DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Dr Sajid Ur Rehman attends Millad un Nabi on death anniversary of the late father of Raja Sagheer Ahmed Bagharvi
معروف مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمدبگھاروی کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد النبیﷺ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،31جنوری2023)
معروف مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمدبگھاروی کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد النبیﷺکا اہتمام،ملک نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے خصوصی شر کت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزعظیم عاشق رسولﷺراجہ صغیر احمدبگھاروی مر کزی سر پر ست اعلی ساقی کوثر نعت کونسل کے والد محترم راجہ مطوب الرحمن(مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیے ان رہائش گاہ چکلالہ سکیم تھری پام سٹی بگھاروی ہاؤس میں محفل میلاد النبیﷺکا انعقاد کیا گیا محفل پاک کی صدارت ملک نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف کی جبکہ محفل کے مہمان خصوصی صاحبزادہ بریسٹرعزیر ہاشم تھے،محفل کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جو کہ تلاوت پاک عظیم قاری قرآن صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کی محفل کی نقابت الحاج بدراسلام بدرنے کی جبکہ ملک بھر کے عظیم ثنا خوان مصطفیﷺسید الطاف حسین شاہ،سلطان عتیق الرحمن،عباس اشرف علی،قاری محمد سجاد قریشی،علی رضانوری،سفیان نقشبندی،طاہر مجید قادری،قاہر الحسن دھنیال،افریزنقشبندی،قاری بلال سفیر بگھاروی،راجہ طلحہ الرحمن بگھاروی،راجہ انس الرحمن بگھاروی نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے اپنے خطاب میں ملک نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت و شان بیان کی انہوں نے راجہ صغیر احمدبگھاروی کے والد محترم اور خاندان کے دیگر مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی محفل کے اختتام پرتما شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔




