DailyNewsHeadlinePothwar.com
Rawat: Effective investigation by Rawat police, two accused arrested, two crore rupees recovered
روات پولیس کی موثر تفتیش، دو ملزمان گرفتار، دو کروڑ روپے برآمد
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—روات پولیس کی موثر تفتیش، دو ملزمان گرفتار، دو کروڑ روپے برآمد، ملزمان نجی کمپنی کا سامان قسطوں پر فروخت کرتے اور رقم خرد برد کرتے تھے، ملزمان سے 02 کروڑ روپے، جعلی دستاویزات اور زیر استعمال لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کا سامان قسطوں پر فروخت کرکے خردبرد کرنے والے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں بلال اور خضر شامل ہیں، ملزمان سے 02 کروڑ روپے، جعلی دستاویزات اور زیر استعمال لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمدہوا، ملزمان نے الیکٹرونکس کمپنی کا سامان آن لائن فروخت کیا اور شہریوں سے رقم لے کر کمپنی میں جمع نہ کروائی،ملزمان کی گرفتاری اور بڑی رقم کی برآمدگی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 15, January 2023)- Effective investigation by Rawat police, two accused were arrested, two crore rupees were recovered, accused used to sell goods of a private company in installments and embezzled money, fake documents, and a used laptop and printer were recovered. According to the details, Rawat police arrested 02 accused who were embezzling the goods of a private company by selling them in installments. 02 crore rupees, fake documents, and a used laptop and printer were recovered, the accused sold the goods of the electronics company online and took money from the citizens, and did not deposit it in the company. Muhammad Nabil Khokhar praised the Rawat police and said that the arrested accused will be challaned with solid evidence and will be punished.
باقی دن کی خبریں
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—ریس کورس پولیس کی کاروائی،جنرل سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار،چوری شدہ سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جنرل سٹور سے لاکھو ں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والے ملزم بلا ل کو گرفتارکرلیا،ملزم سے چوری شدہ سامان برآمدہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم بلال دوکان پر ملازم ہے جس نے مختلف اوقات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا،ایس پی پوٹھوہارملک طارق محبوب کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنا یا جا رہا ہے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—چونترہ پولیس کی فوری کاروائی،7/8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم زاہد نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی،چونترہ پولیس متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)— مورگاہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری عزیر الرحمن اورجنید کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان سال 2021سے مورگاہ پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)— راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،05ملزمان گرفتار،350سے زائد پتنگیں اور15ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم اعظم خان سے 200پتنگیں اور10ڈوریں،ملزم سدیرسے 50پتنگیں،ریس کورس پولیس نے ملزم عبداللہ اورطاہر سے 60پتنگیں اور04ڈوریں،بنی پولیس نے ملزم خاور سے 60پتنگیں اورڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل اورجرم ہے،پتنگ بازی سے اجتناب کریں،پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف موثر کاروائیاں،11ملزمان گرفتار، 02کلو210گرام چرس اور38لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عمر ان فیصل سے 01کلو460گرام چرس، ملزم نوید سے 250گرام چرس، ملزم راحیل سے 10لیٹر شراب اورملزم عمران سے 10لیٹرشراب،صادق آباد پولیس نے ملزم ذیشان سے 300گرام چرس، ملزم اظہر سے 200گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم زکی حیدر سے 07لیٹر شراب،وارث خان پولیس نے ملزم ناظم سے 05لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم ہریرہ سے 04بوتل شراب اورویسٹریج پولیس نے 02ملزمان ارشد اورتنویر سے 02بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 07ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور گولیاں برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے02 ملزمان ابراراورسعید سے 02رائفل 12بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے02 ملزمان دلاوراورنقاش سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم خضر حیات سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم سعید احمد سے 01پستول 30بور،گنجمنڈی پولیس نے ملزم فاروق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)— سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،43بھکاری گرفتار،پیشہ وربھکاری نا صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،43بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔