کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں کلرسیداں کے آر جے بلال نے بہترین ریڈیو کمپئیر کا ایوارڈ حاصل کر لیا اس موقع پر اداکار حمید بابر شہزاد پپو باطن فاروقی سمیت پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد اداکار بھی موجود تھے۔کلرسیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی، راجہ محمد سعید،دلنواز فیصل خان،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،پرویز وکی،شیخ قمر اسلام،چوہدری محمد اشفاق،حافظ کامران حشر چوہدری جواد مجید اور دیگر نے ایوارڈ حاصل کرنے پر آر جے بلال کو دلی مبارکباد دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 11, February 2023)- On the occasion of the annual convention of the Punjab Arts Council in Rawalpindi, the famous radio compere, RJ Bilal, was awarded the Best Compere Award. Many famous actors in the Pakistan Television Industry, including Hamid Babar Shahzad, Adakar Farooq Qureshi, and others, were also present on this occasion. The journalists of Kallar Syedan, Ikram Ul-Haq Qureshi, Raja Muhammad Saeed, Dilnawaz Faisal Khan, Jawaid Iqbal, Mirza Atique-ur-Rehman, Parvez Wiki, Sheikh Qamar Islam, Chaudhary Mohammad Ashfaq, Hafiz Kamran Hashar Chaudhary, Jawad Majeed, and others, congratulated RJ Bilal on winning the award.
گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ کے مدرس محمدعقیل الرحمن کی ای ایس ٹی کے عہدے پر ترقی،
Promotion of Master Muhammad Aqil ur Rehman of Government High School Phalina to the post of EST
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ کے مدرس محمدعقیل الرحمن کی ای ایس ٹی کے عہدے پر ترقی، یہ بطور پی ایس ٹی اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔انہیں سکول ہذا میں ہی بطور ای ایس ٹی ترقی دے دی گئی۔ صدر پاس ضلع راولپنڈی ڈاکٹر گل احمد، سابق ممبرز بلدیہ کلر سیداں حاجی محمد اسحاق،سیٹھ ضابرحسین،محمد جنید بھٹی، سابق صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی احسان الحق قریشی،سردار صلاح الدین احمد، ارشد محمود بھٹی،صدرپنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں محمد شفیق بھٹی،اکرام الحق قریشی صدر پریس کلب کلر سیداں نے ماسٹر محمد عقیل الرحمٰن کو محکمانہ ترقی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
پٹرول ڈیزل کے حصول میں قدرے بہتری مگر بیشتر پمپوں پر سپلائی بدستور معطل
There is a slight improvement in the availability of petrol and diesel but supply remains suspended at most of the pumps
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—کلرسیداں اور گردونواح میں پٹرول ڈیزل کے حصول میں قدرے بہتری مگر بیشتر پمپوں پر سپلائی بدستور معطل ہے،روات کلر سیداں روڈ پر شیل کمپنی کی پمپوں پر روزانہ تقریبا بیس ہزار لیٹر کی فراہمی جاری ہے جس سے پٹرول کی نایابی کا سلسلہ ختم ہو گیا مگر شیل کے علاؤہ دیگر پمپوں پر سپلائی معمول پر نہ آنے کی وجہ سے پٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور یہ صورتحال راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں تک موجود ہے۔جی ٹی روڈ پر تمام پمپ معمول کے مطابق پٹرول مہیا کر رہے ہیں۔
ہیلتھ پروفیشنل کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت کا آغاز
Initiation of training for capacity building of health professional at thq hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کام کرنے والے کنسلٹنٹس،ڈاکٹروں،نرسز،پیرا میڈیکل اور فارماسٹس سمیت 30کے قریب اسٹاف کی ہیلتھ پروفیشنل کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ تربیت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیساتھ معاہدے کے فیز ٹو کے تحت بلڈ بنک کی پالیسی اور طریقہ کار اور طبی ریکارڈ و دستاویزات کے حوالے سے ہیلتھ پروفیشنلزتربیت کے کورسز کا انعقاد کر رہی ہے جس میں سرٹیفائیڈ انسٹرکٹرز یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
برطانیہ میں مسلمانوں کو کئی اسلامی ممالک سے بھی ذیادہ آزادی حاصل ہے,علامہ اسماعیل رشید
Muslims in Britain have more freedom than many Islamic countries, Allama Ismail Rashid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—جمعیت علمائے برطانیہ کے جنرل سیکرٹری معروف اسلامی اسکالر علامہ اسماعیل رشید نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کو کئی اسلامی ممالک سے بھی ذیادہ آزادی حاصل ہے جس کی بدولت وہاں اسلام بڑی تیزی سے پھیل رھا ہے ہم نے اغیار کو بھی بتایا ہے کہ اسلام امن رواداری برداشت اور بھائی چارے پر مبنی دین حق ہے اور ہم ان کے ملکی قوانین کی مکمل پابندی کرتے ہیں۔انہوں نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز کی نیت سے گھروں سے مساجد کے لیئے نکلنے والوں کے اللہ تعالی گناہ معاف کرتے ہیں اللہ کے ہاں چھوٹی چھوٹی نیکیوں کا بھی بڑا اجر ہے مگر ہم اس کی قدر وقیمت سے آگاہی نہیں رکھتے۔درست وضو کے بھی بڑے فوائد ہیں اس سے گناہ جھڑتے ہیں غصہ آنے کی صورت میں وضو کی تاکید کی گئی ہے،وضو شیطان کے خلاف بڑا موثر ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان شرک اور غیبت سے بچیں زکوٰۃ کی بروقت ادائیگی کو اپنا شعار بنائیں جب ملک کے عام لوگ درست ہو جائیں گے تو اللہ برے حکمرانوں سے بھی نجات دلا کر صالح حکمران پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سائنسدان زیرزمین پلیٹوں کے ٹکرانے کی وجہ کو زلزلے کا سبب بتاتے ہیں مگر یہ بتانے کو قاصر ہیں کہ ان پلیٹوں کو ٹکراتا کون ہے۔امہ آج بھی خود کو اللہ اور رسول ﷺسے وابستہ کر لے تو اللہ انہیں اپنی حفاظت میں لے لے گا یہ حادثات سے محفوظ رہیں گے ہمیں غیبت کے ساتھ ساتھ جھوٹ سے بھی نفرت کرنا ہوگی بے نمازی معاشرہ مصیبتوں کا موجب بنتا ہے لوگ مساجد کو آباد کرکے اللہ کی رضا کو حاصل کریں مساجد دین اسلام و تعلیم و تربیت کے مراکز ہیں ان کو آباد کرنے والوں کے لیئے اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے اجتماع سے علامہ احسان اللہ چکیالوی نے بھی خطاب کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے امیدوار راجہ ندیم احمد کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے
The nomination papers of National Assembly Constituency NA-57 candidate Raja Nadeem Ahmed were declared valid after scrutiny
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے امیدوار راجہ ندیم احمد کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے جبکہ راجہ بلال یامین ستی کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج ہو گی۔راجہ ندیم احمد چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری خضران، تنویر شیرازی،چوہدری وقاص کے ہمراہ جمعہ کے روز ریٹرننگ آفیسر کے دفتر مری پیش ہوئے جہاں جانچ پڑتال کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے شوکت عباسی،آصف شفیق ستی،پی ٹی آئی سے سابق ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، غلام مرتضی ستی،ٹی ایل پی سے جاوید اخترعباسی امیدوار ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ندیم احمد،بلال یامین ستی کے علاؤہ کرنل انوار حسین، حافظ عثمان عباسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
ہم الیکشن سے خوفزدہ نہیں پی ٹی آئی کا ہر نشست پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے,انجینئر قمراسلام راجہ
We are not afraid of the election and will fight against PTI in every seat, Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ آج قوم کو جس مہنگائی کے سونامی کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان اور ان کی سابقہ نااہل نالائق حکومت ہے انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ ن سے اقتدار چھینا گیا تھا اس وقت حالات آج کے مقابلے میں کئی گنا بہت بہتر تھے ملک معاشی ترقی کر رھا تھا اس کی ترقی کو روکنے کے لیئے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے ایک منظم سازش کے تحت وزارت عظمی سے اتار کر قیدی بنایا گیا اور ملک کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا۔ ہم نے ملک میں نہ صرف دہشتگردی کو شکست دی تھی بلکہ ملک میں جاری بجلی گیس کے بحران پر بھی قابو پا لیا تھا ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے موٹرویز میٹرو بنیں،عمران خان نے ملک میں لنگر خانے بنائے اور ترقی کے چلتے پہیئے کو جام کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد کے ذریعے عمران کو گھر نہ بھیجتے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا تھا چین اور دیگر کئی ممالک سے دیرینہ تعلقات سرخانے میں دھکیلے جا چکے تھے۔آئی ایم ایف سے معائدہ کرکے خلاف ورزی بھی عمران نے کی ہم تو دن رات محنت کرکے حالات پر قابو پانے کے لیئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے خوفزدہ نہیں پی ٹی آئی کا ہر نشست پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مگر الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ عمران خان نہیں پی ڈی ایم اور اس کے اتحادی کریں گے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمر اسلام راجہ،حاجی اخلاق حسین، زین العابدین عباس،مسعود بھٹی، راجہ زاہد خورشید،علامہ محمد اقبال قریشی،راجہ ندیم احمد،محمد توقیر اعوان، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ حسن ریاض، چوہدری فیصل حفیظ،محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین،راجک ظفر اقبال،نمبردار اسد عزیز،قاسم رضا،راجہ افتخار پکھڑال اور دیگر نے موہڑہ مرید جا کر سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔