کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،جنوری,2023)—شدید سردی کے موسم میں دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ،کلرسیداں میں پانچ افراد ایک ہی روز دم توڑ گئے۔پی ٹی آئی وارڈ تین کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد الیاس بازار سے گھر پہنچے ہی تھے کہ دل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،انہیں لونی ہنجراں میں سپرد خاک کردیا گیا۔مقامی کاروباری شیخ محمد حنیف اور شیخ مستحسن علی کا جوانسال بھانجا خیام شبیر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گیا۔باربر شاپ چلانے والا ممتاز دل کے ہاتھوں دم توڑ گیا۔سٹار فٹبال کلب کلر سیداں کے معروف کھلاڑیوں اسد جبار اورنعیم جبار کے والد محمد جبار دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کر گئے،صرافہ ایسوسی ایشن کلر کے صدر محمد الطاف بھٹی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ضیا تحصیل کلر سیداں کے صدر شیخ خورشید احمد، راجہ ازرم حمید سیالوی،احسان الحق قریشی،محسن نوید سیٹھی، شیخ عظیم اکرم،شیخ سلیمان شمسی،بابر ضیا،مسعور بھٹی،ملک عبدالباسط،راجہ افتخار بکھڑال،چوہدری طارق تاج،حاجی ریاست حسین،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،تنویر اختر شیرازی،مولانا غلام مصطفی سیالوی،سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،مسعود بھٹی، علی افسر بھٹی، شاہد سلیم،گرداور چوہدری عبدالقدوس،راجہ نعمان ظفر، حافظ کامران حشر،الحاج اسلم بانی،طارق منہاس،چوہدری حنیف،نعیم منہاس،راجہ اعجاز،جاوید منہاس،شیخ میثم تمار،شیخ صفدر علی، شیخ تراب علی اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 14, January 2023)- Rapid increase in heart diseases in the severe cold season, five people died in a single day in Kallar Syedan. Secretary Dr. Muhammad Ilyas had just reached home from the market when he suffered a heart attack which proved to be fatal. He was buried in Looni Hanjaran. Local businessman Sheikh Muhammad Hanif and Sheikh Mustahsan Ali’s young nephew Khayyam Shabbir died of sudden cardiac arrest. Mumtaz Dal, the operator of the barber shop, died of a heart attack. Muhammad Jabbar, the father of Asad Jabbar and Naeem Jabbar, the well-known players of Star Football Club Kallar Syedan, died of cardiac arrest, also Sarafa Association Kallar President Muhammad Altaf Bhatti, His wife passed away and funeral prayers were offered at Kallar Syedan ground.
قمار بازی کے موقع پر برآمد کئے گئے اصیل مرغوں کو تبدیل کرنے کا معاملہ,سی پی او راولپنڈی سے 21جنوری تک رپورٹ عدالت پیش کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
CPO Rawalpindi has issued a written order to submit a report to the court by January 21 in the case of replacing the original chickens recovered on the occasion of gambling
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،جنوری,2023)— قمار بازی کے موقع پر برآمد کئے گئے اصیل مرغوں کو تبدیل کرنے کا معاملہ۔علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں عابد حسین اعوان نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے سی پی او راولپنڈی کو حکم جاری کرتے ہوئے 21جنوری تک رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔22یوم قبل تھانہ کلر سیداں پولیس کے ملازمین جو سول کپڑوں میں تھے نے دوبیرن کلاں میں طاہر عباس کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 23اصیل مرغے، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر کے تھانے لے آئی تھی جبکہ ایف آئی آر میں 23 کی بجائے 11 مرغوں کی برآمدگی ڈالی گئی اور بعد ازاں سپردداری کیلئے پیش کئے گئے 11 مرغوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔جس پر معزز عدالت نے وکیل صفائی راجہ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے کیلئے سی پی او راولپنڈی سے 21جنوری تک رپورٹ عدالت پیش کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
کلر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے
Kallar Bar Association elections will be held today
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،جنوری,2023)—کلر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے جس میں راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ اور پروفیشنل لائرزگروپ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یاسربشیر راجہ ایڈووکیٹ گروپ کے نوجوان قانون دان راجہ عابد حسین پہلے ہی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں یاد رہے کہ یاسر بشیر راجہ گروپ سالہا سال سے کلر بار کی قیادت کر رھا ہے۔
ملک سنگین حالات سے گزر رھا ہے,انجینئر قمراسلام راجہ
The country is going through serious situations, Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی اور آٹے کے بحران کی ذمہ دار عمران خان کی پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں ہیں جو اختیارات کی بدولت دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سنگین حالات سے گزر رھا ہے اس مشکل وقت میں قومی سطع پر رواداری برداشت اور سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے مگر عمران خان دن رات ملکی حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔ان کی پنجاب اور کے پی کے میں حکومتیں دن رات لوٹ مار میں مصروف ہیں تبادلوں تعنیاتیوں کے لیے بھتہ لیا جاتا ہے۔ آٹے کی نایابی اور نرخوں میں اضافے کی اصل وجہ یہی دونوں صوبائی حکومتیں ہیں اشیائے روزمرہ کے نرخوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے مگر پنجاب اور کے پی کے میں اشیائے کے نرخوں پر عملدرآمد کی بجائے حکومتوں نے اپنے لوگوں کو لوٹ مار کی اجازت دے رکھی ہے جس کا مقصد صرف لوٹ مار ہی نہیں ملکی حالات کو مزید خراب کرنا ہے مگر یہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں گے۔ظہیر احمد مغل نے انہیں چیئرمین آئیسکو کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،ظہیر احمد مغل نے بعد ازاں مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،وحید جنجوعہ اور اشتیاق جنجوعہ کے اعزاز میں بھی عشائیہ دیا۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین،نصیر اختر بھٹی،راجہ شوکت وارثی، راجہ ضمیرالرحمان،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری یاسر چمن، حاجی مظہر،جاوید اقبال،چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی اور دیگر نے تل خالصہ جاکر راجہ تنویر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔