DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Dhakali villagers hold protest in front of assistant commissioners office over land mafia
اے سی آفس کہوٹہ کے باہر اہلیان دکھالی کا قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2023)
اے سی آفس کہوٹہ کے باہر اہلیان دکھالی کا قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج،لینڈ مافیا کے خلاف نعرے بازی پٹواری کو ملی بھگت سے تبدیل کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں، اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے پٹواری کی واپس منتقلی کر دیا مظاہرین تفصیلات کے مطابق اے سی آفس کہوٹہ کے باہر اہلیان دکھالی کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی قبضہ مافیا کی مداخلت سے پٹواری کے تبادلے کی شدید مذمت مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹواری اچھا کام کر رہا تھا اور قبضہ مافیا کے ناپاک عزائم پورے نہ ہو رہے تھے جسکو تبدیل کروانے کی کوشش کی گئی جسکی شدید مذمت کرتے ہیں انتظامیہ قبضہ مافیا کہ خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر یوسی دکھالی کے کثیر تعداد میں اہل علاقہ شرکت کی اس موقع پر اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے پٹواری کی واپس منتقلی اور انکو بحال کر دیا گیا جس پر مظاہرین نے اے سی کہوٹہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور پٹواری کو تبدیل نہ کیا جائے اے سی کہوٹہ کی یقین دہانی پر احتجاج کر ختم کیا گیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 January 2023)
Outside the AC Office Kahuta, the residents of Dakhali staged a strong protest against the occupation of the mafia, raising slogans against the land mafia. According to the AC Office Kahuta, the people of Dakhali protested against the occupation mafia, raised slogans, and strongly condemned the exchange of Patwari due to the intervention of the occupation mafia. There was an attempt to change it, which is strongly condemned by the administration to take action against the encroachment mafia, otherwise, they will continue the protest. were transferred back and they were reinstated, on which the protesters thanked the AC Kahota, while the protesters said that action should be taken against the occupation mafia and the Patwari should not be changed. The protestors dispersed after assurance by the assistant commissioner.
کہوٹہ شہر میں “بااثرسیاسی” ڈاکٹروں کی بھر مار
Doctors employed on political backing in Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2023)
محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کے اعلیٰ افسران لمبی تان کر سو گئے۔ کہوٹہ شہر میں “بااثرسیاسی” ڈاکٹروں کی بھر مار ان ڈاکٹروں کے ہسپتال سلاٹر ہاؤس کا منظر پیش کرنے لگے نارمل ڈلیوری والی عورتوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ آپ کے پیٹ میں جو بچہ ہے اس کی سانسیں (کمزور) اس لیے آپریشن کرانا ہوگا آپریشن کر کے 35 سے40ہزار لیے جاتے ہیں کو ئی بھی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کے ای ڈی او اور تحصیل کہوٹہ میں تعینات ڈی ڈی ایچ او کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سیاسی ڈاکٹروں کی بھرمارہیکوئی بھی انکو نہیں پوچھتا الٹے سیدھے کام کرتے ہیں ایک ادارے کے ڈاکٹر آکر شام کو مریض چیک کرتے ہیں جبکہ خود سارا سارا دن خود ڈاکٹر ی کرتے ہیں جنہوں نے سیاسی جماعتوں میں سیاسی عہدئے بھی رکھے ہیں عہدہ صرف اور صرف اپنے بچاؤ کیلئے رکھا ہوا ہے۔ کہ کہیں کوئی اونچ نیچ ہو گئی تو پارٹی سپورٹ کرے گی۔ ان ہسپتالوں میں وہ مریض کے پیٹ کے دائیں طرف درد ہو تو اس بیچارے کو آپینڈس کا کہہ کر آپریشن کر دیتے ہیں۔ اور 40ہزار روپے تک بٹور لیتے ہیں محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کا ڈی ڈی ایچ او کی پرسرار خاموشی بھی معنی خیز ہے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت سے فل فور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
تحصیل کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے ,چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ
Construction and development of Tehsil Kahuta is my mission, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جنوری2023)
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہوٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے 2007میں جب تحصیل ناظم تھا تو میں نے 22کروڑ کی واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم سکیم شروع کی حکومت اتبدیل ہوئی مسلم لیگ ن کی آئی تو انھوں نے اُس سکیم کو ختم کر کے کروڑوں روپے خرد برد کیے میں نے اپنے دور میں بڑی مشکل سے سبز ی منڈی قائم کی مد رچائلڈ سنٹر جو کروڑوں روپے سے تعمیر ہوا گراؤنڈ کے لیے 70لاکھ کے فنڈز دیے اسکے علاوہ کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے انھوں نے کہا کہ تیس سال اقتدار میں رہنے والوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوشوں اور ٹیم ورک کی بدولت آج 5ارب سے زائد کے فنڈز سے ٹورازم ہوئی وے کی تعمیر شروع ہے جو اس علاقے کے عوام کے لیے گیم چینجر ہے بوائز اور گرلز ہائی سکولوں کو کالج کا درجہ دلایا جبکہ لا تعداد سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا، دو کیمپسز جن کے لیے36کروڑ منظور ہوئے تھے شاہد خاقان عباسی نے رکوائدیے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 42کروڑ کی واٹر سپلائی اور سیریج سکیم کا کام شروع ہے جبکہ فلٹریشن پلانٹ پر بھی کام جاری ہے واٹر سپلائی میرا خواب تھا جو تعبیر ہوا ایک ارب12کروڑ سے کہوٹہ پنڈی، کہوٹہ جیوڑہ روڈ پر بھی کام جاری ہے شہر کو خوبصورت اور دلکش بنانے پر بھی کام جاری ہے انھوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی ہمیشہ عمران کان کے ویژن کے ساتھ ڈٹے رہے ذاتی مفاد کے بجائے پارٹی کے ویژن اور عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑے رہے ہیں عوام علاقہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواران کوکامیاب کریں گے تا کہ جاری اربوں کے منصوبے آگے بڑھ سکیں اور اُن لوگوں کو مسترد کیں گے جو ذاتی مفاد اور برادری ازم کی سیاست اور ستر سالوں سے اس علاقے کے عوام کا استحصال کرتے رہے۔