DailyNewsHeadlineKallar SyedanOverseas newsPothwar.com
Kallar Syedan: All Pakistan Private Schools Management Association, Tehsil Kallar Syedan, hold protest against desecration of the Holy Quran in Sweden.
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسویشن تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،فروری,2023)— آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسویشن تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک،صدر پرائیویٹ سکول ایسویشن سید زبیر علی،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال،محمد توقیر اعوان،نیئر جمال راجہ سمیت سکول پرنسپلز بچوں سمیت تاجروں نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرہ چوآ روڈ سے شروع ہو کر مین چوک میں اختتام پذیر ہوا جہاں اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی سے پورے عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔قرآن مجید امت مسلمہ کی مقدس اور بابرکت کتاب ہے کوئی اس کی بے حرمتی کرے ہم یہ بات برداشت نہیں کر سکتے ہم امن پسند ہیں اور کبھی کسی کے مذہبی عقائد و نظریات میں دخل اندازی نہیں کرتے۔ہمارا دین ہمیں امن و امان اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے سید زبیر علی نے کہا کہ ہم کسی کے عقیدہ پر تنقید نہیں کرتے اسی طرح ہم یہ بات بھی ہر گز برداشت نہیں کرتے کہ کوئی ہمارے مذہب اور ہماری مذہبی کتاب پر کسی قسم کی تنقید کر کے ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کرے ہم اس گستاخی کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی گھناؤنی حرکات کا سلسلہ بند کیا جائے اور ہمارے مذہب کے خلاف اوچھی حرکات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی صدر محمد توقیر اعوان پریس کلب کے صدر اکرام الحق قریشی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مظاہرے کے اختتام پر پشاور سانحہ کی مزمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعا مغفرت کی۔




