DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Emergency press conference of former municipal representatives of MC Kahuta, don’t flash your political shops in the name of graveyard.

ایم سی کہوٹہ کے سابق بلدیاتی نمائندوں کی ہنگامی پریس کانفرنس،قبر ستان کے نام پر اپنی سیاسی دوکانیں نہ چمکاہیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2023)
ایم سی کہوٹہ کے سابق بلدیاتی نمائندوں کی ہنگامی پریس کانفرنس،قبر ستان کے نام پر اپنی سیاسی دوکانیں نہ چمکاہیں جس خسرے میں وہ قبرستان کی جگہ کا کہ رہے ہیں اس کا تقسیم کا کیس عدالت عالیہ میں لگا ہوا ہے کہوٹہ کی تمام برادریوں کی قدر کرتے ہیں کہوٹہ شہر میں جتنے بھی قبرستان ہیں وہ تقریبا کہوٹہ راجگان نے وقف کیے ہیں ہم قبرستان کے خلاف نہیں ہیں پہلے اس کیس کا فیصلہ ہونے دیں پھر تقسیم کرا لیں گورنمنٹ کے بیشتر سرکاری ادارے کراے کی بلڈنگ میں ہیں حکومت کوچاہے کہ وہ اس خسرہ کی تقسیم کراہیں وہاں کے مالکان کا حصہ الگ کر کے اپنے حصے کی اس رقبے میں اپنے سرکاری اداروں کو منتقل کریں خیالات کا اظہارسابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حا جی ملک عبد الروف، نوجوان سیاسی شخصیت راجہ خورشید عالم،عوام کی آواز راجہ توقیر شبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،راجہ رومان سعید،نائب صدر راجہ شاہد اجمل، اینکر پرسن افتخار غوری، سیکرٹری اطلاعات ندیم سرفراز چوہان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 January 2023)
Emergency press conference of the former municipal representatives of MC Kahuta, don’t shine your political shops in the name of the cemetery, the case of distribution of the place of the cemetery is pending in the Supreme Court. All the cemeteries in Kahuta city have been dedicated by the Rajgan of Kahuta. We are not against the cemetery. Let this case be decided first and then distribute it. Most of the government institutions are in rented buildings these views of Former member MC Kahuta Raja Saeed Ahmad Advocate, Former Chairman MC Kahuta Raja Zahoor Akbar, Former member MC Kahuta Qazi Abdul Qayyum, a former member of MC Kahuta Haji Malik Abdul Rauf, young political personality Raja Khursheed Alam, the voice of the people Raja Toqeer Shabbir while addressing the press conference, on this occasion Raja Imran Zamir, Afzal Chauhan, Raja Roman Saeed, Vice President Raja Shahid Ajmal, Anchor Person Iftikhar Ghori, Information Secretary Nadeem Sarfraz Chauhan and Additional General Secretary Kabir Ahmad Janjua were also present.

یونیک ماڈل سکول کہوٹہ نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا

Unique Model School Kahuta revolutionized the field of education

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2023)
صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیک ماڈل سکول کہوٹہ نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا اس پسماندہ تحصیل کے غریبوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک ایسا ادارہ قائم کے اگیا جہاں پر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں پروجیکٹر کے ذریعے لیکچر کے علاوہ اسلامی اقتدار اور تاریخی اہمیت کے حامل پروگرام بچوں کو دیکھائے جاتے ہیں جن سے نئی نسل کو دینی اور دنیاوی علوم سے آگاہی حاصل ہتی ہے پرنسپل یونیک ماڈل سکول راجہ رفاقت حسین اور اُنکی تعلیم یافتہ محنتی ٹیم نے اس سکول کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہفتہ وار بزم ادب کا پروگرام بچوں کے درمیاں ٹیبلو، تقاریر، نعت تلاوت و دیگر پروگراموں سے اُنکی صلاحیتں اجاگر ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار یونیک ماڈل سکول کہوٹہ میں منعقدہ تقریب بزم ادب کے موقع پر مہمان خصوصی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ پرنسپل ادارہ ہذا راجہ رفاقت حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت اور انکے معلومات میں اضافے کے لیے پرانے اور تاریخی حوالے پروجیکٹر کے ذریعے اسلامی اور علمی ویڈیوز سے انکی معلومات میں اضافہ کیا جاتا ہے اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز ملی نغمے اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے مہمانان گرامی نے بچوں کی بہترین پرفارنس پر انکو سراہا۔

قاری عثمان عثمانی کی ڈسٹر کٹ سپو رٹس ڈیپا رٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے منعقد نمائشی فٹبال میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت

Qari Usman Osmani’s participation as a special guest in the exhibition football match organized by District Sports Department Rawalpindi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2023)
ممبر ضلعی امن کمیٹی ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی کی ڈسٹر کٹ سپو رٹس ڈیپا رٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے منعقد نمائشی فٹبال میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم سیمل مشتاق نے قاری عثمان عثمانی کو یادگاری انعام دیا قاری عثمان عثمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اور اس میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ہر کھیل کے اپنے قوائد و ضوابط ہوتے ہیں جو کہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیں آخر میں مہمان خصوصی ممبر ضلعی امن کمیٹی ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

حلقہ پٹوارسر کل کہوٹہ میں فرض شناس پٹواری کی تعیناتی پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

There was a wave of happiness among the people of the area on the appointment of a dutiful Patwari

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2023)
حلقہ پٹوارسر کل کہوٹہ میں فرض شناس پٹواری کی تعیناتی پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی محکمہ مال کہوٹہ میں فرض شناس پٹواری نعیم ستی کی تعیناتی پر عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم سمیل مشتاق کا شکر یہ ادا کیا ہے عوام علاقہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پٹواری نعیم ستی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں ہم جب بھی ان کے آفس میں گے وہ وہاں موجود ہوتے ہیں اور انتہائی خندہ پیشانی سے ملتے ہیں وہ آفس میں آنے والے1مر لے والے شخص اور 100مرلے والے میں کبھی فرق نہیں کیا بلکہ دونوں کو ایک جیسا برابر مقام دیا وہ ایک اچھے اخلاق کے مالک انسان ہیں ہم کو ان سے کسی قسم کی کوئی بھی شکائت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پٹواری نعیم ستی تمام برادریوں کے کام یکساں کر تا ہے وہ کسی کودوسرا چکر لگانے کی زحمت نہیں دیتے بلکہ جب بھی ہم ان کے آفس گئے ہیں انہوں نے فی الفور ہمارا کام کیا ہے وہ ایک خوش اخلاق اور خوش گفتار پٹواری ہیں ان کی تعیناتی ہمیں ہمارے تمام مسائل حل ہوئے ہیں ہم نعیم ستی کی تعیناتی پر محکمہ مال کے اعلیٰ حکام کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button