DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Shortage of petrol and diesel continued for the fourth day at various petrol pumps located in Kallar Syedan
کلر سیداں میں قائم متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت چوتھے روز بھی جاری رہی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)—کلر سیداں میں قائم متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت چوتھے روز بھی جاری رہی ٹرانسپورٹروں اور دیگر کو پٹرول ڈیزل کی عدم فراہمی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پٹرول کے حصول کیلئے ٹرانسپورٹرز اور پرائیویٹ گاڑی مالکان مختلف گزشتہ چار ایام سے مختلف پٹرول پمپوں کے چکر لگا رہے ہیں جہاں پٹرول ڈیزل کی فراہمی مسلسل بند ہے جبکہ بلیک میں فروخت جاری ہے۔یہ صورتحال روات کلر روڈ پر ہی ہے جی ٹی روڈ پر پٹرول ڈیزل کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ادہر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی نے بھی مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے اورذخیرہ کیے گئے پٹرول و ڈیزل کے ٹینکز کو چیک کیا۔کلر سیداں میں جہاں پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت پائی جا رہی ہے وہاں شہر اور گردونواح میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر مہنگے داموں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور مالکان نرخوں میں اضافے کے منتظر ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, February 2023)- There is a shortage of gasoline and diesel due to the malfunctioning of multiple petroleum pumps. This has caused major problems for transport carriers and others who rely on gasoline and diesel. In the past few days, transport carriers and private vehicle owners have been queueing at various petroleum pumps where the supply of diesel is continuously interrupted, whereas black market sales are taking place. This situation is prevalent on Kallar Rawat road, whereas on GT Road, the supply of diesel is normal according to usual standards. The assistant commissioner of Kallar Syedan, Mohammad Ajaz Malik, and the Chief Officer of Baldia, Umar Ikhtiar Nousahi, have also checked the gasoline and diesel tankers at various petroleum pumps. In areas where there is a shortage of gasoline and diesel, illegal gasoline agencies are flourishing in the city and suburban areas, and owners are waiting for increases in prices.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن کی صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ دلچسپ ہوتی جا رہی ہے
The situation of NA-57 by-election is getting interesting with time
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن کی صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ دلچسپ ہوتی جا رہی ہے پی ٹی آئی کی جانب سے صداقت علی عباسی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پی ٹی آئی کے ہی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی بھی سامنے آ گئے ہیں وہ آج بروز بدھ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس حلقہ سے سابق ضلعی صدر شوکت عباسی کو امیدوار نامزد کردیا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے بلال یامین ستی نے منگل کو کاغزات نامزدگی جمع کروائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ہی راجہ ندیم احمد آج بروز بدھ کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں اس طرح پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تعداد دو دو ہوگئی ہے
ریونیو افسران اپنے تفصیلی فیصلے کمپیوٹر سے تیار کروائیں،پارٹی کے یکطرفہ فیصلے قابل قبول نہیں کیئے جائیں گے۔کمشنر راولپنڈی
Revenue officers should prepare their detailed decisions by computer, unilateral decisions of the party will not be accepted. Commissioner Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)— کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی کلر سیداں میں کھلی کچہری،جمع بندیاں 28 فروری تک مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ عام افراد کو محکمہ مال کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کی نشاندہی اور حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ریونیو کیسز کو جلد از جلدڈسپوز آف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹیشن کے کیسز سالہا سال چلتے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ریونیو افسران اپنے تفصیلی فیصلے کمپیوٹر سے تیار کروائیں،پارٹی کے یکطرفہ فیصلے قابل قبول نہیں کیئے جائیں گے۔ انہوں نے پٹواریوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں،پبلک کے نمائندے بن کر رہیں بہت شکایات ہیں جنہیں وہ اپنا رویہ درست کر کے دور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے آئی ڈی کارڈز کے اندراج،محکمہ مال کے دیہی مراکز کو فعال اور جمع بندیاں 28فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی اور خبردار کیا کہ مقرر مدت تک جمع بندیاں مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ پٹواری کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اکثر پرت پٹوار غائب کر دیئے جاتے ہیں اس طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر تحصیلدار کلر سیداں نصیر احمد اولکھ نے کمشنر کو بتایا کہ کلرسیداں کے 88موضع جات کمپیوٹرائزڈ جبکہ 18مینول چل رہے ہیں۔کمشنر کھلی کچہری میں سائلین کی عدم حاضری پر نالاں تھے مگرسائلین گیارہ بجے کے بعد پہنچناشروع ہوئے اور اس وقت تک کمشنر راولپنڈی واپس جا چکے تھے، دو ایام کی مشتہری کے باوجود کوئی شکایت کنندہ پیش نہ ہوا۔ قبل ازیں کمشنر راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا بھی دورہ کیاانہوں نے مریضوں سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔کمشنر نے یونین کونسل غزن آباد کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
راجہ ندیم احمد نے این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
Raja Nadeem Ahmed has submitted nomination papers to participate in NA-57 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)— کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ندیم احمد نے این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے کلرسیداں سے مری روانگی کے موقع پر انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کلرسیداں اور کہوٹہ کی آواز ہوں ماضی میں ہمیشہ ہمیں نظر انداز کیا گیا اس بار مشاورت کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی لہذہ اب وقت آ گیا ہے کہ کلرسیداں اور کہوٹہ کے لوگ اپنی نمائندگی کو موثر بنانے کے لیئے میرے دست و بازو بنیں میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا کیونکہ میرا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کلر اور کہوٹہ کی نمائندگی کو موثر بنانا ہے تاکہ دوسرے بھی ہمارے اس حق کو تسلیم کریں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری شاہد گجر،داؤد اکبر راجہ،شاہد جمیل عباسی،تنویر ناز بھٹی،شیخ ندیم احمد،راجہ عاصم صدیق، صوبیدار غلام ربانی،چوہدری خضران لطیف،ناصر منہاس،تنویر اختر شیرازی، راجہ افتخار،سیٹھ ضابر حسین بھی موجود تھے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے ضمنی انتخاب کے لیئے غلام سرور خان، چوہدری نثار علی خان،انجینئر قمراسلام راجہ،کرنل اجمل صابر، چوہدری ظہیر اور دیگر نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے
Ghulam Sarwar Khan, Chaudhry Nisar Ali Khan, Engineer Qamar Islam Raja, Colonel Ajmal Sabir, Chaudhry Zaheer and others have submitted their nomination papers for the NA-59 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے ضمنی انتخاب کے لیئے غلام سرور خان، چوہدری نثار علی خان،انجینئر قمراسلام راجہ،کرنل اجمل صابر، چوہدری ظہیر اور دیگر نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے۔یہ نشست سابق وزیر غلام سرور نے استعفی سے خالی ہوئی تھی ضمنی الیکشن کے لیئے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان،کرنل محمد اجمل صابر،ازاد امیدوار سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،مسلم لیگ ن کے انجینئر قمراسلام راجہ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود اور تحریک لبیک کے امیدوار کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔
ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری مرزا مظفر اقبال بیگ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دعوت عشائیہ
Dinner reception held at local hotel in honor of retired secretary Mirza Muzaffar Iqbal Baig
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)—پیپلز پارٹی ٹکال کے رہنما چوہدری امتیاز حسین نے یوسی چوآخالصہ سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری مرزا مظفر اقبال بیگ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دعوت عشائیہ دیا۔ جس میں سابق چیئرمین سید راحت علی شاہ،نمبردار شکیل لنگڑیال،چوہدری خاور لنگڑیال، رضوان،قاسم رضا اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مرزا مظفر اقبال بیگ کی کارکردگی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی، پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی سے ملاقات
Nasir Akhtar Bhatti, General Secretary of People’s Party Kallar Syedan, meets Pir Syed Ijaz Ali Shah Gillani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)—پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،عقیل کیانی،عمر بھٹی نے دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم پر حاضری دی اور سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی سے بھی ملاقات کی۔
سابق نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
The mother of former Naib Nazim Kallar Syedan Raja Zafar Mehmood passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،فروری,2023)—سابق نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی جس میں علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ شیخ ساجد الرحمن،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شفقت محمود،چوہدری صداقت حسین،محمد اعجاز بٹ،محمد فیاض سندھو،راجہ جاوید اشرف،عاطف اعجاز بٹ،شیخ خورشید احمد،محمد فیاض کیانی،سردار محمدآصف،سید مداح شاہ،چوہدری اخلاق حسین،صوبیدار غلام ربانی،جنید بھٹی،عابد حسین زاہدی،چوہدری توقیر اسلم،صوبیدار ظفر اقبال،پرویز اختر منہاس، مسعوداحمدبھٹی،چوہدری محمد حسین،عاصم گجر،راجہ عاصم ریاض،حاجی ریاست حسین،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری،راجہ افتخار پکھڑال،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ توقیر احمد،نمبردار اسد عزیز،شیخ عظیم اکرم،شیخ میثم تمار،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر محمدظہیر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،ملک ساجد یاسین،محمد نعمان ایڈووکیٹ،عاصم مغل،چوہدری مشتاق،الحاج اسلم بانی،راجہ جمیل،راجہ آصف،عبدالروف بٹ،مرزا اظہر،مرزا تنویر الحق،راجہ محمد ثقلین،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔