DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The councillors elected in the municipal elections take oath

بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے کونسلرز نے مرحلہ وار حلف اٹھا لیا

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)—بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے کونسلرز نے مرحلہ وار حلف اٹھا لیا۔نو منتخب کونسلرز سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اسلام گڑھ میاں حسام ساجد نے حلف لیا۔میاں حسام ساجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام منتخب کونسلرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقہ سے عہدہ برا ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوا ہے۔عوام کے ووٹوں سے ہی عوامی نمائندے منتخب ہوئے ہیں جو عوام میں بہتر پہنچ رکھتے ہیں۔اب یہ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ عوام علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ میں رہیں اور مسائل کو حل کروائیں۔انھوں نے یقین دلایا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے آپ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔چیف افسر راجہ شیراز احمد نے تمام کونسلرز،افسران بالا اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کونسلرز کو یقین دلایا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے اور دستیاب وسائل میں معاشرے میں بہتری لائیں گے۔اس موقع پر تحصیلداراسلام گڑھ عمران یوسف،نائب تحصیلدار چودھری محمد ایوب اور ایس ای تقریب حلف برداری اپنے وقت 1:30پر شروع ہوئی پہلے مرحلے میں میونسپل کمیٹی چکسواری سے نو منتخب کونسلرز نے حلف اٹھایا،بعد یونین کونسل پنڈ خورد،یونین کونسل پنیام اور یونین کونسل فیض پور سے نو منتخب کونسلرز نے حلف اٹھایا،ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری عمیر رشید بھی موجود تھے۔تقریب میں معززین علاقہ چکسواری پریس کلب کے صحافیوں انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالعزیز،سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری،مرزا جنید،راجہ غضنفر علی،چودھری محمد شفیق،چودھری منشاء،چودھری محمد اقبال،ماسٹر پرویز حاجی محمدنذیربٹالوی خواجہ عبدالرحمان چودھری شعبان چیئرمین ظفراقبال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری میونسپل کمیٹی افراز حسین نے سر انجام دئیے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت زاہد یعقوب انسپکٹر تجاوزات چکسواری نے حاصل کی۔محمدالیاس قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا تقریب کے انعقاد کے لئے انتظامات اورتیاریوں میں ملازمین مونسپل کمیٹی نے بھرپورحصہ لیاتقریب کامیاب رہی تقریب کے کامیاب انعقاد میں راجہ شیراز احمدچیف آفسیر کی قیادت وسربراہی میں افراز حسین سیکرٹری اوردیگرملازمین زاہدحسین عمران خان میاں وقار احمدعبدالمنیب اخلاق احمدنے بھرپورکرداراداکیا تقریب بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر نو منتخب کونسلرز اور مہمانون کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔چکسواری پریس کلب کے صحافیوں نے نومنتخب صدراللہ دتہ بسمل کی سربراہی میں تقریب کی خصوصی کوریج کی

Chakaswari ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 13, January 2023)-The councilors elected in the municipal elections took oath in stages. The newly elected councilors were sworn in by the Assistant Commissioner Islamgarh Tehsil Mian Hussam Sajid. Mian Hussam Sajid Addressing the ceremony, he said I congratulate all the elected councilors and hope that you will discharge your duties in a good manner. After 31 years in Azad Kashmir, it has become possible to hold municipal elections. The power has shifted to the lower level. People’s representatives have been elected by the votes of the people who have a better reach among the people. Now it becomes your responsibility that you the people.

محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار نے اساتذہ کو سزا دینا شروع کر دی

The authority of the education department started punishing the teachers

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)—محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار نے اساتذہ کو سزا دینا شروع کر دی۔کنٹرولر امتحانات نے پچھلے سال امتحانات میں تعینات اساتذہ کو ابھی تک معاوضہ جات ادا نہ کئے۔ اساتذہ امتحانات کے دوران ڈیوٹی دینے کے معاوضہ کے لئے نظریں فرش راہ کئے ہوئے ہیں۔دوران امتحانات اپنے فرائض سرا نجام دینے والے استاذہ نے معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں اورکنٹرولر امتحانات کے مظالم ختم کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں پائی جانے والی خامیان برقرار ہیں۔ تبدیلی سرکار بھی کوئی نیا پن نہ لا سکی۔ گزشتہ سال امتحانات کے دوران دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ ابھی تک اپنے حق سے محروم ہیں۔ سابقہ کنٹرولر امتحانات اپنے دور اساتذہ کو ان کے معاوضہ جات ادا نہ کر سکے۔ نئے تعینات ہونے والے کنٹرولر امتحانات بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلنے لگے۔ پچھلے سال کے معاوضہ جات ادا نہیں ہو سکے اور دوبارہ امتحانات سر پر ہیں۔ اگر یہی روش رہی تو پھر کوئی بھی استاد امتحانات میں ڈیوٹی نہیں دے گا۔متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں بر وقت معاوضہ جات نہ ملے تو ہم اپنے حق کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔اگر کنٹرولر امتحانات چاہتے ہیں کہ آمدہ امتحانات میں اساتذہ ڈیوٹیاں دیں تو انھیں ان کا حق دیا جائے۔

حکومت کی طرف سے رواں ماہ جنوری سے مردم شماری شروع کرنے کا اعلان

The government has announced to start the census from January this month

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)—حکومت کی طرف سے رواں ماہ جنوری سے مردم شماری شروع کرنے کا اعلان۔21جنوری سے اساتذہ کی ڈیوٹیز بسلسلہ مردم شماری لگا دی گئی ہیں جبکہ چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں سرکاری سکولوں میں تدریسی عملہ کی کمی موجود۔طلباء کے امتحانات بھی سر پر ہیں۔تدرسی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں موجود سکولوں میں تدریسی سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے عوام علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں موجود درجنوں سکولوں میں تدریسی سٹاف کی کمی موجود ہے۔تدریسی سرگرمیوں کا اختتام اگلے ماہ کی 15تاریخ سے ہو گا۔پچھلے سالوں میں کورونا کی وجہ سے تدریسی عمل رکا رہا اور سکولوں میں پروموٹ ہونے والے طلباء بورڈ کے امتحانات میں بری طرح فیل ہوئے ہیں۔اس سا بھی الیکشن آ جانے اور بعض علاقوں میں تدریسی سٹاف کی کمی کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی اور تیاری نا مکمل ہے۔اداروں کا باہمی ربط نہ ہونے اور لا علمی کی وجہ سے حکومتی مشینری نے مردم شماری کرانے کے لئے اساتذہ کی ڈیوٹیز لگا دی ہیں۔اس عمل سے چکسواری اور اس کے گردونواح میں موجود تعلیمی اداروں میں طلباء کا نا قابل تلافی تعلیمی نقصان ہو گا۔سنجیدہ حلقوں نے حکومتی اقدام کو نا مناسب قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہے چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں موجود سکولوں میں تدریسی سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اس کے بعد مردم شماری 15فروری کے بعد شروع کی جائے تا کہ طلباء و طالبات کا تعلیمی حرج نہ ہو۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نوٹس لیں اور جن اداروں میں سٹاف کی کمی ہے اسے فی الفور پورا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

حکومتی پابندیوں کے باوجود فیض پور میں پٹواری کی مدد سے شاملات پر قبضوں کا سلسلہ جاری

Despite the government restrictions, the series of occupations of Shamilat with the help of Patwari continues in Faizpur

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)—حکومتی پابندیوں کے باوجود فیض پور میں پٹواری کی مدد سے شاملات پر قبضوں کا سلسلہ جاری۔عرصہ دراز سے لوگوں کے زیر قبضہ زمینوں پر پٹواریوں کی مدد سے قبضے ہونے لگے۔محکمہ مال کے ملازمین خصوصاً پٹواریوں کی وجہ سے علاقہ میں تصادم بڑھنے لگے۔پٹواری نے اپنے چائے پانی کی خاطر سادہ لوح عوام کو ردی کے کاغذات پر قبضہ کرنے کی چٹیں بنا دیتے ہیں۔ فیض پور شریف میں ناجائز قبضوں کو روکا جائے ورنہ کسی بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔عوام علاقہ کا محکمہ مال کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق فیض پور شریف میں متعلقہ پٹواری نے انی مچا دی۔ حکومتی پابندیوں کے باوجود پٹواری نے شریف شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔حکومت نے شاملات کی منتقلی یا قبضوں پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن متعلقہ پٹواری اپنے چائے پانی کی خاطر سادہ لوح عوام کو لارے لگا کر دھڑا دھڑ قبضے کروا رہے ہیں۔ اہل محلہ نے شاملات پر قبضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ مال کے ملازمین کی ان حرکتوں کی وجہ سے علاقہ کی پر امن فضا بھی خراب ہو رہی ہے۔پٹواری حضرات ایک طرف حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں دوسری جانب عوام علاقہ کے درمیان بھی کشیدگی میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔عوام علاقہ نے کمشنر میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواری کا محاسبہ کیا جائے اور اسے ایسے کاموں سے باز رکھا جائے تا کہ علاقہ کی پر امن فضا خراب نہ ہو۔

چودھری نعیم حسین ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی روپیال کو کونسلر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد , حافظ محمد انور چودھری

Chaudhry Naeem Hussain District President Pakistan People’s Party Congratulated on being elected councilor and taking oath, Hafiz Muhammad Anwar Chaudhry

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)— پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما حافظ محمد انور چودھری نے کہا ہے کہ چودھری نعیم حسین ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی روپیال کو کونسلر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔نعیم حسین روپیال کا تعلق ہمارے علاقہ کے ایک معزز خاندان سے ہے اس خاندان نے عوام علاقہ کی ہمیشہ خدمت کی ہے۔ چودھری ندیم حسین روپیال نے چودھری عبدالمجید سے وفا نبھائی جس کا صلہ چودھری قاسم مجید نے بھی دیا اور الیکشن سے قبل ہی چودھری نعیم حسین کو چکسواری کے مئیر کے لئے نامزد کر دیا تھا۔چودھری نعیم حسین شریف النفس اور با کردار انسان ہیں انھوں نے بھی اپنے بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر شروع کر رکھا ہے۔اب بلدیہ کے مئیر منتخب ہو کر حقیقی معنون میں چکسواری کے خادم بنیں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے بھائی ندیم حسین شہید کے نقش قدم پر چلیں گے اور عوام علاقہ اور چکسواری کی تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے۔

چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کومبارک باد

Newly elected officers of Chakswari Press Club congratulated

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)—چنارپریس کلب اسلام گڑھ کے صدر چودھری امجدعلی سپریم ہیڈعبدالرزاق نیازی اورنومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ محمدالیاس راجپوت نے گزشتہ روز چکسواری پریس کلب کادورہ کیاچکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدراللہ دتہ بسمل نائب صدرچودھری الطاف احمدنائب صدر محمدتاج جالب ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری ثاقب ظفرکومبارک بادپیش کی اس موقع پرسینئرنائب صدرعابدحسین چودھری سیکرٹری نشرواشاعت نویدیونس چودھری پریس کلب کے دفتر میں موجودتھے

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،13 ,جنوری، 2023)— راجہ شہباز خان سابق پی آراو مدرس عطائرالرحمن اور موبائل فون یونین چکسواری کے صدر حاجی عبدالواحمدنائب صدر قیصر علی سیکرٹری جنرل شہبازعلی بٹ اور خواجہ محمدشعیب ایڈووکیٹ نے چکسواری پریس کلب کے دفتر میں جاکرچکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدراللہ دتہ بسمل نائب صدر چودھری الطاف احمدایڈیشنل سیکرٹری جنرل قیصرعزیز کومبارک بادپیش کی

Show More

Related Articles

Back to top button