DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Gas explosion in Mureed Chauk, One injured

مرید چوک کلر سیداں میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کے دوران لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں پرویز نامی شخص زخمی ہو گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،جنوری,2023)— مرید چوک کلر سیداں میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کے دوران لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں پرویز نامی شخص زخمی ہو گیا جبکہ دکان میں موجود بھرے ور خالی گیس سلینڈرز کو بھی نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹے تک آگ بجھانے میں مصروف رہی۔عینی شائدین کے مطابق دکان میں سلنڈر بھرائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ بجھاتے ہوئے وہ خود بھی زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گیا۔دکان کے باہر کھڑے دو میں سے ایک موٹر سائیکل بھی جل گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز، چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی اور پولیس بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 17, January 2023)- As a result of an explosion due to leakage during illegal gas refilling in Mureed Chauk, Kallar Syedan, a man named Pervez was injured. As soon as the incident was reported, the fire brigade vehicle of Rescue 1122 reached the spot and was busy extinguishing the fire for several hours. As a result, a fire broke out which engulfed the entire shop and while extinguishing the fire, he himself got injured and was taken to THQ Hospital. One of the two motorcycles standing outside the shop were also burnt. Assistant Commissioner Kallar Syedan Malik. Muhammad Ejaz, Chief Officer Kallar Syedan Sahibzada Imran Akhtar Nowshahi, and police also reached the spot along with a heavy contingent.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد پولیو کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب

Anti-polio event held at THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،جنوری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔محفوظ اور صحت مند مستقبل ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کے مستقبل کو اپائج ہونے سے بچانے کیلئے دو قطرے ہر بچہ ہر بار ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد پولیو کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم،ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان، ڈاکٹر توقیر مقصود اور ڈاکٹر عابدہ کوثر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اس موقع پر اے سی کو بریفنگ میں بتایا کہ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم میں چھ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے 41049 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس دوران 13یوسی ایم اوزسمیت 39ایریا انچارج اور177کے قریب موبائل ٹیمیں یہ فریضہ سر انجام دیں گے۔

بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

Operation against encroachment in bazaars of Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،جنوری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے ہمراہ میونسپل آفیسر ریگولیشن رابعہ بصری اور انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ ایم سی، کلر سیداں شہر، مین پنڈی روڈ،مین بازار، چوآ روڈ اور نیلم بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں انہوں نے مختلف اسٹال اور ٹھیہ جات اور دوکانداروں کا سامان جو کہ تجاوز کی مد میں پڑا ہوا تھا کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

ساگری میں 22سالہ نوجوان بابر بابری نے خود کشی کر لی

Babar Bari of Sagri commits alleged suicide

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،جنوری,2023)—ساگری میں 22سالہ نوجوان بابر بابری نے خود کشی کر لی اس نے گھر کے قریب ایک درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

عبدالجبار کی تقریب قل

Dua e Qul observed for late Abdul Jabbar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،جنوری,2023)—نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہوتی ہے جن کے والدین زندہ ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ اپنے والدین کی خدمت کریں جن کے والدین فوت ہو چکے ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر دعا مغفرت کریں،اس سے انسان کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ غلام مصطفی سیالوی نے ینگ سٹار فٹبال کلب کلرسیداں کے معروف کھلاڑیوں شکیل جبار،اسد جبار اور نعیم جبار کے والد عبدالجبار کی تقریب قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک اچھے اور مخلص ملنسار شخص تھے۔تقریب کا اہتمام بزرگ لیگی رہنما اور مرحوم کے قریبی ساتھی الحاج اسلم بانی نے کیا تھا جس میں ٹی ایل پی کے راجہ ازرم حمید سیالوی اور عابد حسین وارثی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی، چوہدری عبدالمجید،چوہدری ناصر عابد،ڈاکٹر مظفر حسین،احسان الحق قریشی،عبدالعزیز پاشا،زوہیب سہراب،ملک پرویز اخترسمیت معززین علاقہ اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی کلرسیداں اور برطانیہ کے رہنما انوار الحق کی خوشدامن برطانیہ میں انتقال کر گئیں

Mother in law of Anwar Ul Haq  (PTI) passed away in Maidenhead, UK

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،جنوری,2023)—پی ٹی آئی کلرسیداں اور برطانیہ کے رہنما انوار الحق کی خوشدامن برطانیہ میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ لندن کے نواحی قصبے میڈن ہیڈ میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی لندن کے صدر وقاص ساغر،رحمان قدیر احمد،اسماعیل تنویر،افضل احمد، انوار الحق،چوہدری صفدر حسین، قاضی شاہد حسن اور دیگر نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button