DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: In the darkness of the night, there was a robbery in General Store in Pindora Hayal

پنڈورہ حیال,رات کی تاریکی میں جنرل سٹور میں چوری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،جنوری,2023)—رات کی تاریکی میں جنرل سٹور میں چوری،گاوں پنڈورہ حیال کے محمد عابد نے مقامی پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت جنرل سٹور کا شیشہ اور گرل توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں سے پچیس ہزار روپے مالیت کا گھی،آئل،شیمپو اور جوسز چرا کر لے گئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Akram ul Haq Qureshi, January 13, 2023), in the early hours of the night, a robbery occurred in the General Store in Pindora Hayal. The store owner, Muhammad Aabid, has filed a complaint with the local police, stating that unknown culprits broke into the store by breaking the glass and stole cash, , and shampoo worth tens of thousands of rupees. The Kallar Syedan police have registered a case.

کلرسیداں اور گردونواح میں آٹے کا بحران

There is a crisis of flour shortage in Kallar Syedan and surrounding areas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،جنوری,2023)—کلرسیداں اور گردونواح میں آٹے کا بحران۔پاکستان تحریک انصاف کی مقامی رہنما اور انتظامیہ کرسیداں کے کوٹے میں تین گنا سے زائد اضافے کی منظوری حاصل کرلی۔سیلز پوائنٹس کی بھی تعداد پانچ سے بڑھا کر چودہ کردی گئی،تفصیلات کے مطابق آٹے کے جاری بحران میں کلرسیداں کے لیئے آٹے کے منظور شدہ 900 بیگ میں اضافہ کرکے یہ تعداد 3000 بیگ روزانہ کردی گئی ہیجبکہ آٹے کے سیلز پوائنٹ کی تعداد بھی پانچ سے بڑھا کر چودہ کردی گئی ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔کلرسیداں شہر میں روزانہ تین سو بیگ جبکہ متعدد فیئرپرائس شاپس پر بھی سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب ہے،ممیام میں تین سو اس کے علاؤہ دوبیرن کلاں،چوآخالصہ،کنوہا،سموٹ،سرصوبہ شاہ،چوکپنڈوری،شاہ باغ،دھمالی،بناہل،نلہ مسلماناں،سکوٹ اور بھلاکھر میں بھی روزانہ دو دو سو بیگ آٹا فروخت کے لیئے پہنچایا جارہا ہے جس سیجاری بحران پر قابو پالیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ سرکاری نرخوں پر آٹا نہ ملنے پر شکایت پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات دانیال کیانی کو کی جاسکتی ہے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں خالی آسامیوں پر 46 وومن میڈیکل آفیسر تعنیات کردی

46 Women Medical Officers have been appointed for vacant posts in Tehsil Headquarters Hospitals and Primary Health Centers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،جنوری,2023)—صوبائی محمکہ صحت نے ضلع راولپنڈی کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں خالی آسامیوں پر 46 وومن میڈیکل آفیسر تعنیات کردی ہیں تحصیل کلرسیداں میں بھی پانچ وومن میڈیکل آفیسرز ڈاکٹرز کو تعنیات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر مریم عتیق،ڈاکٹر جویریہ علی اور ڈاکٹر امبرین اختر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں جبکہ ڈاکٹر بیضا فاطمہ کو بنیادی مرکز صحت نلہ مسلماناں۔ اور ڈاکٹر فاطمہ کو ررول ہیلتھ ڈسپنسری ولایت آباد میں تعنیات کیا گیا ہے۔

چوہدری ضیارب منہاس، شیخ توقیراحمد،اور چوہدری فیضی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Ch Ziarab Minhas, Sheikh Tauqir Ahmed and Ch faizi return home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،جنوری,2023)—بلدیہ کلرسیداں کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،مقامی دوکاندار شیخ توقیراحمد،اور چوکپنڈوری کے چوہدری فیضی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے،،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی،چوہدری مجید اشرف نے ان سے ملاقات کی اور عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔

راجہ عابد حسین کلربار ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

Raja Abid Hussain was elected as the General Secretary of Kallar Bar Association unopposed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،جنوری,2023)—معروف نوجوان قانون دان یاسر بشیر راجہ گروپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان قانون دان راجہ عابد حسین کلربار ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل امیدوار عثمان اسلم نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیئے۔نومتخب جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین کا تعلق نواحی گاؤں بھلاکھر سے ہے اور یہ راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ کے بھائی ہیں

ڈھوک صابری میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں جھلس جانے والی خاتون 19 ایام تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی

A woman who suffered burns due to gas leakage explosion in Dhok Sabri died after struggling for life for 19 days

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،جنوری,2023)—کلرسیداں شہر کی بستی ڈھوک صابری میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں جھلس جانے والی خاتون 19 ایام تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی جسے کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس حادثے میں ماں بیٹا زخمی ہوئے تھے تا ہم بیٹے کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے ۔یاد رہے کہ 25 دسمبر کی شب کلرسیداں کی ڈھوک صابری کے رہائشی عنصر محمود کے گھر گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث رات بھر گیس پھیلتی رہی۔رات دو بجے کے قریب 19 سالہ نوجوان عبدالرحمان جو رکشہ پر مزدوری کرتا تھا گھر واپس آیا اور کمرے کی لائٹ آن کرنے پر زور دار دھماکہ ہواجس سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں عبدالرحمان اور اس کی 45 سالہ والدہ مسمات زلیخا بی بی آگ سے بری طرح جھلس گئےتھے جنہیں طبی امداد کے بعد ہولی فیملی ہسپتال راول پنڈی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button