DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Ishtiaq Ahmed visits the house of the victim of the theft for the second time

راجہ اشتیاق احمد کا دوسری بار چوری کی واردات سے متاثرہو نے والے خاندان کے گھر آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2023)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کا دوسری بار چوری کی واردات سے متاثرہو نے والے خاندان کے گھر آمد،متاثرہ خاندان سے اظہار ہمددری کی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دیلایا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے دوسری بار چوری کی واردات سے متاثرہ ہو نے والے خاندان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کی اور مکمل تعاون کا یقین دیلایا سابق ممبر راجہ سلیمان،راجہ سعید،بشیر اور دیگر اہل علاقہ نے ملزموں کی گرفتاری، مال مسروقہ کی برآمدی میں مدد دینے کی کوشش کو سراہا اور چھوتے ملزم کی گرفتاری میں مکمل تعاون کا یقین دیلایا،چیئرمین راجہ اشتیاق احمد نے مزید کہا کہ کچھ لوگ میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر نے کی ناکام کوشش کی، سوشل میڈیاپر وائرل کی جانے والی پوسٹ کی مذمت کی اور کہا کہ ایسی تحریر کے الفاظ سے تعلیمی قابلیت اور اعلیٰ معیار کا پتہ چلتا ہے، علاوہ ازیں سعودیہ عرب میں مقیم راجہ رضوان اور راجہ خرم نے بھی ٹیلی فون کر کے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمددری کی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 January 2023)
The member of the Pakistan People’s Party and former chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed visited the home of the family affected by the theft for the second time, expressed his condolences to the affected family, and assured them of his full cooperation. Saeed, Basheer, and other local people appreciated the effort to arrest the accused, help in the recovery of the stolen property, and assured full cooperation in the arrest of the accused.

راجہ کاشف جنجوعہ اور ملک قاسم کو ایواڈ سے نوازہ گیا

Raja Kashif Janjua and Malik Qasim were awarded

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2023)
عوامی مسائل کو اجاگر کر نے اور ان کو حل کرانے پر چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب اور وائس چیئرمین کی طرف سے راجہ کاشف جنجوعہ اور ملک قاسم کو ایواڈ سے نوازہ گیا، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ کاشف الطاف جنجوعہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزایک سادہ پر وقار تقریب میں چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر احمد خان اور وائس چیئرمین کمپلین سیل وزیراعلی پنجاب راجہ فیاض تبسم نے راجہ کاشف جنجوعہ وائس چیئرمین کمپلین سیل وزیراعلی پنجاب ڈسٹرکٹ راولپنڈی اورملک قاسم شہزاد وائس چیئرمین کمپلین سیل وزیراعلی پنجاب ڈسٹرکٹ راولپنڈی کمپلین سیل ڈسٹرک راولپنڈی میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیا اور ان کی تعریف کی، عوامی سیاسی وسماجی حلقوں نے بہترین کاکر دگی پر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ کاشف الطاف جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

کرنل محمد شبیر اعوان نے اہلیان دھپری،گریڈ،بلوہا کا درینہ مطالبہ پورا کرد یا

Colonel Muhammad Shabbir Awan fulfilled the long-standing demand of the people of Dhapri, Grade, Baloha

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2023)
عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان نے اہلیان دھپری،گریڈ،بلوہا کا درینہ مطالبہ پورا کرد یا،14کنال18مرلے پر مشتمل سرکاری قبر ستان منطور کرا دیا،عوامی علاقہ کی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق اہلیان دھپری، گریڈ، بلوہا کی عوام کو قبرستان کے لیے سخت مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ جو پرانے قبر ستان تھے ان تقریبا مکمل ہو نے ہیں شہر میں بیش قیمت جگہ تھیں جس کی وجہ سے قبر ستان کی جگہ کا سخت مسلہ تھا اہلیان علاقہ نے بہت نمائندوں کے آگے اپنی اس گذارش کو رکھا مگر انہوں نے ان کو صرف لالی پاپ تک ہی رکھا ضمنی الیکشن میں اہلیان دپری،گریڈ،بلوہا نے اپنا یہ مسلہ پی ٹی آئی کے رہنماء عوامی لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کے آگے رکھا تو انہوں نے کہا کہ اگر میں کامیاب ہو یا نہ ہوں میر ی پوری کوشش ہو گی کہ آپ کا یہ مسلہ حل ہو جائے جس پر انہوں نے کوشش کی الخمداللہ انہوں نے یہ مسلہ حل کرا دیا اور 14کنال18مرلے پر مشتمل سرکاری قبر ستان منطور کرا دیاحکومت پنجاب کے متعلقہ افسران کمشنر راولپنڈی ثاقب منان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن رشعیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدنزارب شاہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور محکمہ مال اور ریوینیو کی مدد سے ان کے بھرپور تعاون سے عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہوے یہ اجتماعی طور پر بڑا اور تاریخی کام ہے اہلیان دھپری،گریڈ،بلوہاکرنل محمد شبیراعوان کی اس کاوش کا ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button