DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: District administration official Qazi Mehboob Amjad retired from Kallar Syedan on completion of 40 years of service.

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اہلکار قاضی محبوب امجد چالیس سالہ سروس مکمل ہونے پر کلرسیداں سے ریٹائرڈ ہو گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،فروری,2023)—ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اہلکار قاضی محبوب امجد چالیس سالہ سروس مکمل ہونے پر کلرسیداں سے ریٹائرڈ ہو گئے ان کا شمار اے سی آفس کے ہونہار اہلکاروں میں ہوتا تھا وہ جہاں 2 سال سے ریڈر کی پوسٹ پر تعنیات تھے انہیں پی ٹی آئی دور حکومت میں متعدد بار تبدیل کیا گیا مگر ہر بار یہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی واپس کلرسیداں فرائض سرانجام دیتے رہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے دفتر میں اہلکاروں نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک،صاحبزادہ عمران اختر،انجمن پٹواریان کلر سیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر جنرل سیکرٹری بابر مصطفی جنجوعہ،راجہ محمد احسان،راجہ نوید، چوہدری عبدالقدوس،راجہ عنصر،اخلاق بھٹی،شیخ خورشید احمد،گلزار بٹ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اے سی محمد اعجاز ملک نے قاضی امجد محبوب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی شیلڈ دی اور کہا کہ قاضی امجد محبوب کے ساتھ گزرنے والا وقت ہمیشہ یاد رہے گا۔ انجمن تاجراں مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کے دوران کلرسیداں مثالی شہر بنا پہلی بار تجاوزات کا خاتمہ اور پرائس کنٹرول سے شہر میں بہتری آئی ہے بلاشبہ محمد اعجاز ملک فرض شناس آفیسر ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, February 2023)- District administration official Qazi Mehboob Amjad retired from Kallar Syedan after completing 40 years of service. He held the post of Reader for 2 years, he was changed several times during the PTI regime, but each time he returned to perform the duties of the Chief. The officials in the Assistant Commissioner’s office honored him Organized the event in which Assistant Commissioner Muhammad Ijaz Malik, Sahibzada Imran Akhtar, President of Anjaman Patwariyan Kallar Syedan Chaudhry Tanveer Akhtar General Secretary Babar Mustafa Janjua, Raja Muhammad Ehsan, Raja Naveed, Chaudhry Abdul Qudoos, Raja Ansar, Akhlaq Bhatti, Sheikh Khurshid. Ahmed, Gulzar Butt, and others also participated. AC Muhammad Ijaz Malik presented a shield of appreciation to Qazi Amjad Mehboob in recognition of his services and said that the time spent with Qazi Amjad Mehboob will always be remembered. Anjuman Tajaran Mughal Bazaar President Sheikh Khurshid Ahmed paid tribute to Assistant Commissioner Muhammad Ijaz Malik and said that during his appointment, Kallar Syedan became an ideal city for the first time, the city has improved with the elimination of encroachments and price control.

شادی کا جھانسہ دے کر مطلقہ خاتون کی عزت لوٹ لی

A Woman abused after proposing to get married to her, Police case registered

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،فروری,2023)—شادی کا جھانسہ دے کر مطلقہ خاتون کی عزت لوٹ لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ (ص) نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی اپنی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں میری عمر 37 برس ہے اور میں طلاق یافتہ ہوں اور راولپنڈی میں بیوٹی پارلر کا کام کرتی ہوں۔تین چار روز سے مجھے موبائل فون پر کالز آ رہی تھیں۔کال کرنے والے نے بتایا کہ میں بیرون ملک میں ہوتا ہوں اور آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں آپ مجھے ملیں مگر میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ہفتہ کے روز مجھے کلر سیداں آنے کیلئے مجبور کیا تو میں گاڑی میں بیٹھ کر سر صوبہ شاہ(کلر سیداں) آ گئی، چوہدری ناصر اور ایک نامعلوم شخص مجھے گاڑی میں بٹھا کر گاؤں پنڈورہ ہر دو لے گئے اور ایک خالی مکان میں لے جاکر نامعلوم شخص نے باہر سے کنڈی لگا دی جبکہ چوہدری ناصر نے میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر میرے کپڑے اتار کر میری عزت لوٹ لی اور شام چار بجے کے قریب دو ہزار روپے تھما کر موقع سے فرار ہوگیا۔

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 اور 59 میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد قبول کر لیئے گئے

The nomination papers of all the candidates in National Assembly Constituency NA 57 and 59 have been accepted after scrutiny

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 اور 59 میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد قبول کر لیئے گئے جن میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری نثار علی خان،غلام سرور خان،انجینئر قمراسلام راجہ،چوہدری صداقت حسین،غلام مرتضی ستی کے علاؤہ پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود،شوکت عباسی،آصف شفیق ستی،مسلم لیگ ن کے حافظ عثمان عباسی،بلال یامین ستی،راجہ ندیم احمد،کرنل انوار حسین اور پی ٹی آئی کے کرنل اجمل صابر سمیت سبھی شامل ہیں۔این اے 57 میں پی ٹی آئی کے دو امیدوار صداقت علی عباسی اور غلام مرتضی ستی مدمقابل ہیں بظاہر پارٹی امیدوار صداقت علی عباسی ہی ہوں گے اس صورت میں غلام مرتضی ستی کیا فیصلہ کرتے ہیں اس کے لیئے 22 فروری تک سب کو انتظار رہے گا۔ مسلم لیگ ن کے چھ کے لگ بھگ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں پیپلز پارٹی کے بھی شوکت عباسی اور آصف شفیق ستی بھی امیدوار ہیں۔ این اے 59 میں مسلم لیگ ن کے اکلوتے امیدوار انجینئر قمراسلام راجہ ہیں اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان اور کرنل اجمل صابر امیدوار ہیں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان بھی اسی حلقے سے آزاد حیثیت میں امیدوار ہیں۔اس طرح امیدوار کسی الیکشن میں کتنا سنجیدہ ہے اس کے لیئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 فروری تک سب بے صبری سے منتظر رہیں گے مگر این اے 59 سے غلام سرور خان،چوہدری نثار علی خان اور انجینئر قمراسلام راجہ ہر صورت امیدوار رہیں گے۔

پولیس نے ہفتہ کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری میں سرچ آپریشن کیا

The police conducted a search operation in Chauk Pindori, on Saturday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،فروری,2023)—کلرسیداں پولیس نے ہفتہ کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری میں سرچ آپریشن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 45گھروں دو عدد ہوٹلوں دو عدد شاپس اور 110 افراد کو چیک کیا۔آپریشن کے دوران کسی مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور مجموعی طور پر صورتحال پر امن رہی۔ سرچ آپریشن تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ظفر اقبال گوندل کی نگرانی میں کیا گیا جس میں لیڈی پولیس سمیت پولیس افسران اور ملازمین نے حصہ لیا۔

ملک کو درپیش مسائل کا اصل سبب درست،قیادت کا چناؤ نہ کرنا ہے

The real cause of the problems facing the country is not choosing the right leadership

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،فروری,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے چیف پیٹرن راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا اصل سبب درست،قیادت کا چناؤ نہ کرنا ہے ہمارے ہاں اگر شر پھیلانے والے بے لگام ہیں تو خیر پھیلانے والوں کی تعداد ان سے کئی گنا زائد ہے اصل ضرورت اس امر کی ہے کہ شر پھیلانے والوں کو روک کر خیر پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور درست قیادت کا چناؤ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ملتان آرٹس کونسل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں نے اعزاز میں منعقدہ تقریب اعتراف خدمت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احسان اللہ وقاص،ڈاکٹر اشرف علی،مدثر شہباز،عبدالرحمان مٹھوانی،عزیز اللہ قیصرانی،شاید سلیم بزدار اور دیگر نے خطاب کیا۔ راؤ محمد ظفر نے کہا کہ الخدمت نے قیادت کے خلا کو پورا کردیا ہے ہمارے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اعلی خدمات کی ایسی مثالیں رقم کی ہیں جنہیں ملک سے باہر بھی دیگر اقوام نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں بکھرے اور منتشر معاشرے کو سدھارنے کے لیئے بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے اس کے لیئے شر پھیلانے والے ہاتھوں کو روکنا لازمی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں متاثرہ کاشتکاروں کے 75 ہزار ایکٹر رقبے کو جدید ذرائع سے کاشت کیا ہے اعلی بیج عمدہ کھاد کے ذریعے گندم کی بمپر پیداوار کی توقع ہے جس سے جہاں کاشتکار خود کفیل ہو گا وہیں ملک میں گندم کی قلت بھی دور کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے تمام یتیم بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے الخدمت ان کی کفالت کرے گی انہیں اعلی تعلیم دلوائے گی ان کے گھروں کے اخراجات اٹھائے گی ہم نسل نو کی تعمیر کا جامع پروگرام رکھتے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی بحالی میں مدد کرنے پر بہاولپور،ملتان،ڈیرہ غازیخان،راجن پور،اسلام آباد راولپنڈی اضلاع کی مدد کو سراہا اور انہیں شیلڈ پیش کیں۔ضلع راولپنڈی کی شیلڈ الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے وصول کی تقریب میں الخدمت کلرسیداں کی خدمات کا خصوصی تذکرہ کیا گیا اور محمد توقیر اعوان و دیگر کی خدمات کو سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button