کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،فروری,2023)—محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد استعمال نہ کرنے کی ہدایت۔ گندم کی فصل میں یوریا کا استعمال 60 دن تک کیا جا سکتا ہے۔ فصل کا دورانیہ زیادہ ہونے کے باعث یوریا کھاد کا استعمال پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب فیصل آباد06 فروری2023: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کے کاشتکارنائٹروجن کھاد / یوریا کا استعمال نہ کریں۔ نارمل زمین میں گندم کی فصل کو 60دن تک نائٹروجن کھاد کی آخری قسط دی جا تی ہے۔ گندم کی فصل میں یوریا کے استعمال میں بے جا زیادتی کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ نارمل زمین میں نائٹروجن کھاد/ یوریاکا استعمال عام طور پر دو حصّوں میں مکمل کیا جاتا ہے جبکہ ریتلی اور لوم والی زمینوں پر یہی استعمال تین حصوں میں مکمل کیا جاتا ہے۔تاہم گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے نائٹروجن کھاد کا اطلاق60 دن کے اندر لازماً مکمل کریں۔ گندم کی فصل کو چونکہ اب60 دن مکمل ہو چکے ہیں تو اس مرحلہ پر یوریا کا بے جا استعمال پودے میں خشکی و تناؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے فصل پر تیلہ یا دوسری بیماریوں کے حملہ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔نائٹروجن کھادوں خاص طور پر یوریا کا زیادہ استعمال گندم کی فصل میں متوازن کھادوں میں خرابی کا باعث بنتا ہے اس لئے گندم کے کاشتکار اس مرحلہ پر نائٹروجنی کھاد کے استعمال میں احتیاط کریں اورکسی بھی ناگزیز صورت حال میں نائٹروجن کھاد/یوریا کا استعمال محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ کریں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, February 2023) — Agriculture Department of Punjab instructs wheat farmers not to use urea fertilizer. Urea can be used up to 60 days in wheat crops, Due to the longer crop period, the use of urea fertilizer can lead to a decrease in production. Spokesman Agriculture Department Punjab Faisalabad 06 February 2023: According to the spokesperson Punjab Agriculture Department, wheat farmers should not use nitrogen fertilizer/urea. In normal soil, the wheat crop is given the last installment of nitrogen fertilizer for 60 days. Due to the excessive use of urea in wheat crops, the yield decreases. Nitrogen fertilizer/urea application is generally done in two splits in normal land whereas in sandy and loamy soils the same application is done in three splits. Must complete within the day. Since the wheat crop is now 60 days old, unnecessary use of urea at this stage can cause drought and stress in the plant, due to which the chances of oil and other diseases can increase on the crop. Excessive use of nitrogenous fertilizers, especially urea, in the wheat crop causes deterioration in the balance of fertilizers, so wheat farmers should be careful in the use of nitrogenous fertilizers at this stage and in any emergency situation, use of nitrogenous fertilizers/urea Department of Agriculture Consult local Punjab staff.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی انتخابات کے لیئے پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی، مسلم لیگ ن کہوٹہ کے بلال یامین ستی،تحریک لبیک کے جاویداختر عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
PTI leader Sadaqat Ali Abbasi, PML-N Kahuta’s Bilal Yamin Satti, and Tehreek-e-Labaik’s Javed Akhtar Abbasi have submitted their nomination papers for the NA-57 by-elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی انتخابات کے لیئے پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی، مسلم لیگ ن کہوٹہ کے بلال یامین ستی،تحریک لبیک کے جاویداختر عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ مسلم لیگ ن کلرسیداں کے راجہ ندیم احمد آج بروز بدھ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔جماعت اسلامی کی جانب سے تاحال کسی امیدوار کا فیصلہ نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق صداقت علی عباسی نے کارکنوں کے جلوس کے ہمراہ آر او آفس مری جا کر کاغزات نامزدگی جمع کروائے۔اس موقع پر سابق ایم پی اے میجر لطافت ستی،آر ڈی اے کے سابق چیئرمین راجہ طارق محمود مرتضی کے علاؤہ کلرسیداں سے حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،راجہ محمد صفدر کیانی بھی موجود تھے جبکہ بلال یامین ستی بھی کارکنوں کے ہمراہ مری پہنچے جن میں کلرسیداں سے سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل بھی شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ہی کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد آج بروز بدھ ریلی کے ہمراہ کلرسیداں سے مری کے لیئے روانہ ہوں گے۔ تحریک لبیک کی جانب سے جاوید اختر عباسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں البتہ جماعت اسلامی کی جانب سے تاحال کسی امیدوار کے نام کو اعلان نہ کیا گیا خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ جماعت اسلامی ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی مگر حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے 10 نومبر 2022 کو جی ٹی روڈ پر پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف 75 دن بعد 25 جنوری 2023 کو تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کی۔
Government filed an FIR on 10 November 2022 against the peaceful protestors on GT Road on 25 January 2023, 75 days later at the Mandira police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،فروری,2023)—پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے 10 نومبر 2022 کو جی ٹی روڈ پر پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف 75 دن بعد 25 جنوری 2023 کو تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کی۔25 جنوری کو 13 نامزد افراد نے گوجر خان عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کروائی،جو سیشن کورٹ نے 2 فروری کو کنفرم کر دی اور کیس ٹرائل کے لیے مجسٹریٹ کے پاس بھیج دیا جس پر7 فروری کو تمام افراد نے مجسٹریٹ کے سامنے حاضری دی اور پکی ضمانت کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے۔ پورا دن گوجر خان کچہری میں گزارنے کے بعد تین بجے ضمانت ہوئی اور ٹرائل کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر ہوئی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 75 ایام بعد ایک بوگس ایف آئی آر کاٹ کرپی ٹی آئی کے ورکرز کو ہراساں کرنے والے،انتقام کا نشانہ بنانے والے،بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے والے یاد رکھیں کہ جب ان کی مجرمانہ کاروائیوں پر کاروائی ہوئی تو پھر وہ کیا کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی رات کٹ جائے گی، جھوٹے کیس بنانے والے اصلی کیسز میں پکڑے جائیں گے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی۔ ہم یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز حقیقی آزادی کے حصول کے لیے ہرطرح کی جانی و مالی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر ہمارے لیڈر کے حوصلے گولیاں کھانے کے بعد بھی پست نہیں ہوئے تو اس کے کروڑوں چاہنے والے جانثاروں کے حوصلے بھلا کون پست کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو حقیقی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، مہنگائی اور ظلم کی چکی میں پستے عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے۔
سابق وفاقی وزیر علام سرور خان کی چھوڑی نشست این اے 59 کے ضمنی الیکشن کے لیئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، انجینئر قمراسلام راجہ، کرنل اجمل صابر اور چوہدری ظہیر محمود امیدوار ہوں گے
Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, Engineer Qamar Islam Raja, Colonel Ajmal Sabir and Chaudhry Zaheer Mehmood will be the candidates for the NA-59 seat vacated by former Federal Minister Ghulam Sarwar Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،فروری,2023)—سابق وفاقی وزیر علام سرور خان کی چھوڑی نشست این اے 59 کے ضمنی الیکشن کے لیئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،پی ٹی آئی کے کرنل اجمل صابر اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود امیدوار ہوں گے۔ یہ چوہدری نثار علی خان کا حلقہ ہے جہاں سے گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کامیاب ہوئے تھے۔قمراسلام راجہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے مگر نیب نے انہیں جیل ڈال دیا تو یہ انتخابی مہم چلا ہی نہ سکے کرنل اجمل صابر کا بھی یہ آبائی علاقہ ہے جبکہ چوہدری ظہیر محمود کا تعلق پی پی 58 کلرسیداں سے ہے مگر وہ این اے 59 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (ایف بی آر) راولپنڈی کی کاروائی
Operation of Inland Revenue Enforcement Network (FBR) Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،فروری,2023)— ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (ایف بی آر) راولپنڈی کی ٹیم نے کلر سیداں سمیت چوک پنڈوری اور شاہ باغ میں غیر قانونی سمگل شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے مختلف برانڈز کے سگریٹس کے کارٹنزبرآمد کر کے ان کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیئے ہیں۔انہوں نے یہ کارروائی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی سے متعلق کاغذات نہ ہونے کی بنا پر کی ہے۔