DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Journalist Ikram-ul-Haq Qureshi appointed as the vice-president of Al-Khidmat Foundation Tehsil Kallar Syedan

صحافی اکرام الحق قریشی کو الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے نائب صدور مقرر کردیئے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کی تنظیم نو،ماہر تعلیم نیئر جمال راجہ اور مقامی صحافی اکرام الحق قریشی کو الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے نائب صدور مقرر کردیئے گئے اس سلسلے میں جمعہ کے روز منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر نے انہیں نوٹیفکیشن دیتے ہوئے اس موقع کا اظہار کیا کہ یہ محروم طبقات اور مسائل و مصائب کے شکار دکھی افراد کے لیئے مددگار ثابت ہوں گے تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال، چوہدری ابرار حسین،عبدالودود عامر،مولانا قاسم الحق بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 28, January 2023)- Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan, education expert Nair Jamal Raja and local journalist Ikramul Haq Qureshi have been appointed as vice presidents of Al Khidmat Foundation Tehsil Kalr Syedan. In the ceremony organized on Friday, Javed Akhtar, General Secretary of Al-Khidmat Foundation, District Rawalpindi, while giving a notification. Muhammad Tawqir Awan, Amir Jamaat-e-Islami Javed Iqbal, Chaudhry Abrar Hussain, Abdul Dood Amir, Maulana Qasimul Haque were also present.

ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش،شور مچانے پر ملزم فراد ہو گیا

Sir sooba shah: The accused escaped after trying to rape a maid

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)— کلر سیداں میں ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش،شور مچانے پر ملزم فراد ہو گیا یہ واقعہ سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک الف چوک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کی مہوش بی بی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں مسماۃ گل ناز سکنہ دیہہ کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی ہوں۔گزشتہ روز میں اپنی مالکن کیساتھ اس کے بھائی کی شادی پر ڈھوک الف داخلی سرصوبہ شاہ کلر سیداں آئے ہوئے تھے کہ رات 9 بجے کے قریب طیب سکنہ ڈھوک الف کمرے میں آ گیا اور اس نے مجھے پکڑ میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر میری میری قمیض بھی پھٹ گئی اور میں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر مالکن اور دیگر شادی پرآئے افراد موقع پر آ گئے اور ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔

سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کرکے سفارت خانوں مکمل بندکرے

Sweden’s ambassadors should be expelled

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)—وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی راہنماء مولانا سعید یوسف خان نے کہاہے کہ عالم کفر مسلمانوں کے مذھبی جذبات مجروح کرنے سے باز رھے قرآن وصاحب قرآن امت مسلمہ کی ریڈ لائن ھیں جن کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دین اسلام جہاں امن وسلامتی کا مذھب ھے وہیں یہ جہاد کا درس بھی دیتا ھے اقوام متحدہ سویڈن،ھالینڈ اوران جیسیامن عالم کے دشمن ممالک کی سرپرستی بندکرے مسلم ممالک کی نماہندہ تنظیم او آئی سی تمام مسلم ممالک سے سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کرکے سفارت خانوں مکمل بندکرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد ربانی کلر سیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب وبعدازاں جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا گزشتہ چند برسوں سے مغرب میں توھین قرآن ورسالت کے واقعات کے پیش نظر مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل سے ان کا ناطقہ بند کرنا چاہیئے اغیار آج اسلام دشمنی میں متحد ہیں مگر مسلم امہ آج بھی منتشر ہے جبکہ یہ اپنے اتحاد کی بدولت اغیار کے مزموم عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں مگر اس جانب اس سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جارہی جس کی ضرورت ہے اور یہی وہ واحد وجہ ہے کہ کفار باربار توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر جامع مسجد ربانی کے خطیب مولانا احسان اللہ چکیالوی نے مولانا سعید یوسف خان اور معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی آمد کو جامعہ دارالعلوم ربانیہ اور خطہ پوٹھوہار کے لیے باعث رحمت قرار دیا نماز جمعہ کے اجتماع میں کلر سیداں شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں علماء کرام اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی جانب سے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ

Al-Khidmat Foundation and Jamaat-e-Islami hosted a reception in honor of the newly elected office bearers of the Kallar Syedan Bar Association

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی جانب سے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ،کوٹلی ستیاں بار کے صدر صولت مجید ستی ایڈووکیٹ اور دیگر کی بھی شرکت،اسلامک لائرز ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور وکلا میں آئین قانون اور انسانی حقوق کے معاملے میں قدریں مشترک ہیں ہم سب ملک میں آئین قانون کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہیں۔کلر بار کے گروپ لیڈر یاسر بشیر راجہ نے کہا کہ آج ملک جہاں پہنچ چکا ہے اس کے زمہ دار ہم سب ہیں ماضی کی کارکردگی پر ہم کبھی فخر نہیں کرسکتے،لوگوں کی پکڑ دھکڑ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیئے تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے انسانیت کی بلاامتیاز خدمت پرالخدمت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔قاضی شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ الخدمت نے آغوش کے بیس ادارے قائم کرکے یتیم بچوں کو کیڈٹ کالج کے مساوی تعلیمی سہولیات بہم پہنچا رہے ہیں ان کی تمام کفالت الخدمت کرتی ہے تقریب سے جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین،عامر محمود بھٹی نے بھی خطاب کیا تقریب میں کلربار کے صدر ملک طاہر آمین،نائب صدر فہیم الدین کیانی,جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین,محمد رمضان کے علاوہ وکلا نے بھی شرکت کی۔

چوہدری نثار علی خان کی جانب سے راجہ پرویز اشرف صاحب کی بھر حمایت کے اعلان

Chaudhry Nisar Ali Khan’s declaration of full support for Raja Pervaiz Ashraf

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے معتمد ساتھی راجہ ظفر محمود چشتی نے حلقہ قانون گوئی ساگری میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے راجہ پرویز اشرف صاحب کی بھر حمایت کے اعلان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چوہدری نثار علی خان جیسی شخصیت کی جانب سے حمایت پر ووٹرز کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ چوہدری نثار علی کسی دونمبر آدمی کی حمایت کر ہی نہیں سکتے ان کا طرز سیاست ہمیشہ سب سے منفرد اور پروقار رھا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ تقریب میں چار معذور افراد کو دس دس ہزار مالیت کے چیک تقسیم کیئے۔

Assistant Commissioner Malik Muhammad Ijaz distributed checks worth ten thousand to four disabled persons in a ceremony held at THQ Hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ تقریب میں چار معذور افراد کو دس دس ہزار مالیت کے چیک تقسیم کیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک اور ایم ایس ڈاکٹر محمد اعجاز اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کی تقسیم کا مقصد خصوصی افراد کو بھی معاشرے کا باعزت اور فعال شہری بنانا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک نے کہا کہ حکومت پنجابنں بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،ضلع بھر میں مستحق افراد کو دس دس ہزار روپے فی کس مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں تا کہ ان کی مالی امداد کیساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور کی بحالی اور ریلیف کیلئے بھر پور توجہ دینا ہم سب کی زمہ داری ہے تا کہ یہ بھی باعزت معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے باعزت روزگار کما سکیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلر سیداں کا اجلاس

Meeting of All Pakistan Private Schools Management Association Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)— آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن تحصیل کلر سیداں کا اجلاس نیئر جمال اکرم اور سید زبیر علی کی صدارت میں منعقد ہوا جنرل سیکرٹری پرویز اقبال کی جانب سے سویڈن میں قرآن پر کی بے حرمتی کی مذمتی قرادادپیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، پرویز اقبال نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی مسلمان قرآن پاک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے۔اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کی ہفتہ کے روز کلرسیداں سمیت شاہ باغ،چوکپندوڑی،چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ اورکلر سیداں میں واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔اجلاس میں تعلیمی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے سی ای او ڈاکٹرقاضی طارق محمود،ڈی ای او ایلیمنٹری محمد یاسین،اے ڈی پلاننگ نجم اصغر ستی اور ڈپٹی ڈی او کلر سیداں داؤد کیانی نے خصوصی شرکت کی۔

مریم نواز کی ملک واپسی پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کریں گے

Maryam Nawaz’s return to the country, the workers to give her a warm welcome

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ملک واپسی پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بہادر خاتون ہیں جنہوں نے سابقہ حکومت میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر سیلیکٹڈ کے سامنے سر نہ جھکایا انہوں نے کہا کہ کلرسیداں سے بھی مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے کارکن بھی لاہور میں بھرپور شرکت کریں گے۔

گزشتہ برس سیلاب کے باعث بند کی جانے والی ملک کی تیزرفتار اور لگژری ٹرین گرین لائن کو ہفتہ کے روز سے پاکستان ریلوے کی پریمیم ایکسپریس کے طور پر چلایا جائے گا

The country’s high-speed and luxury train Green Line, which was shut down last year due to floods, will be operated as a premium express of Pakistan Railways from Saturday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،جنوری,2023)— گزشتہ برس سیلاب کے باعث بند کی جانے والی ملک کی تیزرفتار اور لگژری ٹرین گرین لائن کو ہفتہ کے روز سے پاکستان ریلوے کی پریمیم ایکسپریس کے طور پر چلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر گرین لائن میں فائیو سٹار ہوٹل کی طرف سے ناشتہ، لنچ، ہائی ٹی اور ڈنر ٹکٹ کی قیمت ہی میں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ معیار کی بیڈنگ، یوٹیلیٹی کٹ اور ہاؤس کیپنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ہائی پروفائل ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے کراچی تک چلنے والی گرین لائن راستے میں راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور روہڑی، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ پر رکے گی۔ اس ٹرین کو چین سے آنے والی نئی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ گرین لائن کا ٹرن اراؤنڈ ٹائم 22 گھنٹے رکھا گیا ہے جو وقت کے ساتھ کم کیا جائے گا۔ ٹرین کو کامیاب بنانے اور سروس کوالٹی کو یقینی بنانے کیلیے چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے نے ایڈیشنل جنرل مینیجر ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ سی ای او ریلوے سلمان صادق شیخ کے مطابق گرین لائن پاکستان ریلوے میں ایک نئی جہت متعارف کروا رہی ہے اور اس طرز پر مستقبل میں مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔گرین لائن کراچی سے رات دس بجے چلا کرے گی، اگلی دوپہر سوا دو بجے لاہور سٹاپ کرے گی اور رات سوا آٹھ مارگلہ پہنچے گی۔ اسی طرح مارگلہ سے کراچی جاتے وقت سفر کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا، رات آٹھ بجے ٹرین لاہور رکے گی جبکہ اگلے روز دوپہر دو بج کر بیس منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button