DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Raja Sajid Javed presented himself as a candidate on behalf of PTI from Kallar Syedan and Kahuta

پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نےکلرسیداں کہوٹہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے بطور امیدوار خود کو پیش کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،جنوری,2023)—پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کارکنوں کے بیحد اصرار پر کلرسیداں کہوٹہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے بطور امیدوار خود کو پیش کردیا عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس کلرسیداں کے قریب گاؤں کلریاں میں منعقد ہوا جس میں حلقہ بھر سے کارکنان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور کہا کہ ماضی کے تمام امیدواروں نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا عوام روائیتی سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں، منتخب لوگوں کی طرف سے عوامی مسائل کے حل میں لیت و لعل کی پالیسیاں اختیار کی گئیں، عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سمیت پارٹی قیادت کے ویژن اور پروگرام کے برخلاف مایوس کن کارکردگی دکھائی گئی،جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پورا حلقہ تعمیر و ترقی سے محروم ہے، گزشتہ دور کے ہمارے ایم پی اے نے ساڑھے تین سال کوئی کام نہیں کیا، بلکہ اپنی وفاداریاں بدل کر حلقہ بھر کے عوام کو بدنامی کے تحفے کے سوا کچھ نہ دیا،اس موقع پر شرکاء اجلاس کے بیحد اصرار پر راجہ ساجد جاوید نے عوامی اور پارٹی کے مفاد،علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ انہوں نے میرٹ کی بنیاد پر، کسی تفریق کے بغیر عوام کی خدمت، بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم علاقوں کے مسائل کے حل کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت اور قیادت کے مشن و پروگرام کو حسبِ سابق عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، عوام اور پارٹی کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے اور ان سے وفا کرنے کی بساط بھر کوششیں کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا مجھ پر اعتماد میرا سرمایہ ہے، انسانیت کی خدمت میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اپنے علاقے اور عوام کی ترقی و خوشحالی میرا ماضی کا عمل اور مستقبل کا خواب ہے۔ میں بددیانتی، جھوٹ، منافقت اور بدعنوانی جیسی لعنتوں سے دور رہنے والا کھرا، سچا اور کڑوا انسان ہوں، جو شاید بدعنوانی کی سیاست کرنے والوں کو چبھتا رہتا ہوں، لیکن میرا ماضی، ضمیر و کردار اور دامن صاف ہے، اس لیے میں ان شائاللہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے عملی خدمت، ایمانداری اور دیانتداری کی سیاست کی عملی دلیل چھوڑ کر جاؤں گا۔ عوام کے لیے لڑوں گا اور اپنے قائد عمران خان کے ویژن اور مشن کے لیے ہر طرح کی قربانی دیتا رہوں گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29, January 2023)- District Senior Vice President of PTI Raja Sajid Javed presented himself as PTI candidate from Kallar Syedan constituency on the strong insistence of the workers. There was a wave of happiness in the people of the area. In this regard, a consultative meeting was held in village Kallarian, in which activists and social personalities from all over the constituency participated and said that all the past candidates had brought nothing but a disappointment to the people. The people are fed up with traditional politicians, the policies of the elected people have been adopted in solving the public problems, and the disappointing performance has been shown against the vision and program of the party leadership, including hurting the public trust. The result was that the whole constituency is deprived of development and development. Our MPA of the previous era did not do any work for three and a half years, instead, he changed his loyalties and gave nothing but the gift of infamy to the people of the entire constituency. On the strong insistence of the participants of the meeting, Raja Sajid Javed said that the interests of the people and the party, regional development, and the solution of public problems, So he agreed to offer his services. He renewed his pledge to serve the people on the basis of merit, without any discrimination, to provide basic facilities, and to solve the problems of the deprived areas, saying that he would implement the mission and program of his political party and leadership as before. I will leave no stone unturned, to fulfill the expectations of the people and party workers and will make all efforts to be loyal to them.

کلر سیداں سے مسلم لیگ ن کے وفد کی جانب سے لاہور آمد پر مرہم نواز کا استقبال

Maryam Nawaz was welcomed on her arrival in Lahore by the delegation of Muslim League-N from Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،جنوری,2023)—کلر سیداں سے مسلم لیگ ن کے وفد کی جانب سے لاہور آمد پر مرہم نواز کا استقبال، مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج، راجہ عاصم صدیق،شیخ ندیم احمد نے لاہور ایئر پورٹ پر جاکر پارٹی کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز کا استقبال کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مریم نواز تنظیم سازی کے ذریعے جماعت کو مضبوط بنائیں گی۔

پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی

Police action against anti-social elements

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،جنوری,2023)— کلر سیداں پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران محمد وسیم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور 7 عدد روند،محمد شبیر سے رائفل 12 بور بمعہ ایک عدد کارتوس،خوشنود علی کے قبضے سے پانچ عدد آدھیہ بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈر ایجنسی پر چھاپہ مار کر سلنڈر بھرائی میں مصروف ارشد محمود کو رنگ کو قابو کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد سلنڈر،ایک عدد الیکٹرک کانٹا اورایک عدد موٹر ری فلنگ مشین قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

چوہدری ظہیر انتقال کر گئے نمازہ جنازہ ڈھوک راول مانکیالہ میں ادا کی گئی

Ch Zaheer passed away in Dhok Rawal, Mankiala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،جنوری,2023)—نوجوان کاروباری شخصیت دانش مسعود بھٹی کے سسر چوہدری ظہیر انتقال کر گئے نمازہ جنازہ ڈھوک راول مانکیالہ میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمن،محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد۔ل،راجہ شہزاد یونس،سردار محمدآصف،راجہ ظفر محمود،نصیر اختر بھٹی،عامر وسیم۔چوہدری اخلاق حسین، ملک فیاض سندھو،شیخ حسن سرائیکی,ڈاکٹر شہباز باجوہ۔بابو ظفر اقبال۔چوہدری زین العابدین عباس۔صوبیدار غلام ربانی۔شیخ خورشید احمد۔چوہدری شاہد گجر۔سید غیور شاہ۔جاوید چشتی ایڈووکیٹ،رانا ظفران، یاسر مسعود بھٹی۔چوہدری توقیر اسلم۔چوہدری احسان۔ماسٹر ارشاد۔ناصر منہاس۔سمیت دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button