چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,08،فروری,2023)— مئیر سٹی کونسل رادھرم چودھری تجمل خان نے کہا ہے کہ الفلاح سوسائٹی کے فلاحی کاموں سے بخوبی آگاہ ہوں اور آج الفلاح سوسائٹی کے پراجیکٹس کو عملی طور پر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ عام طور پر کوئی بھی فلاحی تنظیم ایک ہی قسم کی چئیرٹی کرتی ہے لیکن آپ تعلیم صحت اور خوراک کے حوالے سے بیک وقت کام کر رہے ہیں جو آپ کی تنظیم کو انفرادیت بخشتا ہے۔میں نے یو کے میں آپ کی پور ٹیم کو عشائیہ دیا اور ان کو شیلڈ پیش کی۔میں نوجوان کونسلرز سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ ایسے پروگراموں میں شامل ہوا کریں تا کہ آپ کو عملی تجربہ ہو سکے۔میں سیاست میں عوام کی خدمت کے لئے ہی آیا ہوں۔ سوال اٹھتا ہے کہ جو مئیر برطانیہ سے آتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں یا کر کے آئے ہیں۔ میں بتاتا ہوں ہمارا یہ کارنامہ کیا کم ہے کہ ہم نے اپنے خطے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آج دن منایا جا رہا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم وہاں کشمیرکی آزاد ی کے لئے زیادہ سے زیادہ آواز اٹھا سکیں۔ان خیالات کا اظہار چودھری تجمل خان الفلاح سوسائٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے الفلاح سوسائٹی کے فلاحی کاموں کی کھل کر تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر تقریب الفلاح سوسائٹی کے صدر چودھری عبدالقیوم نے کہا کہ ڈسپنسری میں جو عمارت زیر تعمیر ہے وہ زچہ بچہ سنٹر اور ایمرجنسی کی سروسز فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہم بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور گرم ملبوسات بھی دیتے ہیں۔ ایمبولینس سروس روڈ ایکسیڈنٹ کے لئے مکمل طور پر فری ہے جبکہ باقی کاموں کے لئے تین کٹیگریز ہیں۔ہمارا یہ پراجیکٹ اس لئے بھی التواء کا شکار ہے کہ یہ حکومت اور پبلک پارٹنرشپ کے ذریعہ چلایا جائے گا اس لئے بعض دفعہ حکومتی فارمیلیٹیز کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی ناب صدر چودھری محبوب حسین نے کہا کہ الفلاح سوسائٹی ہمارے لئے باعث فخر ہے اور میں اس سوسائٹی کے ساتھ کافی عرصہ سے منسلک ہوں۔میری خواہش ہے کہ آپ اس زچہ بچہ عمارت کو جتنا جلدی ممکن ہو سکے مکمل کروائیں تا کہ میں اسے چلتا ہوا دیکھ سکوں۔ انھوں نے الفلاح سوسائٹی کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے نو منتخب کونسلر چودھری فرید حسین،چئیرمین بیت المال چودھری آصف بھٹی،صدر چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سینئر صحافی عمران بلال،چودھری خالد ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی اخلاقی و مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ الفلاح سوسائٹی کو معاشرے کے لئے ایک نعمت قرار دیا۔الفلاح سوسائٹی کی دونوں ٹیموں اوورسیز اور پاکستانی ٹیم کی کھل کر تعریف کی جن کی بدولت یہ فلاحی سوسائٹی بطریق احسن کام کر رہی ہے۔اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا عابد حسین نے حاصل کی۔ہدیہء نعت بھی انھوں نے ہی پیش کیا۔نقابت کے فرائض شہزاد حسین رضوی نے سر انجام دئیے۔تقریب میں معززین علاقہ چودھری تاسب حسین،لالہ محمود آف بگھور،چودھری ادیب حسین،چئیرمین چودھری برکت علی،نو منتخب کونسلرز چودھری زبیر ایڈووکیٹ،راجہ شمریز خالد،چودھری ندیم تاسب،چودھری ادریس رفیق، باسط علی اور دیگر نے شرکت کی۔
Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 08, February 2023)-Mayor City Council Rotharam Chaudhary Tajmal Khan stated that he has a good knowledge of the activities of the Al-Falah Society and was highly impressed by the practical implementation of the society’s projects. Usually, any agricultural organization only focuses on one aspect of farming, but the Al-Falah Society takes care of education, health, and nutrition, making it unique. He praised the young councilors and encouraged them to participate in such programs to gain practical experience. He said that he is here to serve the public and questioned what people from Britain do or come for. He claimed that they have accomplished a great feat by keeping their promises and shining the name of Pakistan. The struggle for the independence of Kashmir continues, and they will make more efforts to achieve it.
یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب
Kashmir Solidarity day held at High school Dangri Bhadur
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,08،فروری,2023)— 5فرووی کے روز یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے چودھری لعل حسین گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بہادر میں بحکم وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرو سیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر رزاق احمدندیم اورڈی ای او میرپور چودھری نثار احمدکی ہدایات کی روشنی میں بزم ادب کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت اداے کے صدر معلم محمدناصر طاہر نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ہفتم کے طالب علم محمدعثمان نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی جماعت ششم کے طالب علم محمدسلیمان نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاادارے کے ایلیمنٹری ٹیچر ارونگ زیب شاکرنے نظامت کے فرائض انجام دیے تقریب سے صدرتقریب ادارے کے صدر معلم محمدناصر طاہر نے خطاب کرتے ہوئے یک جہتی کشمیر کے حوالے سے طلبہ کومعلومات اورآگاہی فراہم کی ادارے کے معلم احمدفراز نے تقریب سے خطاب کیا تقریب میں اویس علی سینئرمدرس ایلیمنٹری مدرسین محمدنصیرالدین محمدآصف محمدنوید محمدفاروق سجاد احمدحیدر علی مدرس اورنائب قاصد صغیر احمدچودھری مہربان علی چوکیدار اورطلبہ نے بھرپور شرکت کی تقریب کے آخر اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشحالی شہداکی ارواح کے ا یصال ثواب افواج پاکستان کی سرفراز ی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی ایلیمنٹری مدرس محمدآصف نے دعاکرائی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,08،فروری,2023)— چکسواری پریس کلب میں یوم یکجہتی کشمیر کے ھوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چکسواری پریس کلب کے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ صدر چکسواری پریس کلب راجہ نثار احمد نے کہا کہ ہم نے قلم اسی لئے تھاما تھا کہ اپنے قلم سے جہاد کشمیر جاری رکھیں گے۔جب تک ریاست جموں و کشمیر مکمل آزاد نہیں ہو جاتی جدو جہد جاری رکھیں گے۔یوم یکجہتیء کشمیر کے موقع پر اپنے محکوم بہنوں او ربھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بعد ازاں تاجر ربادری کے ساتھ مل کر انسانی زنجیر بھی بنائی گئی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
راجہ بشارت ضمیر گزشتہ روز وفات پا گئے
Raja Basharat passed away
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,08،فروری,2023)— چکسواری پریس کلب کے سابق صد رراجہ افراز محمود کے سسر،راجہ سخاوت،راجہشہزاد،راجہ مہتاب اور راجہ بلال کے والد محترم راجہ بشارت ضمیر گزشتہ روز وفات پا گئے تھے۔ان کی ناگہانی وفات پر چکسواری پریس کلب کے نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،عابد حسین مرزا، معظم علی چودھری،محمد اسحاق خواجہ،چودھری عبدالخالق،نوید یونس چودھری،قیصر عزیز،سابق ایڈمنسٹریٹر چکسواری راجہ گلفراز خان،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سابق صدور مرزا محمد نذیر،حاجی شاہد تبسم،محمد اقبال خواجہ،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ،انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر گیال،چودھری فضل حسین روپیال،کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر نعیم حسین روپیال اور دیگر نے اظہار افسوس کیا۔مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
اظہار افسوس
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,08،فروری,2023)— مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب کے بھائی،چودھری حبیب اللہ وایم ایل اے محترمہ نبیلہ ایوب کے تایا محترم ٹھیکیدار چودھری عبدالرزاق کی وفات پر سابق ایڈمنسٹریٹر چکسواری راجہ گلفراز خان،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سابق صدور مرزا محمد نذیر،حاجی شاہد تبسم،محمد اقبال خواجہ،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ،انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر گیال،چودھری فضل حسین روپیال،کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر نعیم حسین روپیال اور دیگر نے اظہار افسوس کیا۔مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔