Norway: A seminar on Kashmir Solidarity Day was organized at the Embassy of Pakistan in Oslo
سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا
Aqil QadirFebruary 8, 2023
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر ,09،فروری,2023)—سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں جن اہم شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا ان میں لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ فرودے یکوبسن، ناروے کے سابق وزیر اعظم شیل مانگنے بوندویک، سنٹرم پارٹی کے چیئرمین Geir Lippestad، اختر چوہدری، سوشلسٹ لیفٹ پارٹی کے محمود احمد، ریڈ پارٹی اوسلو کے صدرسیواش مبشری اور سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی شامل ہیں جبکہ کشمیری رہنما مشائل حسین ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ سیمینار میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فرودے یکوبسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہندوستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئین کے جن آرٹیکلز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کو بحال کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کیا جائے۔ شیل مانگنے بوندویک نے ہندوستان اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ مل کر ایسا حل نکالا جائے جس پر تمام فریقین رضامند ہوں۔مشائل حسین ملک نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے پرزور اپیل کی اور کہا کہ ناروے دنیا میں امن کے حوالے سے پہنچان رکھتا ہے اسے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کو یوم یکجہتی کے حوالے سے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے مہمانوں اور شرکاء کا سیمینار میں شرکت کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ Geir Lippestad، اختر چوہدری، محمود احمد اورسیواش مبشری نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔معروف سیاسی رہنما خالد محمود نے سیمینار کی نقابت کے فرائض احسن انداز میں سر انجام دیئے اور علامہ نعمت علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔
Oslo (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 09, February 2023)- A seminar was held at the Pakistani embassy in Oslo regarding the Day of Unity in Kashmir. Representatives from various political parties participated in the seminar.
The prominent personalities who addressed the seminar included the parliamentarian of the Labour Party, Jonas Gahr Støre, former Prime Minister of Norway, Bondevik, the chairman of the Centre Party, Geir Lippestad, the leader of the Socialist Left Party, Akhtar Chaudhry, the head of the Social Left Party, Mahmoud Ahmad, the leader of the Red Party Oslo, Sidi Saeed and the ambassador of Pakistan, Saadia Altaf Qazi.
Meanwhile, Kashmiri leader, Mashael Hussain Malik, addressed the seminar through a video link. The Pakistani and Kashmiri community also participated in large numbers in the seminar.
Støre, speaking at the seminar, stated that the Labour Party supports the complete right of self-determination for Kashmiris and demands from India to reverse the recent constitutional changes in the region and to stop human rights violations in occupied Kashmir.
Bondevik stressed on the need for peace talks between India and Pakistan to find a permanent solution to the Kashmir issue.