کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)—پی ٹی آئی یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر عاقب علی نے کلرسیداں میں سوئی گیس کی مسلسل نایابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شاہد خاقان عباسی کلرسیداں کی گیس مکمل طور پر بند کرا کے کلرسیداں کی عوام سے 2018 کے الیکشن کے رزلٹ کا بدلہ لے رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اتنا برا حال کبھی نہیں ہوا جو اب پی ڈی ایم کی حکومت میں ہو رہا ہے ہمارے دور میں بھی مسئلہ موجود تھا مگر کھانے کے اوقات میں اتنی گیس ضرور میسر ہوتی تھی کہ خواتین گھروں کا چولھا جلا سکیں مگر امپورٹڈ حکومت جب سے آئی ہے سوئی گیس سمیت تمام بحرانوں اور مہنگائی میں بھاری اضافہ ہوا ہے کہوٹہ اور کلرسیداں قومی صوبائی نشستوں پر ایک ہی حلقے ہیں مگر کہوٹہ میں گیس ہروقت دستیاب رہتی ہے مگر کلرسیداں میں مسلسل دن رات کے کسی بھی اوقات میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہے سوئی ناردرن کلرسیداں کی گیس مسلسل بند کرکے صارفین سے بل وصول کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شاید عباسی گزشتہ عام انتخابات میں کلرشہر سے بدترین شکست سے دو چار ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ کلرسیداں دشمنی میں یہاں گیا مکمل طور پر بند کردی گئی ہے کلرسیداں شہر اور مضافات میں دن رات کے کسی بھی اوقات میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہے عوام خوار ہو رہی ہے اور پی ڈی ایم اقتدار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں حکمران لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے ذاتی کیسز ختم کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, January 2023)- President of PTI youth wing Kallar City, Aqib Ali expressed serious concern over the continued scarcity of sui gas in Kallar Syedan, alleging that Shahid Khaqan Abbasi is taking revenge of the election result of 2018 from the people of Kallar Syedan by completely stopping the gas supply. Since the imported government came, there has been a huge increase in all crises and inflation.
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات سو کے قریب پتنگیں برآمد
Acting on the information of the informant, the police recovered around seven hundred and fifty kites
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)— کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات سو کے قریب پتنگیں برآمد کر کے حذیفہ نامی پتنگ فروش کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص بھاری پتنگیں لے کر کلرسیداں کی طرف آ رہا ہے۔جس پر مقامی پولیس نے کاروائی کرکے حذیفہ نامی نوجوان سے سات سو کے قریب پتنگیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
عوامی حلقوں نے ملک میں شدید بدحالی اور غیر یقینی کی صورتحال میں حکومت کی جانب سے شاہی اخراجات کم کرنے کی بجائے کابینہ اور مشیروں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر شدید غم و غصّے کا اظہار
Public circles have expressed deep grief and anger over the continuous increase in the number of cabinet and advisers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)—عوامی حلقوں نے ملک میں شدید بدحالی اور غیر یقینی کی صورتحال میں حکومت کی جانب سے شاہی اخراجات کم کرنے کی بجائے کابینہ اور مشیروں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اس ملکی حالات سے کھیلنے کے مترادف اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں 75 برس بعد عوام کے آٹا,چینی، دالیں،چاول،سبزیاں گوشت تک دستیاب نہ ہوں اور ان کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہوشربا اضافہ ہو رھا ہو وہاں کی حکومت کو سب سے پہلے اپنی کابینہ کم کرکے اخراجات میں کمی لانا پڑتی ہے مگر پاکستان کا باوا آدم ہی نرالا ہے یہاں لوگ بھوک افلاس کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہے ہیں مزدور آٹے کی حصول کے لیئے لگی لائن میں دم توڑ رہے ہیں ایسے میں ملکی خزانے پر بوجھ بڑی کابینہ میں مسلسل اضافہ ملکی مفادات سے کھلواڑ کے ہی مترادف ہے حکومتی کابینہ 77 تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ کیا جا رھا ہے جس کا کوئی جواز نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی کی جائے وزرا سے سرکاری گاڑیوں رھائش اور پٹرول تنخواہ اور دیگر مراعات فوری واپس لے لی جائیں تاکہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جائے قوم پون صدی سے قربانیاں دے رہی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اشرافیہ قربانی دے عوام میں مزید کسی قربانی کی سکت نہیں رہی ہے۔
زمین اور مکانوں کی چھتوں سے بارشی پانی گرنے کے تنازعہ پر خاتون سمیت چار افراد نے باپ بیٹوں کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا
Four persons, including a woman, beat the father and son with axes and sticks over a dispute over rainwater falling from the land and roofs of houses
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)— زمین اور مکانوں کی چھتوں سے بارشی پانی گرنے کے تنازعہ پر خاتون سمیت چار افراد نے باپ بیٹوں کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔مطلوب حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بیٹوں فیضان اور شفیق الرحمان کے ہمراہ جب شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب اپنے گھر واپس آیا تو باہر سے تبسم،افتخار اور ان کی والدہ نے گیٹ کھٹکھٹایا جس پر میں دروازہ کھول کر باہر گیا تو ان تینوں نے مجھے پکڑ لیا۔تبسم نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے بائیں آنکھ پر لگا اور دیگر نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔محمد فیضان کو افتخار نے کلہاڑی ماری جو اس کے سر پر لگی اور دوسرے بیٹے شفیق کو محسن نے ڈنڈا مارا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ٹیم (ڈی ایچ ایس)کے سربراہ ڈاکٹر پرویز اقبال نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا
Director of Monitoring and Evaluation Team (DHS) Dr. Parvaiz Iqbal along with his technical team visited THQ Hospital Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)—ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر محمدالیاس گوندل کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ٹیم (ڈی ایچ ایس)کے سربراہ ڈاکٹر پرویز اقبال نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی سمیت وارڈز،او پی ڈی،آپریشن تھیٹر،گائنی ڈیپارٹمنٹ،میڈیکل سٹور اور دیگر تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کر کے اطمینا ن کا اظہار کیا۔دورہ کے موقع پر انہوں نے محکمہ ہیلتھ کی ہدایت کی روشنی میں تمام دستیاب وسائل کیساتھ عوام کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،اے ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصوداور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاذب علی بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے ہسپتال میں علاج معالجہ کے حوالے سے تمام تر دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی اور ہسپتال میں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ایل پی جی گیس سلنڈر ز کی غیر قانونی بھرائی پر مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered for illegal filling of LPG gas cylinders
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)—ایل پی جی گیس سلنڈر ز کی غیر قانونی بھرائی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر مدثر نامی دکاندار اپنی دکان کے اندر گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے میں مصروف ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اورمدثر رضا جو دکان میں بذریعہ الیکٹرک مشین گیس کی ری فلنگ کرنے میں مصروف تھا کو گرفتار کر کے گیس بھرائی میں استعمال ہونے والی مشین اور گیس کا وزن کرنے والا ایک اعد الیکٹرونک کانٹا قبضہ میں لے لیا۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)—سابق نائب ناظم ضلعی حکومت راولپنڈی محمد افضل کھوکھر،مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن تنویراختر شیرازی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری ناصر تاج،چوہدری توقیراسلم اور دیگر نے دربالیہ عالیہ چکڑالی بدھال جاکر سابق رکن ضلع کونسل پیر سائیں بدر امیر سے ملاقات کی اور ان کے بھائی سجادہ نشین دربار عالیہ سائیں ارشد امیر کے انتقال کر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعا مغفرت کی۔