DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; The first snowfall of the winter season in Narh area of Kahuta
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،1فروری2023)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،دور دراز سے لوگ خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کہوٹہ نڑھ کی طرف روانہ ہو گے۔برف باری کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سردی کی شدید لہرکہوٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس بھی عوام سے روٹھ گئی عوام کا نڑھ ٹورسٹ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے بلند ترین علاقہ نڑھ جو ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر بلند و بالا پہاڑ،پانی کی آبشاریں،سبز چیڑ کے درخت ہیں اس علاقے سے جہاں دریائے جہلم، آزاد کشمیر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں پر کہوٹہ شہر، اسلام آباد کا بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں موسم سر ما کی پہلی برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی جس کو دیکھنے دور دراز کے علاقوں سے عوام جوق در جوق نڑھ پہنچے اور وہاں کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوئے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 1 February 2023)
The first snowfall of the season in Kahuta’s Narh region has covered the area with a white blanket, the intensity of the cold has increased, and people from far and wide will travel to Kahuta Narh to enjoy the beautiful scenery. Due to the severe cold wave in Kahuta city, sui gas shortage in several areas of Kahuta city was also reported.

کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے نے انت مچا دی آفس میں تعینات عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا
The staff of Kahota Passport Office has become a torment for the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،1فروری2023)
کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے نے انت مچا دی آفس میں تعینات عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا،سیکورٹی گارڈ کا عوام کے ہتک آمیز رویہ بزرگ مرد و خواتین کو دھکے دیے جاتے ہیں عوام کا کوئی پر سان حال نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ پاسپورٹ آفس میں ہوئے شہریوں، چوہدری الفت حسین،طیب جہانگیر، محمد عثمان، طحہ عباس اور دیگر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے نے انت مچا رکھی ہے پاسپورٹ کا اصول عذاب بن گیا ہے آفس کے باہر کھڑا سیکورٹی گارڈ عوام کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے آفس میں آنے والے بزرگ مرد و خواتین کو دھکے مارے جاتے ہیں اگر کوئی آفس کے اندر چلا بھی جاتا ہے تو وہاں موجود عملہ سیدھے منہ کسی سے بات نہیں کر تا نہ ہی پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی بریفنگ دی جا تی ہے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عملے اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
صدر مسلم آباد ویلفیئر کمیٹی خان آمان اللہ خان کی جانب راجہ صغیر احمد بگھاروی کو عمرہ کا پیکج کا اعلان
President Muslimabad Welfare Committee Khan Amanullah Khan announced Umrah package to Raja Sagheer Ahmed Bagharvi




