کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—پوٹھوہاری لاکھوں افراد کی مادری زبان ہے، نادرااور مردم شماری میں فوری طور پرشامل کی جائے،پوٹھوہاری زبان وادب کیلئے فیصل عرفان کی خدمات لائق تحسین،بھرپور تعاون کرینگے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا چیئرمین نادرا کو خط لکھنا خوش آئند لیکن صرف خط کافی نہیں،راجہ پرویز اشرف چیئرمین نادرا کو طلب کر کے پوٹھوہاری کو نادرا ڈیٹا بیس میں شامل کروائیں ،ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان پوٹھوہاری زبان کے فروغ اور ترقی کیلئے فیصل عرفان کے شانہ بشانہ کھڑی،ہر محاذ پر تعاون کرینگے،ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور سابق طالبعلم رہنماء سردارمحمدحمزہ مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پوٹھوہاری زبان ملک کے طول ارض میں بولی اور سمجھی جاتی ہے ،نادراڈیٹا بیس اور مردم شماری میں دیگرزبانوں کے خانے میں پوٹھوہاری زبان کاخانہ بھی شامل کیا جائے،خطہ پوٹھوہارکے باسی اپنے بنیادی مطالبے کومنظورکروانے کیلئے قانونی جنگ کیساتھ ساتھ احتجاج سے بھی گریز نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس عوامی مطالبے کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔نوجوان شاعر،صحافی اور دو کتابوں کے مصنف فیصل عرفان اور پوٹھوہاری زبان و ادب کیلئے کوشاں دیگر شخصیات قابل تکریم ہیں،مادری زبان پوٹھوہاری کیلئے اپنے ذمہ لگائی گئی ہر ڈیوٹی کو پورا کروں گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, January 2023)-Pothwari is the mother tongue of millions of people, it should be included in Nadra and census immediately, the services of Faisal Irfan for Pothwari language and literature are worthy of praise, they will give full support. Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf writing a letter to Chairman Nadra is welcome, but only a letter is not enough, Raja Pervez Ashraf should invite Chairman Nadra to include Pothwari in the Nadra database, Human Rights Council of Pakistan Promotion and development of Pothwari language, these views were expressed by the General Secretary of the Human Rights Council of Pakistan and former student leader Sardar Muhammad Hamza Mughal in his statement.
پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
Police action, the accused who advertised illegal weapons on social media was arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار،پسٹل برآمد،ملزم حسن محمود نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر تشہیر کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ایس پی صدر نے بلال محمود سلہری نے پولیس ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلحہ کی تشہیر کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
پٹرول کے نرخوں میں یکمشت 35 روپے لٹر اضافے
A lump sum increase of Rs 35 per liter in petrol prices
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—پٹرول کے نرخوں میں یکمشت 35 روپے لٹر اضافے پر شہری سکتے میں آگئے ان کے مطابق اشیائے روزمرہ کے نرخ پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس کے باوجود پٹرول کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے حکومت نے خود مزید ہوشربا مہنگائی کا جواز مہیا کردیا۔انہوں نے کہا کہ قوم گزشتہ 75 برس سے قربانیاں دے دے کر تنگ آ چکی ہے بدترین مالی مشکلات کے شکار ملک میں 77 رکنی کابینہ کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کابینہ میں نصف سے بھی ذیادہ کم کریں کوئی وزیر تنخواہ مراعات اور گاڑیاں نہ لے اگر یہ اشرافیہ ملک کی خدمت کرنے میں سنجیدہ ہے تو اس مشکل وقت میں بغیر کسی تنخواہ مراعات اور گاڑیاں کے خدمت کرے یہ امیر لوگ اپنی وزارتوں کے تمام اخراجات خود برداشت کریں۔
پریس کلب کلرسیداں کے انتخابی اجلاس میں اتفاق رائے سے اکرام الحق قریشی کو صدر اور مرزا عتیق الرحمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا
Ikram ul Haq Qureshi was elected president and Mirza Atiqur Rehman as general secretary by consensus in the election meeting of Press Club Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—پریس کلب کلرسیداں کے انتخابی اجلاس میں اتفاق رائے سے اکرام الحق قریشی کو صدر اور مرزا عتیق الرحمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔دلنواز فیصل کی سربراہی میں پرویز اقبال وکی اور مرزا عتیق الرحمن پر مشتمل تین رکنی کمیٹی نے عہدیداروں کا اتفاق رائے سے عہدے داروں کااعلان کیا۔جس میں راجہ محمد سعید سرپرست اعلی،جاوید اقبال چیئرمین، دلنواز فیصل وائس چیئرمین، حافظ کامران حشر وائس چیئرمین،مرزا عتیق الرحمن جنرل سیکریٹری،پرویز اقبال وکی سینئر نائب صدر،محمد جاوید سینئر نائب صدراول،چوھدری محمد اشفاق انفارمیشن سیکریٹری و سینئر نائب صدر دوئم،چوھدری جواد مجیدچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی،ارسلان شاد خزانچی،فیصل منظور و فیصل جاوید پریس کیمرہ مین اورسابق صدر شیخ قمرالسلام،دانیال نزاکت،ہارون رشید،حافظ محمد صدیق سینئر ممبران پریس کلب کلرسیداں مقرر کئے گے ہیں۔
ڈرائیورغلام جیلانی تحصیل گوجر خان کی سیٹ کے نیچے سے ایک خطرناک آئینی مکہ برآمد
A dangerous irion rod was found under the seat of driver Ghulam Jilani Tehsil Gujar Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کی کاروائی،عامرعلی ایس آی انچارج چوک پنڈوڑی اور عاطف اے ایس آئی نے روات کلرسیداں روڈ پرسنیپ چیکنگ کے دوران سوزوکی گاڑی روک کر تلاشی لی تو کار ڈرائیورغلام جیلانی تحصیل گوجر خان کی سیٹ کے نیچے سے ایک خطرناک آئینی مکہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ راولپنڈی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی، الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر کے صدر محمد توقیر اعوان، شیخ حسن ریاض،ذین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی، محسن نوید سیٹھی،زوہیب اکرام،نمبردار عنصر محمود،عثمان وڑائچ،راجہ محمد سعید،جاویداقبال نے معروف کاروباری مسعود بھٹی سے ملاقات کی اور چوہدری محمد ظہیر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،جنوری,2023)—سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،راجہ حمید ایڈووکیٹ،چوہدری محمد عظیم،حافظ ملک سہیل اشرف کرنل خورشید اکبر،شہزادہ خان،ملک نصیر،ماسٹر محمد شفیق،ٹھیکیدار پرویز نے چوہدری توقیر اسلم اور حاجی ابرار حسین سے ملاقات کی اور ان کے چچا حاجی محمد انور کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔