Kallar Syedan; Dozens political activist in Maira Nagariyal leave Ch Nisar Ali group and PTI and join PML-N
یونین کونسل بندہ کے گاوں میرا نگڑیال میں کئی درجن سیاسی عمائدین چودھری نثار علی خان گروپ اور تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— یونین کونسل بندہ کے گاوں میرا نگڑیال میں نمبردار مدثر کی میزبانی میں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے شمولیتی ملاقات پروگرام میں کئی درجن سیاسی عمائدین چودھری نثار علی خان گروپ اور تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قمرالاسلام کے بھائی بننے کا فیصلہ کیا۔نمبردار مدثر حسین کی میزبانی میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں نمبردار مدثر حسین،راجہ عامر حسین,راجہ شکیل،راجہ محمد ہمایوں, صوبیدار صفدر،راجہ غلام عباس، راجہ محمد بشیر,راجہ صوبیدار رازق،راجہ عبدالرقیب،راجہ عبدالحمید،حاجی محمد گلفام،راجہ محمد اظہر،راجہ محمد شوکت،تجارت حسین،مبشر حسین،راجہ محمد ذیشان نے تحریک انصاف چھوڑ کر اور راجہ محمد زاھد،ساجدحسین،عادل،عابد،حاجی رشید،مشرف اعوان،افضال سمیت درجنوں افراد نے چودھری نثار علی خان گروپ کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔انجینئر قمراسلام راجہ نے شامل ہونے والے تمام عمائدین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے قافلے میں ان کی شمولیت کا اعلان اصل میں ملک کو گرداب سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 21, January 2023)- Several dozen political leaders of Chaudhry Nisar Ali Khan group attended the one and a half hour inclusive meeting hosted by Nambardar Mudassar in Maira Nagriyal village of Union Council Banda. In the meeting, dozens of political activists left the Ch Nisar Ali Khan group and PTI and announced to join PML-N and decided to become the brother of Qamar-ul-Islam. This meeting was hosted by Numbardar Mudassar Hussain and attended by Raja Amir Hussain, Raja Shakeel, Raja Muhammad Humayun. , Subidar Safdar, Raja Ghulam Abbas, Raja Muhammad Bashir, Raja Subidar Raziq, Raja Abdul Raqib, Raja Abdul Hameed, Haji Muhammad Gulfam, Raja Muhammad Azhar, Raja Muhammad Shaukat, Tejarat Hussain, Mubasher Hussain, Raja Muhammad Zeeshan left Tehreek-e-Insaf and Raja Muhammad Zahid, Sajid Hussain, Adil, Abed, Haji Rashid, Musharraf Awan, Afzal and dozens of others announced to leave Chaudhry Nisar Ali Khan group and join Pakistan Muslim League-N.
ڈی ایس پی صدر وقار عظیم معطل
DSP Saddar is suspended
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— آئی جی پنجاب بپھر گئے ایس پی صدر نبیل کھوکھر،او ایس ڈی فرائض میں مبینہ غفلت پر جواب طلب کرلیا۔ڈی ایس پی صدر وقار عظیم کو معطل اور ایس ایچ او روات سب انسپکٹر ندیم ظفر،سب انسپکٹرز راجہ شبیر اور محمد شکیل کو محکمہ پولیس سے برخاست کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی سالانہ تقریب
Jamia Uloom al-Islamiya Dera Chaudhry Hayat Ali Chakiala annual event
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالریشد ربانی نے خطہ پوٹھوار میں طالبات کی بڑی دینی درسگاہ جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی سالانہ تقریب ختم بخاری وتکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین دین اسلام کے راہنما اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں دین اسلام نے خواتین کو تمام ادیان سے بڑھ کر حقوق دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے قبل بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کردیا جاتا تھا اسوقت لوگ خواتین کونحوست کی علامت اور انسانی نسل سے نہ ہونے کا نظریہ رکھتے تھے۔دین اسلام نے بیٹیوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کرنے پر والدین کو جنت کی بشارت دی فضائل بتلائے۔ جنت ماں کے قدموں میں رکھ کر ماؤں کو حقوق دیئے بیویوں کے نان نفقے کی ذمہ داری خاوند پر عائد کر بیوی کو گھر کی ملکہ بنادیا۔ بہنوں کو حق وراثت دیا خواتین کی چارحیثیتوں ماں بیٹی،بیوی اور بہن کی حثیت سے جومقام اور مرتبہ دین اسلام نے خواتین کو دیا وہ دنیا کی کسی دوسری تہذیب،معاشرے اور مذھب نے نہیں دیا۔ لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین دین اسلام کے راہنما اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں کیونکہ خواتین کی دینی تعلیم و تربیت سے صالح اور نیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ھے،عوام الناس اپنی بچیوں کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیمات بھی دلوائیں۔ کانفرنس سے جامعہ کے مہتمم خطیب پوٹھوہار مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ الحدیث مفتی روح اللہ، معروف خاتون مذہبی سکالر محترمہ ام محمد،جامعہ علوم الاسلامیہ چکیالہ کی وائس پرنسپل محترمہ ام عنایت اللہ ودیگر معلمات نے خطاب کرتے ہوے خواتین کواعمال صالحہ کرنے کی ترغیب اور گناہوں سے بچنے کی تلقین کی۔یاد رھے جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیر چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں گزشتہ 25 سال سے خطہ پوٹھوہار میں دینی تعلیمات کی اشاعت میں مصروف عمل ھے جس سے اسوقت تک 1600سے زاہد طالبات دینی تعلیم مکمل کرکے پاکستان کے مختلف اضلاع سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دینی خدمات سر انجام دے رھی ھیں۔تقریب میں درس نظامی،تکمیل حفظ قرآن اور درجہ دراسات دینیہ،ووکیشنل سنٹرکورس کی تکمیل کرنے والی 28 خوش نصیب طالبات کی چادر پوشی کی گئی انعامات اور سلائی مشینیں بھی دی گئیں پروگرام میں طالبات کی عزیز واقارب خواتین سمیت قرب وجوار سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
راجہ یاسر بشیر گروپ کی جانب سے کلر بار کے حالیہ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے بار کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ صحی راجگان بھلاکھر میں استقبالیہ دیا
Raja Yasir Bashir Group hosted a reception in Bhallakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— نوجوان قانون دان راجہ یاسر بشیر گروپ کی جانب سے کلر بار کے حالیہ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے بار کے نومنتخب عہدیداران طاہر آمین،فہیم الدین کیانی،محمد رضوان و ارکان بار کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ صحی راجگان بھلاکھر میں استقبالیہ دیا۔جس میں یاسر بشیر راجہ،چوہدری عرفان،عامر بھٹی،سردار بشیر، اسرار بھٹی،ملک ساجد یاسین، عثمان بھٹی،جاوید چشتی،راجہ محمد اسرار و دیگر کے علاؤہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے رکن راجہ نور سبحانی،سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے صدر محمد توقیراعوان،راجہ داؤد اکبر،راجہ ضیارب،راجہ طاہر،راجہ عمر،راجہ محمد شبیر،راجہ محمد ضمیر،راجہ محمد اشرف راجہ معروف،شیخ قمراسلام،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کی فتح جو جمہوری انداز سے قبول کرے
People’s Party should accept the victory of Jamaat-e-Islami in a democratic way
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود کو ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت قرار دیتی ہے وہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی فتح جو جمہوری انداز سے قبول کرے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ جماعت اسلامی کے حق میں دیا ہے تو پیپلز پارٹی اس عوامی فیصلے کو بلڈوز کرنے کی بجائے کھلے دل سے تسلیم کرے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کو حصوں میں تقسیم کرکے دو الگ الگ میئر بنانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری انداز فکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ماضی کو ادہر ہم ادہر تم کو پھر زندہ نہ کرے بلکہ جمہوری قوت بن کر جماعت اسلامی کی کامیابی کو کھلے دل سے قبول کرے۔
کلر سیداں میں 590گاڑیوں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے چالان
Traffic fine of 590 vehicles through online system in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر چوہدری محمد قاسم اور انسپکٹر رانا محمد جہانگیر نے عملے کے ہمراہ کلر سیداں میں بدون رجسٹریشن،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور اوور لوڈنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز 590گاڑیوں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے چالان کرکے 285000روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔بیٹ آفسران سہیل صابر،راجہ افتخار احمد،ماجداور دیگر بھی موجود تھے۔
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے حزیفہ محمود کو پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر ضمانت پر رہا کر دیا
Area Magistrate Syedan Muhammad Abid Awan released Huzaifa Mahmood on bail on depositing a bond worth Rs.50,000
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،جنوری,2023)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے کلرسیداں شہر کے نوجوان حزیفہ محمود کو پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر ضمانت پر رہا کر دیا۔کلر سیداں پولیس نے گزشتہ روز ملزم حذیفہ سے ساڑھے سات سو کے قریب پتنگیں برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا تھا۔