DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A successful annual convention of Tehreek Kahutin Youth attended by hundreds of people from all walks of life.

تحریک کہوٹین یوتھ کا کامیاب سالانہ کنونشن زندگی گے ہر شعبے سے سینکڑوں افراد کی شرکت،

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،23,جنوری2023) —تحریک کہوٹین یوتھ کا کامیاب سالانہ کنونشن زندگی گے ہر شعبے سے سینکڑوں افراد کی شرکت،کنونشن میں تحریک کی دو سالہ کارکردگی پہ روشنی ڈالی گئی ،اعلامیہ میں کہوٹہ ،کلرسیداں پوٹھوہار ٹاؤن اور گوجرخان پہ مشتمل گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ
تحصیل کہوٹہ کی واحد غیر جانب دار تحریک کہوٹین یوتھ کا سالانہ ورکرز کنونشن کہوٹہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک کے کارکنان سمیت تحصیل بھر سے ہر شعبہ جات تعلیم وکلاء صحافی برادری طلباء اور عام عوام نے بھرپور شرکت کی، تحریک کا باقاعدہ آغا تلاوت قرآن پاک سے تحریک کے ہی سینئیر رکن ابرار حسین نے کیا ، اسکے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی حافظ نعمان نے سعادت حاصل کی ، تقریب کے مہمان خصوصی یوتھ کونسل کلر سیداں کے چیئرمین اور انجمن تاجران کے صدر جناب شہزاد اکبر بٹ تھے ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی و مقررین نے سابقہ و موجودہ سیاسی نمائندگان کو کہوٹہ و ملحقہ یوسیز کی پسماندگی کا ذمہ دار قرار دیا ، جن میں سرفہرست راجہ ظفر الحق ، سابق ایم پی اے راجہ صغیر ،راجہ محمد علی ،کرنل شبیر اعوان، سابق وزیراعظم /ایم این اے شاہد خاقان عباسی اور صداقت علی عباسی ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدیم ترین تحصیل آج بھی صاف پانی ، یونیورسٹی کالج اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ کہوٹہ سے کئی دہائی بعد بننے تحصیل کلرسیداں اس وقت بہترین تحصیلوں میں شمار ہوتی ہے ، جہاں فرق ہے تو صرف شعور کا۔ کہوٹہ کے سکول تو اپگریڈ ہوئے لیکن وہاں پہ بلڈنگ ہے نہ اساتذہ، سو سال سے قائم ہائی سکولوں میں ابھی تک سائنس کی کلاسز تک شروع نہ ہوسکیں، پانچ لاکھ آبادی والے شہر کیلئے ٹی ایچ کیو کا بھوت بنگلہ کھڑا ہے جو ہر مریض کو کلر سیداں یا پنڈی ریفر کرتا ہے، شہر بھر سمیت ملحقہ سرکاری زمینوں پہ مافیا قبضہ کر چکا ہے، شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے، ہر سرکاری ادارے میں رشوت کرپشن اقربا پروری عروج پہ ہے، تھانے کچہری میں غریب کمزور کی شنوائی نہیں، ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے ہی تحریک وجود میں آئی تھی اور آج ہر قسم کے مافیا کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے، تحصیل میں جاری پروجیکٹ پہ نظر رکھنا ہو یا تھانے میں مظلوم کی مدد کرنا ، سہولیات کی فراہمی ہو یا انتظامی امور میں کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا ، تحریک ہر جگہ صف اوّل میں ہے،
آخر میں جناب شہزاد بٹ اور امیر تحریک راجہ ناصر نے کہوٹہ کی عوام بالخصوص یوتھ کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونے کی ضرورت پہ زور دیا، اور ساتھ میں سیاسی قیادت و انتظامیہ کو خطے کی بہتری کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا مطالبہ کیا اور عہد کیا کہ مسائل کے حل تک تحریک جاری رہےگی اور ہر موقع پہ آئینہ دکھاتی رہےگی۔

Kahuta (Pothwardatcom, 23, January 2023) — The successful annual convention of Tehreek Kahutin Youth was attended by hundreds of people from all walks of life. The two-year performance of the movement was highlighted in the convention. The decision to form a Grand Alliance consisting of
The annual workers’ convention of Kahutin Youth, the only non-partisan movement of Tehsil Kahuta, was held in Kahuta, in which the movement’s workers from all departments of education, lawyers, journalists, students, and the general public participated in full. Abrar Hussain, a senior member of the movement, then Hafiz Nauman had the privilege of presenting Hadiya Naat. The chief guest of the ceremony was Mr. Shehzad Akbar Butt, Chairman of the Youth Council, Kallar Syedan, and President of Anjuman Tajran.

کمشنر راولپنڈی کی کہوٹہ آمد کے موقع پر انتظامیہ کی پھرتیاں،تجاوزات اور گندھ سے بھرے بازار کو (ایک دن) کے لیے صاف ستھرا کر دیا

On the occasion of Commissioner Rawalpindi’s sudden arrival, the administration’s movements, encroachments, and the smelly market were cleaned in one day

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23جنوری2023)
کمشنر راولپنڈی کی کہوٹہ آمد کے موقع پر انتظامیہ کی پھرتیاں،تجاوزات اور گندھ سے بھرے بازار کو (ایک دن) کے لیے صاف ستھرا کر دیا،عوام شہر کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گے، کمشنر راولپنڈی سے مہینے ایک حد چکر کہوٹہ لگانے کی اپیل تاکہ کم از کم ایک دن کے لیے کہوٹہ شہر ہی صاف ہو جائے،کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہوتی تھی اسکو صاف کرا دیا گیا جبکہ سبزی منڈی اور دیگر جگہوں پر چونا ڈال کر سب اچھا کی رپوٹ دی گئی آج تک کبھی کمشنر راولپنڈی نے کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل نہ سنے کہوٹہ کے عوام طرح طرح کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں سبزی منڈی خالی پڑی ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے باہر سے آکر لوگوں نے کہوٹہ شہر کی سڑکوں پر قبضہ کیا ہوا ہے سڑک کے دونوں اطراف رکشوں سوزوکیوں اور رہڑیوں پر سبزی فروٹ و دیگر اشیاء رکھ کر فروخت کر رہے ہیں جبکہ اس تنگ سڑک پر دونوں اطراف گاڑیاں رکشے موٹر سائیکل کھڑے ہونے سے بھی ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں مہنگائی عروج پر ہے ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری کی وجہ سے غریب لوگ شدید پریشان ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہر شخص کا اپنا ریٹ ہے روزانہ ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے جبکہ اس پر عمل در آمد نہ ہو سکا اسی طرح چھوٹے گوشت کے ریٹ میں اضافہ 1200سے2000روپے جبکہ بڑا گوشت 700سے1000تک ہو گیا اسی طرح ملاوٹ شدہ دودھ دہی جو روزانہ باہر سے ٹنکیاں بھر کر لائی جاتی ہیں اور ستر روپے لیکر180سے200تک کلو فروخت ہو رہا ہے اسی طرح بیکی کا سامان روٹی نان مٹھائی اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں ؤسمان سے باتیں کر رہی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹۃ میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے جائیں اور ذخیرہ اندوزوں ناجائز نافع خوروں ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او چوہدری خداداد کی سربراہی میں ٹمبر مافیا و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں

Various operations against timber mafia and other criminal elements under the leadership of SHO Chaudhry Khudadad of Police Station Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23جنوری2023)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او چوہدری خداداد کی سربراہی میں ٹمبر مافیا و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ لی گاڑی قبضے میں ڈرائیور گرفتار جبکہ قتل کیس کا اشتہاری ملزم 7 سال بعد گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او چوہدری خداداد کی سربراہی میں مختلف کاروائیاں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران چیل کی لاکھوں روپے مالیتی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ لی گاڑی قبضے میں ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے 2016 میں بٹالہ کی رہائشی خاتون کے قتل کے مرکزی اشتہاری ملزم شاہد آزاد ولد محمد آزاد کو 7 سال بعد ڈرمائی انداز میں کہوٹہ سے گرفتار کر لیا اسی طرح سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تنویر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارملزمان سے واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ تنویر اور کاشف شامل ہیں، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا شناخت پریڈ کے بعدملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری خداداد نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا ٹمبر مافیا، منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی جارہی رکھیں گے

محکمہ واپڈا کہوٹہ کی مبینہ غفلت ولاپروائی کی وجہ سے محلہ چاہات میں بجلی وولیٹیج کی کمی وجہ سے لاکھوں کا نقصان

Due to the alleged negligence of the WAPDA department, there was a loss of millions due to lack of low electricity voltage

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23جنوری2023)
محکمہ واپڈا کہوٹہ کی مبینہ غفلت ولاپروائی کی وجہ سے محلہ چاہات میں بجلی وولیٹیج کی کمی وجہ سے لاکھوں کا نقصان،اعلیٰ حکام نوٹس لیں،تفصیل کے مطابق کہوٹہ محلہ چاہات کے رہائشی عبد الرشید کیانی نے پریس کلب کہوٹہ کے نوجوان صحافی ندیم سرفرازچوہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا کہوٹہ کی مبینہ غفلت ولاپروائی کی وجہ سے محلہ چاہات میں بجلی اپ ڈاون کی وجہ سے ہمارا بہت زیادہ نقصان ہو گیا ہے میرے گھر کے علاوہ ہمارے محلہ چاہات کے بیشتر گھروں میں بجلی کی اشیاء جل گئی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے محلے کے متعدد گھروں کے فریج،ایل ای ڈیز،ٹی وی،کمپیورٹر، میٹر جل گئے انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار محکمہ واپڈا کہوٹہ کے اہلکاروں کا بتایا کہ ہمارے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کریں مگر ان کے کان تک جوں نہیں رینگی کسی نے ایک نہیں سنی جس کی وجہ سے ہمارا اتنا نقصان ہو گیا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے محکمہ واپڈا کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button