کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،جنوری,2023)—کلر سیداں پولیس نے گزشتہ ماہ مرغیوں کے شیڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شیڈ کے مالک کو چھری مار کر زخمی کرنے اور نقدی چھیننے پر ارباب کوثر اور سمیر نواز سکنہ دھمالی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے خون آلود خنجر نما چھری برآمد کر لی۔ دوران جسمانی ریمانڈ ملزمان نے بھیائی مہر علی مرغیوں کے شیڈ پر واردات کی تھی اور وہاں موجود نعیم نامی لڑکے سے اس کا موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی تھی اور دوران واردات مزاحمت پر اسے خنجر نما چھری مار کر زخمی کر دیا تھا۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑیوں کی پڑتال کے دوران یاسر نامی شخص کو روک کر اس کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے پڑے شاپنگ بیگ سے ایک عدد پسٹل 9ایم ایم اور پانچ عدد زندہ روند بھی برآمد کرلیئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 19, January 2023)- Arbab Kausar and Sameer Nawar both from Dhamali were arrested by the Kallar Syedan police for stabbing and injuring the owner of the shed and snatching cash during a robbery incident at a chicken shed last month. During the physical remand, the accused committed an offense at the poultry shed of Bhayai Meher Ali and took away his mobile phone and cash from a boy named Naeem who was present there.
پولیس نے رقبے کو مصنوعی طریقے سے سیراب کرنے کیلئے بچھائی گئی پائپ لائنز سے والز چوری کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Dhamali; The police have registered a case against an unknown accused for stealing valves from the pipelines laid to irrigate the area artificially
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،جنوری,2023)—کلر سیداں پولیس نے رقبے کو مصنوعی طریقے سے سیراب کرنے کیلئے بچھائی گئی پائپ لائنز سے والز چوری کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔سردار محمد آصف سکنہ دھمالی نے مقدمہ درج کروایا کہ ڈھوک بائیں میں میرا فش ڈیم ہے اور اس کے سامنے آٹھ ایکٹر رقبے پر ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے تحت پائپ لائن بچھائی ہوئی تھی جب میں نے گندم کاشت کی تو پتہ چلا کہ نامعلوم ملزمان پائپ لائن سے کچھ والز چوری کرکیلے گئے ہیں پائپ لائنز کیساتھ لگے سلور کے 38 والز بھی غائب ہیں جنہیں چوری کر لیا گیا۔کلر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ابرار سرور قریشی ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کیلئے کلر سیداں پہنچ گئے
On the instructions of Chief Traffic Officer Rawalpindi Taimur Khan, DSP Traffic Saddar Circle Abrar Sarwar Qureshi reached Kallar Syedan to take action on traffic irregularities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،جنوری,2023)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ابرار سرور قریشی ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کیلئے کلر سیداں پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے انسپکٹر چوہدری محمد قاسم اور انسپکٹر رانا محمد جہانگیر کے ہمراہ کلر سیداں چوآ روڈ،پنڈی روڈ،تھانہ روڈ اور گوجرخان روڈ پر ٹریفک روانی متاثر کرنے اور نوپارکنگ زون کی خلاف ورزی پر متعدد پرائیویٹ گاڑیوں اور رکشاؤں کیخلاف کارروائی کی اور بھاری جرمانے عائد کئے۔اس موقع پر انہوں نے کالے شیشے والی گاڑیوں،بدون رجسٹریشن اور بغیر ہیلمٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کارروائی کی۔اوور لوڈنگ کرنے پر کوسٹر گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے کر دہئے۔اس موقع پرانہوں نے ٹرانسپورٹرحضرات کو خبردار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں نہیں تو روٹ پرمٹس منسوخ کر دہئے جائیں گے۔ڈیوٹی آفسران قاضی عبدالزمان اور عنصر قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پی ڈی ایم کو اب عوامی مطالبے کے سامنے سر جھکانا پڑے گا اور انتخابات کروانے پڑیں گے
PDM will now have to bow down to public demand and hold elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،جنوری,2023)—پی ٹی آئی پوٹھوار ٹاؤن کے سینئر نائب صدر چوہدری شکیل وینس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کی سیاست کی۔تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کا لیڈر عمران خان کرپشن اور بدیانتی سے پاک ہے اور پی ٹی آئی ہر مسئلہ میں عوام کے پاس جا رہی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی ملک میں طاقتور کا احتساب نہیں کیا گیا مگر اب ہر کرپٹ بیروکریٹ اور کرپٹ سیاستدانوں کا حساب ہو رہا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی عمران خان کے حصے میں جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے عوام کا معاشی قتل کر کے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کہانی اب ختم ہونے کو ہے،دونوں جماعتوں کی اصلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔آصف علی زرداری اور نواز شریف کے حواری صبح شام قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔عمران نے ملک بچانے کیلئے دو اسمبلیوں کی قربانی دی پی ڈی ایم حکمران عوام اور ملک پر رحم کریں اور فی الفور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ زرعی ملک میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہے۔تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم جماعتوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔پی ڈی ایم کو اب عوامی مطالبے کے سامنے سر جھکانا پڑے گا اور انتخابات کروانے پڑیں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عمران خان کیلئے نوشتہ دیوار ہے
People’s Party’s success in local body elections is an inscription on the wall for Imran Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،جنوری,2023)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کی سینئر نائب صدر لبنی راشد نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عمران خان کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔عام انتخابات میں بھی کراچی سمیت پورے سندھ میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرکے افرادی و پارلیمانی قوت میں بھی اضافہ کر گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،کراچی اور اندرون سندھ تیر اندازوں نے سب کو ڈھیر کر دیا۔پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی مخالفین کو سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دورے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی جنگ عوامی خدمت کے باعث ممکن ہوئی۔آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے مثالی فتح حاصل کر کے حکومت بنائے گی اور عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کا آغاز کر کے شہیدوں کے نامکمل ایجنڈے کو تکمیل پذیر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت میں وہ اہلیت و صلاحیت موجود ہے کہ وہ ملک و قوم کی دنیا بھر میں ترجمانی کر سکے۔ سندھ کے باشعور ووٹرز نے پیپلز پارٹی کو مقامی حکومت کا مینڈیٹ سونپ دیا۔اکثریت سے جیتنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔