DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: PPP is facing difficulties in UC Faizpur Sharif People angry with MLA Ch Qasim Majeed started saying goodbye to the party

یونین کونسل فیض پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مشکلات کا سامنا۔ایم ایل اے چودھری قاسم مجیدسے ناراض لوگ پارٹی کو خیر باد کہنے لگے

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،30 ,جنوری، 2023)—یونین کونسل فیض پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مشکلات کا سامنا۔ایم ایل اے چودھری قاسم مجیدسے ناراض لوگ پارٹی کو خیر باد کہنے لگے۔بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ دینے پر ایک بڑا گروہ ناراض۔سابق ممبر حاجی چودھری لیاقت علی چیئرمین چودھری جاوید اقبال سعیدڈاکٹر حاجی چودھری سکندر حیات اورچودھری ثاقب علی لیاقت کی سربراہی میں ڈھانگری بہادر سے ایک بڑے گروہ نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔چودھری قاسم مجید کی وعدہ خلافیوں اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مجبوراً پارٹی کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔چودھری عبدالمجید نے ہمارے ساتھ اچھا تعلق نبھایالیکن قاسم مجید کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ سابق کونسلر حاجی چودھری لیاقت علی اوچیئرمین جاوید اقبال سعید کی رہائش گاہ ڈھانگری بہادر ڈھوک چوہدریاں میں پر ہجوم پریس کانفرنس۔درجنوں خاندانوں کے سربراہوں کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ممبر حاجی چودھری لیاقت علی اور چیئرمین چودھری جاوید اقبال سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری قاسم مجید نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ میرے بیٹے کو یوتھ کی سیٹ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔لیکن جب ٹکٹ دینے کا وقت آیا تو کسی اور کو ٹکٹ جاری کر دیا۔اس سے پہلے بھی ہمارے ساتھ نا انصافیاں ہوتی رہیں لیکن ہم خاموش رہے۔ سابق وزیرا عظم چودھری عبدالمجید نے ہمیشہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا۔ لیکن ایم ایل اے چودھری قاسم مجید نے اپنے والد کے احکامات کو بھی بائی پاس کرتے ہوئے ہمارے ساتھ وعدہ خلافیاں روا رکھی ہیں۔ ہم اس پارٹی اور ایم ایل اے چودھری قاسم مجید کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی منجھی ٹھوک دیں گے۔ایم ایل اے چودھری قاسم مجید کو آنے والے الیکشن میں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔چودھری ثاقب لیاقت،چودھری شبیر قادری،حاجی محبوب الرحمان انجم،منشی چودھری عبداللطیف،ڈاکٹر حاجی سکندر حیات،چودھری محمد نثار،چودھری محمد صدیق،چودھری محمد جہانگیر،چودھری مطلو ب،چودھری محمد عمران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے ببانگ دہل اعلان کیا کہ یہ محض ٹریلر ہے فلم ابھی باقی ہے۔ ڈھانگری بہادر نے ہمیشہ چودھری عبدالمجید کا ساتھ دیا ہے۔1982سے ساتھ تھے اور الیکشن جتواتے رہے۔چودھری قاسم مجید کی زیادتیوں ا ور وعدہ خلافیوں کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔آنے والے دنوں میں کسی اور سیاسی پارٹی میں باضابطہ اعلان کریں گے۔جو لوگ یہ کہتے ہیں ان کے 16ووٹ ہیں ان کو بتائیں گے کہ ہماری طاقت کیا ہے۔ڈھانگری بہادر،بوعہ، ڈھوک چودھریاں اور دیگر علاقوں کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر لالہ شبیر صالت،چودھری محمد اعظم،لقمان لکی،حاجی محمد یعقوب بوعہ،حاجی چودھری نجیب،بابا عبداللہ،سید سجاد حسین شاہ،منشی چودھری محمد صدیق،چودھری واحد حکم داد،چودھری شوکت علی،چودھری محمد الیاس، چودھری محمد اقبال،چودھری ندیم قربان ڈومال،چودھری واجد،چودھری جباراور دیگر نے اپنے کنبے قبیلے سمیت چودھری جاوید اقبال سعید کے ساتھ پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

Chakswari, AJK ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 30, January 2023)- Pakistan Peoples Party is facing difficulties in Union Council Faizpur Sharif. People angry with MLA Chaudhary Qasim Majeed started saying goodbye to the party. On specific seats in municipal elections. A large group is angry for not being given tickets. Former member Haji Chaudhry Liaquat Ali, Chairman Chaudhry Javed Iqbal Saeed, Dr. Haji Chaudhry Sikandar Hayat and Chaudhry Saqib Ali Liaquat, a large group from Dhangri Bahadur said goodbye to the People’s Party and Chaudhry Qasim Majeed. Due to broken promises and false promises, they are saying goodbye to the party.

تعزیت

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،30 ,جنوری، 2023)—مظفر آباد کے سینئر صحافی سردار دلپذیرعباسی کی وفات پر چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل، سر پرست اعلیٰ مرزا محمد نذیر، محمد رفیق بھٹی چیئرمین سپریم کونسل،سیکرٹری جنرل محمد اسحاق خواجہ سابق سیکرٹری جنرل عنصر غزالی،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،محمد اقبال خواجہ،معظم علی چودھری سابق صدور،راجہ افراز محمود،حاجی شاہد تبسم،،عدیل رفیق بھٹی، ، ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری، عابد مرزا، تاج جالب،الطاف احمد چودھری،نوید یونس چودھری،چودھری ثاقب ظفر اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار دلپذیر عباسی شعبہء صحافت کا ایک درخشندہ ستارہ تھے،انھوں نے ایک عرصہ تک عوام علاقہ کی خدمت کی ہے۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں اپنی جوارح رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button