DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; Emergency first aid is not available 24 hours a day in Chakswari Bazaar

چکسواری بازار میں چوبیس گھنٹے کے لئے ایمرجنسی فرسٹ ایڈ بھی دستیاب نہیں

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,جنوری، 2023)—چکسواری بازار میں چوبیس گھنٹے کے لئے ایمرجنسی فرسٹ ایڈ بھی دستیاب نہیں۔چکسواری کے عوام نے ریاستی سیاست میں اپنا حصہ ریاستی وزیر اعظم،سپیکر اور وزارت مال کی صورت میں برابر دیا لیکن چکسواری کی قسمت نہ بدل سکی۔ قدیمی قصبہ چکسواری ترقی کرتے کرتے چھوٹے شہر میں تبدیل ہو گیالیکن آج بھی چکسواری کے مکین علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔رورل ہیلتھ سنٹر میں آج بھی چوبیس گھنٹے کیلئے فرسٹ ایڈ کی سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔ کسی بھی ایکسیڈنٹ یا ایمرجنسی کی صورت میں عوام علاقہ مریضوں کو لے کر مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں گھومتے رہتے ہیں۔ وزارت عظمیٰ بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نہ دے سکی۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری ایک قدیمی قصبہ ہے لیکن اس کے مکین آج بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ چکسواری میں اسپتال کے نام پر بنایا گیا آر ایچ سی آج بھی معمولی زخمی کو میرپور ریفر کرنے کے لئے ہی قائم رکھا گیا۔ دو بجے کے بعد ڈاکٹر تو دورکی بات ڈسپنسر بھی ملنا محال ہوتا ہے۔ لڑائی جھگڑوں اور ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں عوام علاقہ کو شید ذہنی کوفت اٹھانا پڑتی ہے۔معمولی مرہم پٹی اور چیک اپ کے لئے بھی کسی پرائیویٹ اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ تینوں سیاسی جماعتوں کے نمائندے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی چودری ظفر انور،پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری و ایم ایل اے چودھری قاسم مجید اور مسلم لیگ ن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری اور سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی موجود لیکن چکسواری کے عوام کے لئے ایک بہترین فرسٹ ایڈ سنٹر بھی قائم نہ ہو سکا۔

Chakswari ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismil, 20, January 2023)—Emergency first aid is not available in Chakswari Bazaar for 24 hours. The people of Chakswari have contributed to state politics in the form of the state chief minister, speaker, and finance ministry, but could not change the fate of Chakswari. The ancient town of Chakswari developed into a small town, but even today the residents of Chakswari are deprived of basic medical facilities. Even today, the rural health center does not have 24-hour first aid facilities. In case of any accident or emergency, the people of the area keep moving to different private hospitals with patients. Even the Prime Minister could not provide Tehsil Headquarters Hospital.

چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کومبارک باد

Newly elected officers of Chakswari Press Club congratulated

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,جنوری، 2023)—جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قائداعظم نے کہاتھاکہ پاکستان میں نے میری بہن اورمیرے ٹائپ رائٹر نے بنایا کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتاکہ قائداعظم نے یہ کہاتھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ ر گ ہے 2کروڑ کشمیریو ں کی ا ٓزادی کے لئے کے ایچ خورشید کے نظریہ اورسوچ سے بڑھ کرکوئی فارمولانہیں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے دوکروڑ کشمیر یوں کا بنیادی حق حق خودارادیت ہے کشمیریوں نے حق خودارادیت کے لئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااگرکے ایچ خورشید کے نظریہ اورسوچ کواپنایاجاتاتوجواب تک مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت ہوئی ہے اتنابڑا جانی نقصان نہ ہوتاضرور ت اس امر کی ے جوموجودہ حالات کاتقاضاہے اورجنوبی ایشا ء بلکہ پوری دنیا کے پائیدار امن کے لئے اوردنیاکوعالمی جنگ کے منڈلاتے خطرات کوکم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے جب تک کشمیریوں کوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت نہیں مل جاتاتب تک عالمی امن کوبھی خطرات لاحق رہیں گے کے ایچ خورشید کے نظریہ اورسوچ کے مطابق لام بندی کی اشدضرورت ہے آزادکشمیر کی تمام ریاستی جماعتیں اورعوام ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائیں تودنیاکوئی طاقت کشمیریوں کی ا ٓزادی کی راہ میں ر کاوٹ نہیں بن سکتی پاکستان اوربھارت کی حکومتو ں اورلوگوں کومانناپڑے گا اگرکے ایچ خورشید کی بات مان لی جاتی تواتنے کشمیر ی شہیدنہ ہوتے جواب تک ہوئے ہیں جموں وکشمیر لبریشن کونسل کے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری نجیب افسر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے تحریک آزادی کشمیرمسئلہ کشمیر اورکے ایچ خورشید کے نظریہ اورسوچ کوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے حوالے سے قابل فخر خدمات کردار اورجدوجہدہے جموں کشمیر لبریشن لیگ اورجموں کشمیر لبریشن کونسل میں بڑی نظریاتی ہم آہنگی ہے ہم مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھیں گے ہم پوری دنیامیں ریاستی تشخص کواجاگرکریں گے ریاستی عوام کی جدوجہدکوآگے بڑھائیں گے میں ریاستی جماعتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرناچاہتاصرف اتناکہوں گاہم نے اگرکوٹلی جاناہے رخ میرپور کی طرف کریں گے تومنزل پرنہیں پہنچ سکیں گے کشمیر ی باہمت قو م ہیں کشمیریوں کے ایک پلیٹ فارم پرمتحدومنظم نہ ہونے کی وجہ سے ہماری چولی ابھی خالی ہے کے ایچ خورشید نوجوانوں کوبچاناچاہتے تھے کاش ان کے نظریہ اورسوچ کواپنایاجاتا تواتنانقصان نہ ہوتاجتناہوچکاہے اورہورہاہے بہت دیر ہوچکی ہے لیکن اب بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ تحریک ا ٓزادی کشمیر ریاست جموں کشمیر کی وحدت اوردوکروڑ عوام کے حق خودارادیت کے لئے اپنابھرپور رول اداکرناہوگا انہوں نے کہاکہ جوکشمیر کی آزادی کی بات نہیں کرے گاہمیں اس کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں آزادکشمیر کیساتھ گلگت بلتستان کوشامل کیاجائے اوراسے مہاراجہ کی جانشین حکومت تسلیم کیاجائے کراچی معاہدہ قائداعظم کی پالیسی سے انحراف ہے کراچی معاہدہ تحریک آزادی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار چکسواری پریس کلب میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کومبارک بادپیش کی اورپریس کلب کے صحافیوں کی تحریک آزادی کشمیر اورمسئلہ کشمیر اورچکسواری کے عوام کے مسائل اجاگرکرنے کے حوالے سے شاندار صحافتی خدمات پرخراج تحسین پیش کیااوراس توقع کااظہارکیاکہ ماضی کی طرح چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں اوراراکین کاصحافتی کردار جاری رہے گا جموں کشمیر لبریشن کونسل کے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری نجیب افسر نے کہاکہ اگرہمارا بیس کیمپ کمزورہوگاتوہم جیت کربھی ہارجائیں گے بیس کیمپ کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے ریاستی جماعتوں سے مشاورت کریں گے ریاستی جماعتوں کی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرجموں کشمیر لبریشن لیگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار میرعبدالوحید سیکرٹری اطلاعات جموں کشمیر لبریشن لیگ سمیر احمدصدیقی چیئرمین ضلع حویلی جموں کشمیر لبریشن لیگ عابدزمان اور دیگرموجودتھے چکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل سرپرست اعلے مرزامحمدنذیر نومنتخب سرپرست اعلے محمداقبال خواجہ چیئرمین سپریم کونسل محمدرفیق بھٹی سینئرنائب صدرعابدحسین چودھری سابق صدر افراز محمودراجہ سیکرٹری جنرل عنصر محمودغزالی نائب صدور الطاف احمدچودھری معظم علی محمدتاج جالب قیصرعزیز ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت دیگرعہدیداروں واراکین نے مہمانوں کاپریس کلب آمدپرخیرمقدم کیا

اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ میاں حسام ساجد نے گزشتہ روز چکسواری کا دورہ کیا۔

Assistant Commissioner Islamgarh Mian Hussam Sajid visited Chakswari

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,جنوری، 2023)— اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ میاں حسام ساجد نے گزشتہ روز چکسواری کا دورہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حکم پر پرائیویٹ اسپتالوں اور میڈیکل سٹورز کی جانچ پڑتال کی۔ جن پرائیویٹ اسپتالوں میں تکنیکی عملہ کی کمی تھی یا ضروری کوائف نہ تھے ان کو وارننگ دی۔اسپتالوں میں جا کر ڈاکٹرز کی اسناد اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کے ڈپلومے چیک کئے۔غیر قانونی اور نان کوالیفائیڈ عملہ کے حامل اسپتال اور میڈٰکل سٹورز بند کریں گے۔ ان کے ساتھ اس دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرڈاکٹر ظہیر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی خصوصی ہدایات پر پرائیویٹ اسپتالوں اور میڈیکل سٹورز کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔ گزشتہ روز میاں حسام ساجد اے سی اسلام گڑھ نے چکسواری کا دورہ کیا اور پرائیویٹ اسپتالوں اور میڈکل سٹورز کو چیک کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر بھی موجودتھے۔میاں حسام ساجد نے میڈیکل سٹورز مالکان اور پرائیویٹ اسپتال مالکان کو سختی سے وارننگ دی کہ نا ن کوالیفائیڈ عملہ نہ رکھیں ڈاکٹرز بھی پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ہونے چاہیے۔میاں حسام ساجد نے کھاد کے ایشو کو بھی دیکھا اور جن سٹورز پر کھاد دستیاب تھی انھیں بھی چیک کیا۔ سیمپل لے کر کھاد کو چیک کرنے کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

محکمہ زراعت چکسواری سرکل کے انچارج راجہ نوید نے آج چکسواری میں موجوددکانوں کا دورہ کیا

Agriculture Department Chakswari Circle Incharge Raja Naveed visited the shops in Chakswari

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,جنوری، 2023)—محکمہ زراعت چکسواری سرکل کے انچارج راجہ نوید نے آج چکسواری میں موجوددکانوں کا دورہ کیا۔ پنیام گلی میں واقع ریاض خان کے کریانہ سٹور پر جا کر کھاد کے نمونے لئے۔دیگر سٹورز جن پر یوریا کھاد فروخت ہو رہی ہے ان کا بھی دورہ کیا ہے۔کھاد کی جانچ پڑتال بھی کی۔گزشتہ چند روز سے چکسواری میں ملاوٹ شدہ یوریا کھاد کی فروخت جاری تھی۔جس پر چند کسانوں نے آواز بلند کی میڈیا میں خبریں لگیں تو محکمہ زراعت کے ہیڈ آفس سے نوٹس آنے کے بعد مقامی زراعت افسر راجہ نویدنے چکسواری بازار جا کر تمام ڈیلروں کو چیک کیا۔ریاض خان کی دکان سے تمام کھادوں کے سیمپل جمع کئے اور انھیں محکمانہ کارروائی کے لئے سیل کر کے میروپر بھیج دیا۔کھاد کے سیمپل کا رزلٹ آنے کے بعد ریاض خان اور اس کے ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر راجہ نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمک زمین کے لئے زہر ہے۔ایسی کھاد فصلوں کے لئے سخت خطرہ ہے۔جن لوگوں نے چند روپوں کی خاطر ملاوٹ کی ہے انھوں نے انسانون پر ظلم کیا ہے۔ کسانوں کی منت ضائع کرنے اور خوراک کی کمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل مواخذہ ہے۔اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں گے۔ ملاوٹ شدہ بیج یا کھاد بیچنا بہت بڑا جرم ہے۔

صاحبزادہ حمزہ یونس حیدری کو پاکستان ٹیلی وژن کی چکسواری سے نمائندگی ملنے پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا

A grand rally was held for Sahibzada Hamza Younis Hydari who is to be represented by Pakistan Television Chakswari

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,جنوری، 2023)— صاحبزادہ حمزہ یونس حیدری کو پاکستان ٹیلی وژن کی چکسواری سے نمائندگی ملنے پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ریلی میں علماء کرام،سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا حمید آباد کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلی کے ساتھ آنے والے مہمانوں اور پی ٹی وی کے نمائندوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ حمید آباد چوک میں ہی ایک چھوٹا سا پروگرام رکھا گیا جس میں مقامی علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ یونس حیدری کا صحافتی میدان میں آنا خوش آئند ہے اور اس سے بھی بڑا اعزاز یہ ہے کہ انھوں نے قومی ٹی وی کی نمائندگی حاصل کی ہے۔سائیں یونس حیدری نے کہا کہ اس دور میں میڈیا کی اہمیت مسلمہ ہے اور میڈیا نے معاشرے میں ہونے والے جرائم اور نا انصافیوں کو اجاگر کیا ہے۔اس وقت ہمارے علاقہ کی آواز نیشنل ٹی وی پر پہچانا بہت ضروری تھا۔ ہم پی ٹی وی کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے علی حمزہ حیدری کو پی ٹی وی کی نمائندگی دی اور چکسواری کو اعزاز بخشا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button