DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The by-election of National Assembly Constituency NA-57 will be held on March 16th

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کا ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کا ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گا،پی ٹی آئی کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی آج بروز منگل مری میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلال یامین ستی بھی آزاد حیثیت سے امیدوار ہیں وہ بھی آج مری جا کر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے واحد امیدوار راجہ ندیم احمد بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں یہ بدھ کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق ضلعی صدر شوکت علی عباسی نے ٹکٹ کے لیئے پارٹی کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 07, February 2023) – The by-election of National Assembly Constituency NA-57 will be held on March 16, former Member of National Assembly Sadaqat Ali Abbasi on behalf of PTI will submit his nomination papers in Murree, while Bilal Yamin Satti from PML-N is also an independent candidate, he will also file his nomination papers today in Murree. Raja Nadeem Ahmed, the only candidate from Kallar Syedan, is also participating in the election as an independent, He will submit his nomination papers on Wednesday. On behalf of the People’s Party, former district president Shaukat Ali Abbasi has submitted an application to the party for the ticket.

کلرسیداں او ر کہوٹہ کی آواز ہیں کلر سیداں کے لوگوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ,راجہ ندیم احمد

The people of Kallar Syedan and Kahuta were always ignored, Raja Nadeem Ahmed

 

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ وہ کلرسیداں او ر کہوٹہ کی آواز ہیں کلر سیداں کے لوگوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا میں نے کلر سیداں کہوٹہ کی آبرو کے لیئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے واپسی ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،کلر یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،چوہدری مجید اشرف، مسعود قریشی بھی موجود تھے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کلرسیداں کو نمائندگی سے محروم رکھا اب موقع تھا کہ ضمنی الیکشن میں ہی کلرسیداں کو بااختیار بنایا جاتا مگر پی ڈی ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے لہذہ میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی سمیت تحصیل کلرسیداں کے تمام سیاسی کارکنان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی کو ووٹ دینا عوامی مفاد میں ہرگز نہیں عوام نے انہیں گزشتہ انتخابات میں کامیاب کیا یہ اسمبلی سے خود مستعفی ہوئے اور اب پھر خود امیدوار بھی بن گئے ہیں انہیں عوام نے ماضی میں منتخب کیا مگر انہوں نے اپنے انتخاب کے بعد مستعفی ہوکر عوام کے فیصلے کو بلڈوز کیا ہے۔

قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے نالاں اور ناراض مسلم لیگی

The disgruntled and angry Muslim League of Choa Khalsa Constituency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے نالاں اور ناراض مسلم لیگیوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں شاہدعباسی کی موجودگی میں امیدوار کی نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے لیگی کارکنان یا کسی تنظیم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں گروپ کا ایک نمائندہ اجلاس چوآ خالصہ کے گاؤں ٹکال میں معروف لیگی رہنما چوہدری امانت حسین مرحوم کے ڈیرے پر ہوا جس میں راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار بشارت اعوان، چوہدری صداقت حسین،چوہدری محمد جمیل،چوہدری طارق،وقاص گجر،راجہ ساجد حسین،راجہ داؤد اکبر،چیف مہربان حسین،ماسٹر عبدالرووف،چوہدری ضیارب امانت،راجہ محمود الحسن،تنویر ناز بھٹی،شاہد گجر،شہزاد مغل، راجہ عاصم صدیق،راجہ جلیل احمد،حاجی صغیر،سردار محمد آصف اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقے کے مسائل ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے عدم دلچسپی پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا گیا اجلاس میں تھوہا خالصہ میں منعقدہ تقریب میں شاہد عباسی کی موجودگی میں این اے ستاون کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی نامزدگی پر کارکنوں کو اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا گیا اور کہا کہ اس اعلان کے لیئے کارکنوں یا کسی لیگی تنظیم سے کوئی مشاورت نہ کی گئی ہے لہذہ اس بار ضمنی الیکشن کے لیئے کلرسیداں سے کسی امیدوار کو نامزد کیا جائے۔اجلاس میں گروپ کے داخلی اتحاد کو مزید فعال کرنے کے لیئے بھی مختلف تجاویز کی منظوری بھی دی گئی۔

اصیل مرغوں کو تبدیل کرنے اور ان کی جگہ سپرداری کیلئے عام مرغے عدالت پیش کرنے کیخلاف سی پی او راولپنڈی کو معاملے کی انکوائری

Aseel cockeral case to be presented on 7th Feb

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے قمار بازی کی آڑ میں برآمد کئے گئے اصیل مرغوں کو تبدیل کرنے اور ان کی جگہ سپرداری کیلئے عام مرغے عدالت پیش کرنے کیخلاف سی پی او راولپنڈی کو معاملے کی انکوائری کر کے اپنی رپورٹ 4 فروری کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا مگر مقررہ تاریخ پر رپورٹ پیش نہ ہونے پر معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او کو دوبارہ ریمانڈر دیتے ہوئے آج بروز منگل 7 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کراٹے ٹیم کے لیئے ٹرائل 7فروری بروز منگل شام 4بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس نزد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے

The trial for the karate team will be held on Tuesday, February 7 at 4 pm at the Shahbaz Sharif Sports Complex near the Cricket Stadium.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—راولپنڈی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈ ی ڈویثرن کراٹے ٹیم کے لیئے ٹرائل 7فروری بروز منگل شام 4بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس نزد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کل 8 فروری بروز بدھ صبح نو بجے تحصیل آفس کلرسیداں میں کھلی لگائیں گے

Commissioner Rawalpindi Division Liaquat Ali Chatta will open court session February 8, Wednesday at nine o’clock in the morning at the tehsil office, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کل 8 فروری بروز بدھ صبح نو بجے تحصیل آفس کلرسیداں میں کھلی لگائیں گے محکمہ ریونیو سمیت اگر کسی کو کسی بھی محکمہ کے کسی اہلکار کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو وہ کھلی کچہری میں پیش کر سکتا ہے۔

سجادہ نشین دربار عالیہ چکڑالی کی تقریب چہلم

Dua e chelum held at Charali Darbar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ حجرہ شاہ مقیم،پیرصاحبزادہ سیدمدد علی شاہ گیلانی اور صاحبزادہ جنید الحسن گیلانی کی کلرسیداں آمد۔خلیفہ ذیشان شانی حجروی صاحبزادہ ارشد آمیر صاحبؒ سجادہ نشین دربار عالیہ چکڑالی کی تقریب چہلم میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادے فراست علی کی دستار بندی اور دعا فرمائی۔ اس سے قبل پیر سید اعجاز علی گیلانی نے سائیں ارشد امیر کی قبر پر جا کر ان کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی تقریب میں ان کے ہزاروں مریدین نے بھی شرکت کی۔

صفدر حسین کی نماز جنازہ صادق آباد کلر سیداں میں ادا کی گی

Safdar Hussain passed away in Sadiq Abbad, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—سماجی وکاروباری شخصیت محمد ایاز عر ف ایازی کے ماموں نائیک صفدر حسین کی نماز جنازہ صادق آباد کلر سیداں میں ادا کی گی جس میں شیخ حسن ریاض،چوہدری شبیر حسین،سید غیور احمد،چوہدری جبار،چوہدری ندیم الفت،پرویز اقبال وکی، الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button