AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Khawaja Muhammad Ehatsham congratulated on being elected as Youth Councillor Union Council Faiz Pur Sharif

خواجہ محمداحتشام کویوتھ کونسلر یونین کونسل فیض پورشریف منتخب ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،28 ,جنوری، 2023)—ڈ ھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی سماجی راہنماچودھری منیر اختر نے خواجہ محمداحتشام کویوتھ کونسلر یونین کونسل فیض پورشریف منتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کے بلامقابلہ انتخاب پردلی مسرت کااظہار کیاہے انہوں نے کہاکہ خواجہ محمداحتشام متحرک سیاسی سماجی اورکاروباری راہنماہیں خواجہ محمداحتشام سمیت یونین کونسل فیض پورشریف سے منتخب ہونے والے ممبرضلع کونسل چودھری خوشنود علی اورکونسلر زچودھری منیر احمد چودھری محمدرئیس چودھری محمدشعبان چودھری وقار یونس چودھر ی طلعت جاویدساجدمحمودمحمدقیوم احمدساجدمحمود اورنومنتخب خاتون کونسلر فرزانہ ممتاز کاانتخاب ایک باصلاحیت نوجوان قیادت کاانتخاب ہے انہوں نے اس توقع کااظہار کیاکہ منتخب قیادت علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرکے عوام علاقہ کی توقعات پرپورااترنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے میں کامیاب ہوگی انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Chakswari ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 28, January 2023)- Chaudhry Munir Akhtar, a prominent political and social leader of Dhangri Bahadur, has congratulated Khawaja Muhammad Ihtsham on his election as Youth Councilor Union Council Faizpur Sharif and expressed his happiness on his unopposed election. He said that Khawaja Muhammad Ehtsham is a dynamic political, social, and business leader, along with Khawaja Muhammad Ehtsham, a member of the district council elected from Faizpur Sharif, District Council Chaudhry Khushnood Ali and Councilor Chowdhury Munir Ahmad Chaudhry Muhammad Rais Chaudhry Muhammad Shaban Chaudhry Waqar Yunus Chaudhry Talat Javed Sajid Mahmud Muhammad Qayyum Ahmad Sajid Mahmud and the newly elected female councilor Farzana Mumtaz.

حاجی چودھری مقصود احمدطاہر عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعدواپس اپنے گھر بوعہ میرا یونین کونسل فیض پورشریف پہنچ گئے

Haji Chaudhry Maqsood Ahmad Tahir returns home after performing

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،28 ,جنوری، 2023)—ممتازسیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری مقصود احمدطاہر عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعدواپس اپنے گھر بوعہ میرا یونین کونسل فیض پورشریف پہنچ گئے ان سے ان کے عزیزواقارب دوست واحباب سیاسی سماجی وکاروی شخصیات کی ملاقات اورمبارک بادپیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے انہیں مبارک بادپیش کرنے والوں میں چکسوار ی پریس کلب کے نومنتخب صدراللہ دتہ بسمل حاجی چودھری منظور حسین کلیم شبیر سابق امیدوار برائے کونسلر بوعہ وسیم شبیر قاضی محمدجمیل محمدرفیق خالدحسین عابدحسین سمیت دیگرشامل ہیں

تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر ضلع میرپور کے سرپرست الحاج محمدشفیق الرحمن سابق امیدوار اسمبلی کی قیادت میں سویڈن اورہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدیداحتجاج

Tehreek Labeek Pakistan Azad Kashmir led by Alhaj Muhammad Shafiqur Rahman, the former candidate for the assembly of Mirpur District, held a strong protest against the desecration of the Holy Quran in Sweden and the Netherlands

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،28 ,جنوری، 2023)—غازیان ناموس رسالت کے شہر چکسواری میں تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر ضلع میرپور کے سرپرست الحاج محمدشفیق الرحمن سابق امیدوار اسمبلی کی قیادت میں سویڈن اورہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدیداحتجاج کے حوالے سے لبیک یاصاحب القرآن مارچ کااہتمام کیاگیالبیک یاصاحب القرآن مارچ حمیدآباد چوک سے شروع ہوا جامع مسجدحنفیہ مین بازار چکسوار ی سے واپس حمیدآبادچوک میں پہنچ کرجلسہ عام کی شکل اختیارکرگیامارچ کے شرکاء لبیک لبیک یارسول اللہ عظمت قرآن پاک کے پاسبان ہیں پاسبان اسلام ہمارازندہ باد گستاخ قرآن کاسرتن سے جدا نعرے لگاتے رہے سویڈن اورہالینڈ حکومتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی لبیک یاصاحب القرآن مارچ کی عظیم الشان ریلی کے حمیدآباد چوک کے جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کے اندر قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے ملعونوں نے بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں سراپا احتجاج ہیں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرعالم اسلام میں شدید ٹم وغصہ پایاجاتاہے امت مسلمہ کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں ہم بے مغموم اوررنجید ہیں باطل نے ہماری غیر ت ایمانی کوللکاراہے ہم اس کابھرپور جواب دینے کے لئے تیارہیں حکومت پاکستان امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے سویڈن سے سفارتی تعلقات فوری طورختم کرے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اس کانوٹس لیاجائے سویڈن حکومت کابائیکاٹ کیاجائے ہمیں فخرہے کہ ہم غازیا ن ناموس رسالت کے وارث ہیں ہمیں غازیان رسالت کادیاہوا در س آج بھی یاد ہیں جلسہ عام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاقاری ماجدسلطانی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت ساجدمحمودرضوی نے پیش کرنے کاشرف حاصل کیاعلامہ احمدرضاچشتی علامہ یاسرجامی علامہ عبدالمتین یاسر علامہ عبدالقدیر سلطانی علامہ حافظ عابدسلطانی عبدالحلیم رضوی سمیت دیگرنے خطاب کیانقابت علامہ ثاقب رضا چشتی نے کی اورآخر میں دعاکرائی گئی خلیفہ محمدحنیف نے دعاکرائی

Show More

Related Articles

Back to top button