Kahuta: Millions of rupees work is going on in Bagla Rajgan, the long-standing problem of poblic has been solved with the construction of cemetery street.
بگلہ راجگان میں لاکھوں روپے کا کام جاری،قبرستان کی گلی کی تعمیر سے عوام علاقہ کا درینہ مسلہ حل ہو گیا
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11فروری2023) بگلہ راجگان میں لاکھوں روپے کا کام جاری،قبرستان کی گلی کی تعمیر سے عوام علاقہ کا درینہ مسلہ حل ہو گیا، ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی طرف سے پی ٹی آئی قیادت کا شکر یہ،تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ آف بگلہ راجگان سینئر نائب صدر پی ٹی آئی یو سی مٹورنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہم اہلیان علاقہ بگلہ راجگان اور پی ٹی آئی بگلہ راجگان کے ووٹرسپورٹر صداقت علی عباسی (سابق ایم این اے)، راجہ طارق مرتضیٰ (چیئرمین آر ڈی اے)،راجہ وحیداحمد خان،کرنل سعید جنجوعہ، ایڈووکیٹ عاطف جنجوعہ (صدر پی ٹی آئی یونین کونسل مٹور) مسٹر عامر، دیگر تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں پی ٹی آئی کے ممبران جنہوں نے بگلہ راجگان کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں کیں، تمام فراہم کردہ فنڈز کو جائز طریقے سے استعمال کیا گیا ہے گذشتہ چند ماہ میں یونین کونسل مٹور میں بہت سے ترقیاتی فنڈز دیے گئے جو کہ صرف اتحاد اور دیانتدار محنتی پی ٹی آئی قیادت کی وجہ سے ہے مقامی سطح پر اب بھی ہمیں باقی کاموں کو پورا کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمارے لوگوں کے معیار زندگی میں مدد ملے گی۔اتحاد اور طاقت کے ساتھ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو 13 جماعتوں کے اتحاد کے خلاف کھڑے ہیں وہ ہماری حقیقی آزادی اور عزت کے لیے لڑ رہا ہے۔اگرچہ ہم سخت سیاسی اور معاشی حالات سے دوچار ہیں لیکن مثبت بات یہ ہے کہ ہماری موجودہ نوجوان نسل اچھی تعلیم یافتہ اور موجودہ سیاسی حالات سے بخوبی واقف ہے۔ وہ اپنے سیاسی حقوق، کردار اور ذمہ داریوں کو جانتے ہیں اس لیے ہمارا مستقبل باشعور نسل کے ہاتھ میں ہوگا۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janua, 11, February 2023) — In Bagla Rajgan, work of millions of rupees is underway. The issue of the public’s displeasure with the construction of the cemetery has been resolved. Dr. Mansoor Ali Junaid, in his capacity as PTI leader, expressed gratitude. According to details, well-known political and social personality Dr. Mansoor Ali Junaid of Bagla Rajgan, in a conversation with the media representatives of the PTI in Rajgan, thanked the people of the area and the PTI supporters, including former A.M.E. Raja Tariq Murtaza (Former Chairman R.D.A.), Raja Wahid Ahmad Khan, Colonel Saed Junaid, Advocate Atif Junaid (President PTI Youth Council Multan), Master Amir and others, for their efforts in providing development funds for Bagla Rajgan. All provided funds are being used in a proper manner. Over the past few months, many development funds have been given to the youth council, which are only aimed at promoting unity and loyalty among PTI supporters.
حافظ عثمان عباسی سے ان کے آفس میں چیئرمین تنظیم الا عوان تحصیل کہوٹہ ملک عمر اعوان، سیدنذابت نقوی سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات
chairman of Al-Awan Tehsil Kahuta Malik Umar Awan, Syed Nizabat Naqvi and other political figures meet Hafiz Usman Abbasi in his office
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11فروری2023) ناہب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی سے ان کے آفس میں چیئرمین تنظیم الا عوان تحصیل کہوٹہ ملک عمر اعوان، سیدنذابت نقوی سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات،حلقے میں پارٹی خدمات،کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں معاونت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزچیئرمین تنظیم الا عوان تحصیل کہوٹہ ملک عمر اعوان نے ہمراہ معروف سیاسی سماجی و مذہبی شخصیت سیدنذابت نقوی آف ٹٹھی سیداں سابق امید وار برائے کونسلر حاجی محمد سلیم، صد ر لیبر ونگ ن لیگ راجہ تنو یر بنارس نے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معاون خصو صی سابق وزیر اعظم پاکستان،ناہب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی سے اسلا م آبا د کے مقام پر ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی، ملک عمر اعوان اوردیگر نے حافظ عثمان عباسی کی حلقے کیلئے خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔
تعزیت
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11فروری2023) خطیب پاکستان مفتی محمد اقبال چشتی کی وفات کی وفات پر مذہبی شخصیات کا اظہار افسوس،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری مہتم دالعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ،عظیم عاشق رسولﷺراجہ صغیر احمدبگھاروی مر کزی سر پر ست اعلی ساقی کوثر نعت کونسل،ناظم اعلیٰ جماعت اہلیسنت مولانا افضل رضوی،صدر اہلیسنت جماعت مولانا ادریس ہاشمی،مولانا غلام مرتضیٰ صابری،مولاحافظ صغیر احمد قادری، مولاناحافظ قمر رضاء چشتی، مولانا حافظ فخر عباس،مولانا حافظ ذوالفقار،مولانا حافظ انوار الحق، مولانا حافظ تاج بگہاروی نے ممتاز عالم دین خطیب پاکستان مفتی محمد اقبال چشتی کی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب بے مثال خطیب اور عقائد اہل سنت کے حقیقی ترجمان تھے ان وفات سے جماعت میں پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا۔