کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،13,جنوری2023) — شہر میں لینڈ مافیا کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ محکمہ جنگلات (69)نمبر جنگل کی، کروڑوں کی سرکاری زمین پر بغیر (NOC) این او سی بھاری مشینری کے ذریعے خسرہ نمبر 3472، خسرہ نمبر 3465سے موضع کہوٹہ شہر سے ملحقہ جنگل نمبر 69پر گزشتہ تین ماہ سے کام جاری ہے۔ مقامی لینڈ مافیا، بااثر سیاسی مقامی شخصیات اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ہڑپ کر لی گئی۔ شہریوں نے گزشتہ ہفتے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو تحریری درخواست بھی دی مگر کوئی شنوائی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے معروف صحافی سیاسی و سماجی رہنما راجہ توقیر شبیر نے تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کہوٹہ شہر کے بائی پاس کی تعمیر کے دوران خسرہ نمبر 3465اور خسرہ نمبر 3472موضع کہوٹہ شہر سے ملحقہ جنگل نمبر 69کی سرکاری زمین40کنال سے زائد رقبہ پر سر عام بغیر (NOC) کے قبضہ مافیا نے ملی بھگت سے مشینری لگا رکھی ہے۔ اور کروڑوں روپے کا نقصان سرکاری خزانے کو پہنچایا جا رہا ہے۔ در خواست بھی اس بابت دی مگر کوئی شنوائی نہیں۔ محکمہ جنگلات کا عملہ اور افسران تین ماہ سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب، محکمہ جنگلات کے افسران اور کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 13, January 2023) —It has been reported that a local land mafia has emerged in the city of Kahuta. The land mafia, operating under the name of official land, has been illegally occupying government land number 69, worth crores of rupees, for the past three months through NOC and heavy machinery. The local land mafia, with the support of political figures and the national forest department, has taken control of this land. The residents of the city have written to the district commissioner of Kahuta but have received no response. The well-known journalist and political leader Raja Touqeer Shabbir has also raised concerns about this issue. He has stated that during the repair of the city’s main pass, the land mafia, without any NOC, has taken control of government land number 69, which is an area of 40 kanals, adjacent to the city of Kahuta.
امیر جماعت اسلامی سہراج الحق کی کال پر کہوٹہ میں بعد از نماز جمعہ آج بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
Amir of Jamaat-e-Islami, Sahraj-ul-Haq, has called for a full-scale protest in Kahota after Friday prayers today
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،13,جنوری2023) — امیر جماعت اسلامی سہراج الحق کی کال پر کہوٹہ میں بعد از نماز جمعہ آج بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ آج عوام آٹے اور روٹی سے محروم ہیں۔ حکمران اور اپوزیشن سب ایک ہیں۔ عوام مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما جماعت اسلامی کہوٹہ و سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف نے پریس کلب کہوٹہ میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعہ دن ڈیڑھ بجے بعدا زنماز جمعہ ”مچھلی چوک“ کہوٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مہنگائی کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ میں اہلیان کہوٹہ بھر پور شرکت کریں۔
اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں
All attempts of manipulation by the opposition have failed
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،13,جنوری2023) — اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نےاعتماد کا ووٹ لے کر ثابت کر دیا کہ تمام ممبران وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور اعتماد کرتے رہیں گے۔ چوہدری برادران سیاست میں ایک یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری اور سی ایم شکایات سیل تحصیل کہوٹہ کے فو کل پرسن راجہ طارق عظیم نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کے بحران کو ختم کرنے کے لیے تحصیل سطح پر کوٹہ بڑھا کر 6ہزار بیگ کر دئیے ہیں۔ اب کہوٹہ شہر میں آٹے کا کوئی بحران نہ ہے۔ کہوٹہ شہر میں 19 پوائنٹ بنا دئیے گے ہیں شہر میں وافر مقدار میں عوام کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں خود ساختہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی غیر معیاری ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ انھوں نے کہا ملاوٹ شدہ دودھ، دہی دیگر اشیاء فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی ہو گی۔ عوام دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ یہ لوگ حکومت کے لیے بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ ناجائز منافع خوروں ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوز اپنا رویہ درست کر لیں۔
راجہ ظہیر احمد، ایس پی اسلام آباد پولیس کا چارج سنبھالنے پرمبارکباد
Raja Zaheer Ahmed, SP Islamabad Congratulated on taking charge of Police
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جنوری2023) مسلم لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمدکی راجہ ظہیر احمدسے ملاقات، ایس پی اسلام آباد پولیس کا چارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش اور گلدستہ پیش کیا،جبکہ حلقے میں ہونے والے فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی،مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا جبکہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اسلام آباد جا کر راجہ ظہیر احمد کو SP اسلام آباد کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھول پیش کیے، راجہ ندیم احمد نے کلر سیداں ایس ڈی او واپڈا، اور لائن سپریٹینڈنٹ راجہ ابرارحسین،چوہدری جاوید سے ملاقات کی اور تحصیل کے بھر کے بجلی کے مختلف ایشوزپر گفتگو کی اور ان کو کہا کہ جو ورک آرڈر تیار ہیں انکو جلد مکمل کرنے کی ہدائت کی،چیئرمین راجہ ندیم احمد نے وائس چیئرمین یو سی چنگا بنگیال راجہ انجم وارثی کے والد مرحوم کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،چوآ خالصہ چوہدری محمد ایاز گجر، چوہدری ابرار گجر، چوہدری وقاص گجر کی والدہ مرحومہ کے دعاے چہلم میں شرکت،یو سی بھلاکھر ڈہیراں ڈراہیور محمد یعقوب کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،دوبیرن کلاں برادر چوہدری شاہد ضیاء کی اہلیہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،ڈہوک قریشی سابق آفیسر پی ٹی سی ایل وقار قریشی کے داماد کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،سابق ممبر ضلع کونسل شیخ اکرم مرحوم کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،مرزا تنویر الحق کی والدہ مرحومہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،بھلاکھر راجہ جبران صفدر کیانی کے چچا مرحوم کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،ڈہوک پلونی مسم لیگی رہنما مرحوم ملک محمد آفتاب کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کا۔
راجہ راشد رضائے الہی سے وفات پا گئے, نمازے جنازہ مٹورمیں ادا کیا جائے گا
Raja Rashid passed away in Mator
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جنوری2023) معروف سیاسی وسماجی شخصیات برگیڈئیر شاز الحق جنجوعہ،میجر شہر یار جنجوعہ اور راجہ نازش کے بھائی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ فراز جنجوعہ اور راجہ وہاب جنجوعہ کے والد محترم راجہ راشد رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مر حوم کی نمازے جنازہ آج مورخہ13جنوری2023بروز جمعہ سہ پہر3بجے ان کے آبائی گاؤں مٹور،تحصیل کہوٹہ میں ادا کیا جائے گا،۔