کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سالہا سال کی طرح راجہ یاسر بشیر راجہ گروپ ایک بار پھر فتح یاب رھا اور کے تمام امیدواران بھاری اکثریت سے جیت گئے۔طاہر آمین صدر بار نے 49 اور ان کے مدمقابل کامران یوسف کیانی نے 23،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے رضوان ظہیر نے 46 اور ناظمہ شاہین نے 21 ووٹ حاصل لیئے بار کے اس الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ فہیم الدین کیانی نے حاصل کیئے وہ 52 ووٹوں کے ساتھ ٹاپر رہے جبکہ ان کے مدمقابل محمد منشا صرف 19 ووٹ حاصل کرسکے فہیم الدین کیانی مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیرکیانی کے داماد ہیں جبکہ فاتح گروپ کے راجہ عابد حسین اس سے قبل ہی بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو چکے ہیں اس طرح کلربار پر ایک بار پھر یاسر بشیر راجہ گروپ کا جادو سر چڑھ کر بولا گروپ کی نمایاں کامیابی پر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ انتہائی مسرور تھے یہ معروف قانون دان راجہ محمد بشیر ایڈووکیٹ مرحوم کے فرزند ہیں جو بار الیکشن میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔مقامی وکلا نے کامیابی پر یاسر بشیر راجہ اور تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, January 2023)- Like every year, the Raja Yasir Bashir Raja group was victorious in the Kallar bar association elections and all the candidates won with a huge majority. Tahir Amin President of the Bar got 49 votes and his opponent Kamran Yusuf Kayani got 23 votes, Rizwan Zaheer got 46 votes and Nazima Shaheen got 21 votes for Joint Secretary. Fahim Ud Din Kayani got most votes 52 while his competitor Muhammad Mansha could get only 19 votes. Fahimuddin Kayani is the son-in-law of Muslim League leader ex-chairman UC Bashindot Muhammad Zubair Kayani, while Raja Abid Hussain of Fatih Group has already been elected secretary general unopposed. But once again the magic of the Yasir Bashir Raja Group came to the fore. Yasir Bashir Raja Advocate was very happy about the significant success of the group. He is the son of the late Raja Muhammad Bashir Advocate, a well-known lawyer who is continuously winning in the bar elections. Local lawyers congratulated Yasir Bashir Raja and all the newly elected officials for the success.
قمار بازی کے موقع پر برآمد کئے گئے اصیل مرغوں کو تبدیل کرنے کا معاملہ کلر پولیس نگل سکتی ہے نہ اگل سکتی ہے
The Kallar police cannot swallow or spit out the matter of changing the original roosters recovered on the occasion of gambling
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)— قمار بازی کے موقع پر برآمد کئے گئے اصیل مرغوں کو تبدیل کرنے کا معاملہ کلر پولیس نگل سکتی ہے نہ اگل سکتی ہے۔علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں عابد حسین اعوان نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے سی پی او راولپنڈی کو حکم جاری کرتے ہوئے 21جنوری تک رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔22 ایام قبل کلر سیداں پولیس کے سول کپڑوں میں لبوس ملازمین نے دوبیرن کلاں میں طاہر عباس کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 23اصیل مرغے، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر کے تھانے لے آئی تھی جبکہ ایف آئی آر میں 23 کی بجائے 11 مرغوں کی برآمدگی ڈالی گئی اور بعد ازاں سپردداری کیلئے پیش کئے گئے 11 مرغوں کو بھی تبدیل کر دیا گیاجس پر معزز عدالت نے وکیل صفائی راجہ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے کیلئے سی پی او راولپنڈی سے 21جنوری تک رپورٹ عدالت پیش کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر تین نان بھائیوں کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)— پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر بشارت محمود اعوان نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر تین نان بھائیوں کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروادیئے جن میں عرفان گولڑہ نان شاپ چوکپنڈوری،شہباز داتا علی ہجویری نان شاپ گوجرخان روڈ اور سید امجد علی کاظمی کو شاہ باغ میں روٹی 15روپے کی بجائے 20 روپیفروخت کرتے پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے روٹیاں بذریعہ فرد بطور وجہ ثبوت قبضہ میں لے لیں۔دریں اثناء چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی نے نان اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر کامران حسین جبکہ روڈ کے اوپر رکشہ کھڑا کر کے سرکاری ریٹ لسٹ کے بغیر سبزی فروخت کرنے پر جہانداد نامی رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑالی کے راستے کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔
The long-standing problem of the public way to Govt Girls High School Chalo Chakdali has been resolved
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑالی کے راستے کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑال کو قائم ہوئے 35 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس ترقی یافتہ دور میں بھی سکول تک جانے کیلئے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کے موسم میں خواتین اساتذہ اور بچوں کو مسائل کا سامنا تھا جس پر حاجی محمد انور اور نذیر حسین نے اپنی ملحقہ اراضی میں سے سکول کے راستے کیلئے زمین وقف کر دی اور چیئرمین ایل ایس او چوہدری ممتاز حسین،راجہ محمد آمین اور چوہدری حسن اختر کی خصوصی کاوشوں سے راستہ کو پختہ کروا دیا ہے۔راستہ پختہ کروانے پر سکول کہ ہیڈ مسٹریس تبسم ناز نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کلرسیداں کے گاؤں بھلہ میں لیکج کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے 65 سالہ مشتاق شدید جھلس
A 65-year-old Mushtaq suffered severe burns due to a leaking gas cylinder bursting in the village of Bhalla
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)— لیکج کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے 65 سالہ مشتاق شدید جھلس گیا یہ واقعہ کلرسیداں کے گاؤں بھلہ میں پیش آیا جہاں مشتاق نے ناشتہ تیار کرنے کی غرض سے جونہی دیاسلائی جلائی تو ایک زور دار دھاکے سے کمرے کی چھت اس پر آن گری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سے راولپنڈی منتقل کر دیا۔خبر کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کی بیوی چند برس قبل انتقال کر گئی تھی جبکہ اس کا بڑا بیٹا جو ایم سی کلر سیداں میں ملازم تھا ابیماری کے باعث انتقال کر گیا تھا جبکہ اس کے دیگر دو بچے معذور بتائے جاتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین یوسی راجہ محبوب حسین انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں نندنہ میں ادا کی گئی
PPP Activist Raja Mahboob Hussain passed away in the village Nanda
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،جنوری,2023)—پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین یوسی راجہ محبوب حسین انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں نندنہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب، محمد فیاض کیانی،زین العابدین عباس،راجہ غلام قنبر،نمبردار چوہدری تصور،چوہدری خضران لطیف،راجہ راشد سلطان،راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،اسرار حسین جنجوعہ،راجہ محمد اخلاق،مرزا بشارت،راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،ہمایوں کیانی، راجہ مبشر بھکڑال اور دیگر نے شرکت کی