DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Around 30 daily wages staff at thq hospital Kallar Syedan not paid for 5 months as they threaten to strike

کلر سیداں; ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 30 کے قریب ڈیلی ویجز سٹاف کو 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 30 کے قریب ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے سنٹری ورکرز کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر بطور احتجاج کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سینٹری ورکرز کو 2018میں حکومت پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ کمپنی کیساتھ معاہدہ کی روشنی میں ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا تھا جوگزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31, January 2023)- About 30 sentry workers working on daily wages at THQ Hospital Kallar Syedan are protesting against not getting their salaries for the last five months. The cleaning work in the hospital has come to a standstill, the hospital administration said that the sentry workers were recruited in 2018 by the Punjab government on daily wages in light of the contract with the private company, but have been deprived of salary for the past five months.

حاملہ خواتین اور ان کے کمزور بچوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ” نشوونما مرکز بہتر صحت کا پروگرام” کے نام سے سنٹر قائم کر دیا گیا

For better treatment of pregnant women and their vulnerable children, a center named ” Better Health Program” has been established at THQ Hospital, Kaler Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)— حاملہ خواتین اور ان کے کمزور بچوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ” نشوونما مرکز بہتر صحت کا پروگرام” کے نام سے سنٹر قائم کر دیا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت صرف ایسی خواتین اور بچے اہل ہونگے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد وصول کر رہے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس وقت تک پانچ حاملہ خواتین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جبکہ گیارہ کے قریب کمزور بچوں کے ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے ان کے والدین کو فارم کے حصول کیلئے نادرا ٓفس کلر سیداں رجوع کرنے کو کہا گیا ہے تا کہ ان کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز نے دور دراز اور دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع بستیوں پلالہ ملاح خان اور پنڈورہ ہردو میں اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا

AC Kallar Syedan Malik Muhammad Ijaz ensured sale of flour at government rates under his supervision in Palala Mulah Khan and Pindora Hardo settlements located in remote areas and on the west bank of river Jhelum

اے سی کلر سیداں ملک محمد اعجاز پلالہ ملاح خان میں اپنی نگرانی میں سرکاری آٹا فروخت کرواتے ہوئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز نے دور دراز اور دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع بستیوں پلالہ ملاح خان اور پنڈورہ ہردو میں اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا اور دونوں دیہات میں انہوں نے آٹے کی فروخت کی خود نہ صرف نگرانی کی بلکہ خود لائن بنوا کر پاس کھڑے بھی رہے مقامی لوگوں نے شدید سردی میں بھی دوردراز دیہات میں آٹے کی فراہمی پر اے سی کلرسیداں کا شکریہ ادا کیا

 

زیرتعمیر کلردھانگلی روڈ پر بارش کے بعد شدید پھسلن درجنوں گاڑیاں پھنسی رہیں

Dozens of vehicles were stuck due to severe slippage on the under-construction Kallar Dhuangali road after the rain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)—زیرتعمیر کلردھانگلی روڈ پر بارش کے بعد شدید پھسلن درجنوں گاڑیاں پھنسی رہیں شدید پھسلن کے باعث مسافر بس ویگن سے جا ٹکرائی اور بس انتظامیہ کو ایک لاکھ نقد ادا کر کے جان چھڑانا پڑی ادہر مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن صوبیدار غلام ربانی نے کلر دھانگلی فیز ون کے ٹھیکیدار کی غفلت لاپرواہی اور سست روی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار گنتی کے چند افراد کے زریعے کچھوے کی چال سے سڑک تعمیر کر رھا ہے اس کی ساری توجہ اکھاڑ پچھاڑ پر ہی ہے جبکہ فیز دو کا ٹھیکیدار اس سے کہیں بہتر کام کر رھا ہے۔ ادہر کلر دھانگلی روڈ پر سفر کرنے والوں سے چوآخالصہ سے دوبیرن کلاں کلرسیداں کی متبادل سڑک استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ

Demonstration against the desecration of the Quran in Sweden

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)—جماعت اسلامی پی پی 10 جھٹہ ہتھیال سرکل کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ، جس سے امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی دس خالد محمود مرزا،راجہ عدیل احمد،عبدالجبار،قاسم مجیدمرزا، زبور بھٹی،محمدافضال،ظہورالٰہی،حافظ ابوزر غفاری،قاضی سلیم اصغر اورچوہدری نجات علی نے بھی خطاب کیا۔

ملزم کاشف اقبال کو گیارہ ماہ بعد گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا

The accused Kashif Iqbal was arrested eleven months later and handed over to the police station Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)—پنجاب پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی نے اپنے عملے کے ہمراہ تھانہ صدر بیرونی میں درج دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم کاشف اقبال کو گیارہ ماہ بعد گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم نے جانسن سکنہ پشاور، اس کے بڑے بھائی سیمسن اور ہمشیرہ کو آسان اقساط پر اچھے پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 39 لاکھ روپے کی اقساط وصول کرنے کے باوجود پلاٹوں کا قبضہ دینے سے ٹال مٹول کرتا رہا اور بعد ازاں جعلی رجسٹریاں تیار کروا کر ان کے حوالے کر دیں۔

قوم بلدیانی و عام انتخابات میں کرپٹ ٹولے کا احتساب کرے

The nation should hold accountable the corrupt group in municipal and general elections

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)— پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کے سینئر نائب صدر چوہدری شکیل وینس نے کہا ہے کہ قوم بلدیانی و عام انتخابات میں کرپٹ ٹولے کا احتساب کرے۔پہلے ہی مہنگائی نے جینا حرام کر دیا اوپر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے،سارے چور ایک ہی چھتری تلے جمع ہو گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر احتساب کا نظام موثر بنائے گی،حکمران طبقہ خود کو اعلی اور عوام کو کم تر سمجھتے ہیں۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم امپورٹڈ ٹولے نے عوام میں محرومیاں بانٹیں،مہنگائی بے روزگاری میں بدترین اضافہ کیا اور روپے کی بدقدری سے مہنگائی کو پر لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد آئے گی،انشاء اللہ عمران خان کا بیانیہ ہی جیتے گا۔

گاؤں ستھوانی کے نمبردار چوہدری محمد شہزاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

Chaudhry Mohammad Shahzad, namberdar of Satwani village, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،جنوری,2023)—گاؤں ستھوانی کے نمبردار چوہدری محمد شہزاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،نمازجنازہ میں راجہ ندیم احمد، چوہدری شاہد گجر،چوہدری کامران عزیز،چوہدری وقاص گجر،مسعود بھٹی،جاوید چشتی،بابو ظفراقبال،یاسر بھٹی،عاصم گجر،چوہدری محمد احسان،چوہدری فیصل،راجہ عاصم صدیق،ماسٹر رشید وینس،ٹھیکیدار پرویز،طارق وڑائچ، سعید بھٹی،ڈاکٹر شہباز باجوہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button