کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،21,جنوری2023) — ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے منعقدہ نمائشی فٹبال میچ میں تحصیل کہوٹہ کے لجپال فٹبال کلب نے تحصیل گوجر خان کے سٹار کلب کو تین ایک سے شکست دے کر نمائشی میچ جیت لیا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، میونسپل آفیسر فنانس احمد سعید قریشی،سابق کیپٹن ملک زبیر، تحصیل سپورٹس آفیسر گوجر خان محمد عثمان، صوبائی کوچ محمد اعجاز، ممبر ضلع امن کمیٹی راولپنڈی قار ی عثمان عثمانی،صحافی افتخار احمد غوری، فیضان جنجوعہ اور راجہ شاہد اجمل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کہوٹہ کے نوجوانوں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ تحصیل کہوٹہ میں سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کی تعمیر کا جاری کا م مارچ تک مکمل ہوگا۔ کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے جلد سپورٹس میلہ اور جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے انعقا دکے لیئے مشاورت سے عمل میں لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے نمائشی میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں اور شہریوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے۔ کھیل کے ہر میدان میں بہترین کھلاڑی و ٹیم سامنے لانے کے لیئے نوجوانوں کو ماحول اور اچھے مواقعے فراہم کیئے جائیں گے۔ میچ کے ا ختتام پر ونر اوررنر ٹیموں کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کو یاد گاری شیلڈز اور تحائف بھی دیئے گئے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 21, January 2023) — Exhibition football organized by District Sports Department Rawalpindi In the match, Lajpal Football Club of Tehsil Kahuta won by defeating Star Club of Tehsil Gujar Khan by three to one. Chief Guest Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq, District Sports Officer Rawalpindi Shams Tawheed Abbasi, Municipal Officer Finance Ahmed Saeed Qureshi, Former Captain Malik Zubair, Tehsil Sports Officer Gujar Khan Muhammad Usman, Provincial Coach Muhammad Ijaz, Member District Peace Committee Rawalpindi Qari Usman Osmani. Journalists Iftikhar Ahmad Ghori, Faizan Janjua and Raja Shahid Ajmal participated along with hundreds of youths of Kahuta.
نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرورکی معاون خصوصی عبدالقدوس عباسی سے ملاقات
Councilor Raja Irfan Sarwar met with Special Assistant Abdul Qadoos Abbasi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2023) نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرورکی معاون خصوصی عبدالقدوس عباسی سے ملاقات، تھوہا خالصہ یوسی مٹور کی بجلی کے حوالے سے آگاہ کیا جسے انہوں نے جلد حل کر نے کا یقین دیلایا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل عظیم باپ کے عظیم بیٹے جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ کہوٹہ راجہ عرفان سرور اور ن لیگی رہنما راجہ شعبان کی معاون خصوصی عبدالقدوس عباسی سے ان کے آفس اسلام آباد جا کران سے ملاقات کی اور ان کو اپنے علاقہ تھوہا خالصہ میں بجلی کے مسائل کے حوالے تحریری آگاہ کیا جس پر عبدالقدوس عباسی نے ان مساہل کو حل کرانے کی یقین دہانی کروائی جس پر نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سروراور راجہ شعبان نے عبدالقدوس عباسی کا شکریہ ادا کیا۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں
In and around the city of Kahuta, fake faith healers have set up camp in every street and neighborhood
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2023) کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں روزانہ سینکڑوں خواتین سے ہزاروں روپے نذرانہ لیا جاتا ہے جبکہ شادی بیاہ خاوند ساس سسر کو قدموں میں لانے کے لیے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے تعویز گنڈے والے جعلی افراد نے کئی گھر اجاڑ کر رکھ دیے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تھانہ روڈ،سرکاری کوارٹرز،گریڈ،دھپری اور دیگر علاقوں کے علاوہ شہر کی ہر گلی محلے میں یہ کاروبار عام ہو گیا ہے صبح سویرے عورتیں گھروں سے نکل جاتی ہیں اور پورا پورا دن ان لفنگے تعویز گنڈا کرنے والوں کے پاس بیٹھی رہتی ہیں اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہے روزانہ صبح سویرے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کلر چوک آکر ٹولیوں کی شکل میں معصوم بچوں سمیت شہر میں جگہ جگہ ڈیرے جما لیتی ہیں اور نوجوان خواتین مانگنے کے حوالے سے نوجوان نسل کو فحاشی عریای کی طرف مائل کرتی ہیں اور دوکانوں میں چوری بھی کرتی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ ڈی ایس پی کہوٹہ اور SHOکہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تعویز گنڈا دم درود کرنے والوں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔