماریوں کے تالے توڑ کر سامنا باہر پھینک جاتے ہیں۔ اساتذہ کے چائے بنانے کے برتنوں کو خراب کر دیتے ہیں۔گندگی میں پھینک دیتے ہیں۔ عوام علاقہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ اس سکو ل میں زیادہ تر بچے غریبوں اور مہاجرین کے ہیں۔نہ جانے کیوں چور اس سکول کے درپے ہیں۔تالے ٹوٹنے کا یہ تیسرا چوتھا واقعہ ہے۔اس طرح کے واقعات سے بچوں کی ذہنی نشو و نما پر برا اثر پڑ رہا ہے۔صبح جب بچے سکول داخل ہوتے ہیں تو کلاس روم کے ٹوٹے ہوئے تالے اور چیزوں کو بکھرا ہوا دیکھ کر بچے سہم جاتے ہیں اور شدید گھبراہٹ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور نوٹس لیں اور انتظامیہ کے ذریعہ اس بد بخت چور کو گرفتار کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button