DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan visited Sagri, participation of a large number of workers

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ ساگری،کارکنوں کی کثیر تعداد کی شرکت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،جنوری,2023)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ ساگری،کارکنوں کی کثیر تعداد کی شرکت،تقریب میں شرکت کرنے والوں میں دس یوسیز کے سابق چیئرمین حضرات ملک نور احمد نوری،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،چوہدرج خلیل احمد،خالق حسین،چوہدری ضیا،ملک لیاقت، چوہدری ساجد،راجہ الطاف،دوست محمد مہمند،بلدیہ کلر سیداں کے سابق ارکان عابد حسین زاہدی،صوفی ضابر حسین کے علاؤہ شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،فواد بشیر،قاسم مشتاق کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔چوہدری نثار علی خان نے صوبائی حلقہ پی پی دس سے آزاد الیکشن لڑنے کے لیئے لوگوں کو مشاورت کے دعوت دیتے ہوئے نمائندہ نوائے وقت اکرام الحق قریشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قریشی صاحب کے سوا سبھی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے روات کلرسیداں کا خصوصی ذکرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ انتہائی نفیس وفاشعار بااصول ہیں یہ میرے حلقہ میں تھے تو میں انہیں اپنی خوش بختی سمجھتا تھا یہ لوگ جھگڑالو نہیں ہیں یہ وفاشعار لوگ ہیں میرے حلقے کو کہوٹہ،گوجرخان سمیت کئی حلقوں میں منقسم کرکے ان کی قوت اور آواز کو کمزور کردیا گیا جب بھی موقع ملا تو میں نہ صرف پرانے حلقے کو بحال کرواؤں گا بلکہ اضافی نشست کی صورت میں چکری کی بجائے کلرسیداں روات کی نشست سے خود الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی کے نام سے تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جب میں 2002 میں الیکشن لڑنے پہلی بار کلرسیداں گیا تو احسان الحق قریشی نے کلرسیداں گراؤنڈ پر قبضے کا تفصیلی ذکر کیا میں نے اللہ کی مدد سے نہ صرف قبضہ ختم کروایا بلکہ وہاں اسٹیڈیم اور جم تعمیر کر کے کلر کے نوجوانوں کو تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی عالیشان عمارت روات میں تعمیر کروائی مگر مخالفین اسے پانچ برسوں میں بھی مکمل نہ کرسکے اور جوڑیاں کے جنگل میں ہسپتال بنا ڈالا جہاں کون سے ڈاکٹر جانا پسند کریں گے۔انہوں نے حلقہ پی پی دس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شرفا کے علاقے کو دس نمبر کہنا ذیادتی ہے آئندہ یہ نمبر بھی تبدیل کروائیں گے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلی میں مجھے اور قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں یہ شریف النفس اور خاندانی ہیں میں کسی دو نمبر اور بدمعاش کی حمایت نہیں کرسکتا،ظہور نامی ایک کارکن نے کھڑے ہوکر کہا کہ ہم آپ کو ووٹ بھی دیں گے اور نوٹ بھی جس کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا مجھے ووٹوں کی ضرورت ہے نوٹوں کی نہیں میں نے حال ہی میں اپنے دادا سے بھی پہلے کی زمین فروخت کی ہے تقریب میں شریک لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔چوہدری نثار علی خان نے اپنی تقریر کا اختتام علامہ اقبال رح کے اس شعر سے کیا کہ وطن کی فکر کر نادان مصیبت آنے والی ہے،تیری بربادیوں کے چرچے ہیں آسمانوں میں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27, January 2023)- Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan visited Sagari, a large number of workers participated, ten former USC chairman Malik Noor Ahmed was among those who participated in the event, Raja Shahzad Younis, Raja Muhammad Younis, Chaudhry Khalil Ahmed, Khaliq Hussain, Chaudhry Zia, Malik Liaquat, Chaudhry Sajid, Raja Altaf, Dost Muhammad Mohmand, former members of the Municipality Kallar Syedan, Abid Hussain Zahidi, Sufi Zabir Hussain, besides Sheikh Sajid Ur Rehman, Raja Javed Ashraf, Fawad Bashir, Qasim Mushtaq Kayani, and others participated. Chaudhry Nisar Ali Khan invited people for a consultation to contest a free election from PP-10 provincial constituency while mentioning the current representative Ikram ul Haq Qureshi.

بھونچال ملک کی طرف بڑھ رھاہے مگر سیاست دان اس کا مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے میں مصروف ہیں

Politicians are busy grabbing each other’s throats, Ch Nisar Ali Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،جنوری,2023)—ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھونچال ملک کی طرف بڑھ رھاہے مگر سیاست دان اس کا مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے میں مصروف ہیں۔میں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی دس سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام صوبائی نشست پر مجھے اور قومی اسمبلی کی نشست پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کریں۔اگر قومی اسمبلی کے میرے حلقہ میں ضمنی الیکشن میں عمران خان امیدوار ہوئے تو پھر بھی میں الیکشن ضرور لڑوں گا۔ انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں کے نواحی قصبے ساگری میں سابق چیئرمین یوسی راجہ شہزاد یونس اور قاسم مشتاق کیانی کی رھائشگاہوں پر منعقدہ بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی سطع سے بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے میں مسلم لیگ ن میں جاؤں گا نہ پی ٹی آئی کا حصہ بنوں گا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا مجھے ووٹ دینے والوں کو کبھی شرمندگی نہیں ہوتی میں ملک میں جاری گالم گلوچ میں سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا میری ترجیحات میں ایمان،پاکستان اور عوام کی خدمت ہے میں نے اگر اسمبلی میں ہی پہنچنا ہوتا تو کسی بھی جماعت میں شامل ہو کر اسمبلی پہنچ سکتا ہوں۔مسلم لیگ ن کی تشکیل اور کامیابیوں میں میرا بھی بڑا حصہ ہے میں پی ٹی آئی میں جاکر اسے برا نہیں کہہ سکتا عمران خان سے میری دوستی ہے عمران خان سے میرے تعلقات اور دوستی پچاس سالوں پر محیط ہے یہ میرے بہت اچھے دوست ہیں میری بہت عزت کرتے ہیں مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر عمران کو برا نہیں کہہ سکتا میں کسی بھی جماعت میں شامل ہوکر الزام تراشی اور گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔پیپلزپارٹی کا سیاسی میدان میں ناقد رھا ان کی جانب سے بھی اعلی سطع پر رابطہ کرکے شمولیت کی دعوت دی گئی مگر میں کسی بھی جماعت کے ٹکٹ پر نہیں اپنے لوگوں کی مدد سے کامیاب ہونا چاہتا ہوں میرے پاس حالات کی بہتری کے لیئے ایک خاکہ ہے جس کا اظہار کامیابی کے بعد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کو گالی گلوچ میں تبدیل کردیا گیا ٹی وی چینل پر ایک دوسرے پر ایسے الزامات عائد کیئے جاتے ہیں اور ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جس کی مہذب معاشروں میں اجازت ہی نہیں۔ مسلم لیگ ن میں نواز شریف،پی ٹی آئی میں عمران خان،پیپلز پارٹی میں زرداری جے یو آئی میں فضل الرحمان کی خوشامد کرسکتا ہوں نہ جوتیاں سیدھی کرسکتا ہوں،اقتدار کے لیئے نہیں اقدار عزت وقار اور مخلوق خدا کی خدمت کے لیئے سیاست کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ اب صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی دس سے آزاد حیثیت میں خود الیکشن لڑیں گے پی پی بارہ میں متفقہ امیدوار کے لیئے کمیٹی قائم کردی ہے اگر قومی اسمبلی کے بھی ضمنی الیکشن ہوئے تو مخالفین کے لیئے میدان خالی نہیں رکھوں گا بلکہ اگر عمران خان بھی پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہوئے تو میں اپنی آبائی نشست پر الیکشن ہرصورت لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس برس ہمیں اپنی گزر بسر کے لیئے تیس ارب اور آئندہ برس چوالیس ارب کی ضرورت ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رھا ہے اب ہم پر باہر سے کوئی حملہ نہیں کرے گا ہمیں آپس میں لڑوایا جا رھا ہے بہت ہی خطرناک بھونچال ہماری طرف بڑھ رھا ہے مگر ہمارے سیاستدان مشترکہ طور پر اس کا مقابلہ کرنے کی بجائے ساری توانائیاں ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے اور گالیاں دینے پر مرکوز کر رکھی ہیں انہیں ملک کا کوئی احساس ہی نہیں۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،جنوری,2023)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ ساگری مسلم لیگ ن کی بوری میں سوراخ کا موجب بنا،تقریب میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے رکھنے والے دو سابق ارکان بلدیہ عابد حسین زاہدی،صوفی ضابر حسین کے علاؤہ یوتھ ونگ کلر کے سابق سیکرٹری شیخ توقیر احمد،یوسی بھلاکھر سے سابق امیدوار یوسی چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری طارق تاج نے بھی شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button