DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Ex Chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed (PML-N)announces to contest the National Assembly Elections from Constituency NA-57

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے ہفتہ کے روز مری جا کر ریٹرننگ آفیسر سے قومی اسمبلی کے لیئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے اس طرح یہ اب تک کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے راجہ ندیم احمد نے کہا کہ انہوں نے کارکنوں کے اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیئے بھی درخواست دوں گا ٹکٹ نہ ملا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی کے معتمد ساتھی حافظ عثمان عباسی اور سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی بھی این اے 57 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, February 2023)- Muslim League-N leader and former chairman UC Doberan Kallan has announced to contest the National Assembly election from NA-57 constituency. Raja Nadeem Ahmad said that he has decided to contest the elections on the insistence of the workers of the Muslim League-N. If I don’t get the ticket, I will contest the election as an independent. It should be remembered that earlier Shahid Khaqan Abbasi’s confidant Hafiz Usman Abbasi and former UC chairman Bilal Yamin Satti also announced contesting the election from NA-57.

کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

On the occasion of World Cancer Awareness Day, a seminar was organized at THQ Hospital Kallar Syedan

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)— کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر عمیر اسلم رانا،ڈاکٹر توقیر مقصود، ڈاکٹر عائشہ انتخاب،ڈاکٹر صنم ہاشمی،ڈاکٹر زمل شہان،ڈاکٹرراجہ جاذب،ڈاکٹر امبرین اختر اور ایڈمن آفیسر سدرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا ایک کروڑ جبکہ پاکستان میں ایک لاکھ افراد کینسرجیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر سے انتقال کر گئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یونین برائے بین الاقوامی کینسر کنٹرول کے زیر اہتمام کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے اوراس دن کو منانے کا مقصد انفرادی اور اجتماعی طور پر کینسر جیسے موذی مرض کے اسباب کو جاننا اور اس کے سد باب کیلئے آواز بلند کرناہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال،سگریٹ نوشی،زہریلا دھواں،زرعی ادویات،فضائی اور آبی آلودگی وغیرہ کینسر کا سبب بنتے ہیں۔دنیا بھر میں ہونے والی اموات میں سے ہر آٹھویں کی وجہ کینسر ہے اور یہ تعداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔سیمینار کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔شرکاء نے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

ایس ایچ او کلرسیداں قمر سلطان کو معطل کر کے تبدیل لائن کردیا گیا

SHO Kaler Syedan Qamar Sultan was suspended and changed line

www.pothwar.com

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—ایس ایچ او کلرسیداں قمر سلطان کو معطل کر کے تبدیل لائن کردیا گیا اور سب انسپکٹر ظفرگوندل کو ایس ایچ او کلرسیداں کا عارضی چارج دیا گیا ہے ان کے پیشرو کلرسیداں میں پانچ ماہ کی تعنیاتی میں کوئی ایک بھی اچھی مثال قائم نہ کرسکے یہ اب تک کلر سیداں میں تعنیات ہونے والے ایسے ایس ایچ او تھے جنہوں نے سب سے زیادہ لوگوں کو مایوس کیا ان کے معاملات سے شہری تاجر عوامی سماجی حلقے حتکہ پولیس اہلکار بھی انتہائی نالاں رہے جنہوں نے ان کی معطلی اور لائن تبدیلی پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا ۔

پارٹی عہدہ کبھی بھی ان کی خواہش نہیں رہی,سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Party position has never been my desire, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی عہدہ کبھی بھی ان کی خواہش نہیں رہی وہ چاہتے ہیں کہ مریم نواز کھل کر اپنا تنظیمی کام کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی پارٹی میں کسی بھی عہدے کے متمنی نہیں رہے میاں نواز شریف سے طویل سیاسی رفاقت ہے مسلم لیگ ن ہی اوڑھنا بچھونا ہے ملک کو درپیش سنگین چیلنج درپیش ہیں ان مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا بھی اولین ترجیح ہونی چاہیئے ہم لوگوں کی امید ہیں یہ امید ٹوٹنی نہیں چاہیئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کی بات کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں جب پارلیمان میں عوام کے مسائل پر گفتگو نہ ہو تو پھر کہیں تو اس پر کھل کر اظہار خیال ہونا چاہیئے لہذہ کارکن مطمئن رہیں میں کہیں نہیں جا رھا ہوں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے کلر سیداں میں مختلف پٹرول پمپوں پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کی شکایات کا نوٹس

Assistant Commissioner Muhammad Ijaz Malik has noticed the complaints of creating an artificial crises at various petrol pumps

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے کلر سیداں میں مختلف پٹرول پمپوں پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پٹرول پمپس کو ٹینکرز کو چیک کیا۔ انہوں نے پی ایس او پمپ چھپر، ساجد پٹرولیم چھپر، الحافظ پٹرولیم نندنہ منگرال، کوالٹی ون پٹرولیم نندنہ منگرال اور چوآ روڈ پر واقع پی ایس او پٹرول پمپس میں پٹرول و ڈیزل کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جن پٹرول پمپ مالکان نے منصوعی قلت پیدا کر رکھی تھی وہاں فوری طور پر پٹرول و ڈیزل کی سپلائی جاری کروا دی اور مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ مصنوعی بحران پیدا کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پٹرول پمپس پر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جا سکتی۔ادہر چوکپنڈوری کے محمد احسان نے اے سی کلرسیداں کے اقدام کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے عین عوامی مفاد کے مطابق قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جن کی مداخلت پر پٹرول کی دستیابی ممکن ہو سکی۔

دارارقم سکول کے بچوں کی جانب سے مرید چوک میں نکالی گئی ریلی

A rally was organized by the children of Dar Arqam School in Mureed Chowk

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ ہم سید علی گیلانی کی جلائی ہوئی آزادی کی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے اقوام متحدہ اپنی ہی قرار دادوں پر عمل کرانے میں ناکام ہے کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی کڑی سزا دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز دارارقم سکول کے بچوں کی جانب سے مرید چوک میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے بھارت فلسطین کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو آباد کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیئے کوشاں ہے تقریب سے امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال،صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد توقیر اعوان،حاجی عبدالشکور،طالب علم علی حسن نے بھی خطاب کیا ریلی کے شرکا نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج درج تھے۔

شیخ عبدالقدوس مرحوم کی دختر سیرت فاطمہ کی شادی چوآخالصہ کے معروف کاروباری شیخ ساجد علی کے فرزند شیخ احسن علی سے سرانجام پائی

Seerat Fatima, the daughter of the late Sheikh Abdul Qaddoos, was married to Sheikh Ahsan Ali, the son of the well-known businessman Sheikh Sajid Ali of Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سابق چیئرمین شیخ عبدالقدوس مرحوم کی دختر سیرت فاطمہ کی شادی چوآخالصہ کے معروف کاروباری شیخ ساجد علی کے فرزند شیخ احسن علی سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، راجہ صغیر احمد کے علاؤہ شیخ ساجد الرحمان،حافظ عثمان عباسی،حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم،باوا عنایت حسین،سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،بلال یامین ستی،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،چوہدری اخلاق حسین،عاطف اعجاز،ٹھیکدار لطیف بھٹی،محمد اعجاز بٹ،راجہ طلال خلیل،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،سردار محمد اصف،مسعود بھٹی،شیخ محمد حنیف،شیخ میثم تمار،شیخ خورشید احمد،شیخ تیمور،شیخ شعور قدوس،شیخ تراب علی،شیخ دانش لیاقت،شیخ ندیم احمد،جاسم کنول راہی راجہ شعیب عادل چوہدری چنگیز،سلیم جٹ،راجہ نوید قیصر،ڈاکٹر طارق ریاض،سید حامد علی شاہ،شیخ مستحسن علی،شیخ عظیم اکرم،شیخ سعید احمد،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،شیخ محمد ندیم،قاضی سہیل افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔

گاؤں منگال کی رہائشی 55 سالہ بیوہ نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

A 55-year-old widow resident of Mangal village committed suicide by jumping into a well

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،فروری,2023)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں منگال کی رہائشی 55 سالہ بیوہ نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ گھر والوں کے مطابق وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ گزشتہ روز یہ ادویات لینے راولپنڈی گئی ہوئی تھی اور دو بجے کے قریب گھر پہنچنے پر وہ اچانک غائب ہو گئی اور جب لوگوں نے گھر کے باہر کچھ فاصلے پر واقع کنویں میں جھانک کر دیکھا گیا تو اس کی نعش پانی میں تیر رہی تھی جسے مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایمرجنسی پر موجود میڈیکل آفیسر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button