DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Thousands of fans participated in Tehsil Kahuta Babu Wazir late memorial challenge shooting volleyball show match
تحصیل کہوٹہ بابو وزیر مرحوم میمور یل چیلنج شوٹنگ والی بال شو میچ میں ہزاروں شائقین کی شرکت

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،30,جنوری2023) — تحصیل کہوٹہ بابو وزیر مرحوم میمور یل چیلنج شوٹنگ والی بال شو میچ میں ہزاروں شائقین کی شرکت۔ میچ میں فخرے پاکستا ن چوہدری فیصل پرویز بھٹی کی ٹیم نے 8پوائنٹ سے فخرے پاکستا ن چوہدری باسط ضلع خوشاب کی ٹیم کو شکست دے دی۔ مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن و امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات اور شیلڈ و ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر لالہ ایوب جنجوعہ، جلیل ستی، راجہ عتیق غونث، رضوان کیانی (ڈی جے) نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شاندار و پر تپاک استقبال کیا۔ میچ میں پوٹھوار کے معروف کمپیئر دانش گجر نے اپنی خوبصورت آواز اور روائتی انداز میں کمپیئرنگ کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن و امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے۔ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی ہر یونین کونسل اور گاؤں کی سطح پر کھیلوں کا میدان اشد ضروری ہے۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے۔ نوجوانوں کے لیئے تعلیم، صحت اور کھیل کے میدان میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاؤں گا۔ کھیلوں کے معیاری گراؤنڈز نہ ہونے کے باوجود منتظمنین نے نوجوانوں کو اچھا ماحول فراہم کیا۔ میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں آیاہوں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان
خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن و امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ شہر میں والی بال میچ کے اختتام پر ہزاروں کی تعداد میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،سخاوت ایڈووکیٹ آف مواڑہ، سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، رضوان کیانی (ڈی جے)، راجہ خورشید عالم،میچ آرگنائزر لالہ محمد ایوب جنجوعہ، جلیل ستی، راجہ عتیق غونث،راجہ رمیض اکبر نے شرکت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 30, January 2023) — Thousands of fans participated in the late Babu Wazir Memorial Challenge shooting volleyball show match of Tehsil Kahuta. In the match, the team of Fakhre Pakistan Chaudhry Faisal Parvez Bhatti defeated the team of Fakhre Pakistan Chaudhry Basit District Khushab by 8 points. Special guest President Pakistan Taekwondo Federation and promising provincial assembly Colonel (retd) Waseem Janjua distributed prizes and shields and trophies to the winner and runner-up teams. The tournament organizer Lala Ayub Janjua, Jalil Satti, Raja Atiq Ghuns, Rizwan Kayani (DJ) welcomed the guests and players with a warm welcome. In the match, the well-known compere of Pothwar, Danish Gujjar, received a lot of applause from the participants by comparing in his beautiful voice and traditional style.
پٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
The new price of petrol reached the highest level in the country’s history
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2023)
مریم نوازشریف کے لائے ہوئے مہنگائی کے تحفے نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ایک دن قبل بھنگڑے ڈال کر استقبال کرنے والی عوام آج بد دعاہیں دے رہے ہیں پٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ حکومت پاکستان کمی کی بجائے اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کی عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ ملک کی عوام جب تک کرپٹ نظام کے خلاف عوام باہر نہیں نکلیں گے تو قوم و ملک کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں انہوں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کی عوام کوئی مثبت فیصلہ نہیں کر یں گے ملک کا نظام درست نہیں ہو سکے گا انہوں نے آج پٹرول 35روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہونا تو یہ چاہے تھا کہ ملک کی عوام مہنگائی کے خلاف باہر نکلتے مگر انہوں نے اپنے اپنے موٹرسائیکلوں کی پٹرول سے ٹینکیاں فل کر انے کے لیے پٹرول پمپوں میں لائینیں لگا دیں ہیں انہوں نے مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھ رہا ہے کہ آج یہ لوگ باتیں کر رہے ہیں اور کل یہی ان کو ووٹ بھی دیں گے اور ان پر پھول بھی نچھاور کریں گے۔
فراز جنجوعہ اور وہاب جنجوعہ کے والد محترم کی دعائے چہلم
Dua e Chelum observed for late father of Faraz and Wahab janjua




