DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza has announced to contest the provincial assembly election
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2023)
یونین کونسل بیور میں ایک بڑھی میٹنگ میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،عمائدین علاقہ نے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل بیور میں عمائدین علاقہ کی طرف سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی تھے اجلاس میں صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں راجہ طارق محمود مرتضٰی نے صوبائی اسمبلی پنجاب کا الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کیاعمائدین علاقہ نے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کے ویژن کو کامیاب کرنے کیلئے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاراجہ طارق محمود مرتضٰی،راجہ وحید احمد خان،سردار رضا سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی جنگ پاکستان اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے ہے اس میں ہم نے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو ملک بھر میں اکثریت دلوا کر دوبارہ وزیراعظم بنانا ہے ہمارے قائدین پر جھوٹے پرچے دے کر حق سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا انشااللّہ فتح حق سچ کی ہو گی۔




