کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)—کلر سیداں میں آٹا بحران نے شدت اختیار کرلی،لمبی قطاروں میں اپنی باری کے منتظرمرد و خواتین خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگے، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ آٹا بحران سے کلر سیداں اور گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔آٹے کی گاڑیاں صبح دس بجے کے قریب اپنے اپنے پوائنٹس پر پہنچتی ہیں جبکہ آٹے کے حصول کیلئے افراد صبح 7 بجے سے ہی لائنوں میں لگنا شروع ہو جاتے ہیں اور فلور مل کی گاڑیاں پہنچتے ہیں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔کلر سیداں سیل پوائنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 250 بیگ سستا آٹا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ قطاروں میں کھڑے مرد و خواتین کی تعداد پانچ سو سے بھی ذیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں میں لائن میں اپنی باری کے منتظر افراد کو خالی ہاتھوں گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے۔اب جبکہ خریداروں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہونے کے بعد آٹے کے کوٹے میں فوری اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 11, January 2023) – The flour crisis intensified in Kallar Syedan, men and women waiting for their turn in long queues started returning home empty-handed, according to details across the country. Due to the ongoing flour crisis, the citizens of Kallar Syedan and surrounding areas are also badly affected. The flour trucks reach their respective points around 10 am, while people line up from 7 am to get flour. They start getting ready and the cars of the flour mill arrive and there is a stampede. 250 bags of cheap flour are supplied at the Kallar Sayedan sale point on a daily basis, while the number of men and women standing in the queues is more than five hundred. Due to this people waiting for their turn in line for hours have to return home empty-handed. Now that the number of buyers has doubled, an immediate increase in the flour quota has become inevitable.
پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات
PTI’s resigned Member of National Assembly Sadaqat Ali Abbasi met with Punjab Chief Minister Chaudhry Pervaiz Elahi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)— پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات،حلقہ این اے 57 کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے روڈز نیٹ ورک باالخصوص کلر سیداں دھان گلی روڈ،پنڈی کہوٹہ روڈ، کہوٹہ جیوڑہ روڈ، کلٹیا جیوڑ پنجاڑ روڈ،نڑھ پنجاڑ روڈ،کوٹلی لہتراڑ روڈ،چراہ بن روڈ،بستال موڑ بائی پاس روڈ،بانسرہ گلی تا رتی گلی باڑیاں بائی پاس روڈ، موہڑہ بٹناڑہ روڈ اور کوہسار ٹورازم ہائی ووے کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی، کوہسار ٹورازم & ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے پروسیس میں تیزی لانے،ضلع مری میں اسٹاف کی کمی کے پیش نظر ترجیحی بنیادوں پر تعیناتیوں،ضلع مری میں پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کو الگ کرنے کی منظوری،کوہسار یونیورسٹی اور اس کے علاقائی کیمپسز کیلئے فنڈنگ کی فراہمی کے حوالے سے صداقت علی عباسی نے درخواست کی۔وزیراعلیٰ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت یے عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیات کی نئی حلقہ بندیوں سے چھوٹی تحصیلوں کی یوسیز کی تعداد مضحکہ خیز حد تک کم ہو گئی
The number of union councils in small tehsils has been reduced to a ridiculous extent due to the new delimitation of municipalities by the Election Commission
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)—الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیات کی نئی حلقہ بندیوں سے چھوٹی تحصیلوں کی یوسیز کی تعداد مضحکہ خیز حد تک کم ہو گئی ہے تحصیل کلرسیداں کی تین یوسیز سموٹ،نلہ مسلماناں اور بھلاکھر کے خاتمے سے کلرسیداں شہر کی دو یوسیز کے علاؤہ تحصیل کی دیگر یوسیز کی تعداد کم ہوکر سات رہ گئی ہے۔اسی طرح تحصیل کوٹلی ستیاں کی بھی شہری دو یوسیز کے علاؤہ باقی پوری تحصیل صرف چار یوسیز پر مشتمل رہ گئی ہے جبکہ تحصیل کہوٹہ بھی دو شہری یوسیز کے علاؤہ چھ یوسیز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور اگر حالیہ حلقہ بندیاں برقرار رہیں تو پھر چھوٹی تحصیلوں کا وجود بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے سوشل میڈیا کارکنوں کے اجلاس سے خطاب
PPP District Rawalpindi Information Secretary Muhammad Shahid addressed a meeting of social media workers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے پارٹی کے سینئر راہنما میاں ہارون قریشی اور ملک تنویر کے ہمراہ سوشل میڈیا کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی شعبدہ بازی کی سیاست کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے۔ ملک و قوم انتہا پسندی نفرت فتنہ فساد گالم گلوچ کی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی، تحریک انصاف کی سیاست مخالف سیاسی قوتوں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے تک محدود ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران نیازی آئین و قانون سے کھلواڑ بند کریں پنجاب اور کے پی کے کے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور عمران نیازی پنجاب اور کے پی کے میں قائم اپنی ہی حکومتوں کو ختم کرکے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دے گی۔
ضلع راولپنڈی کی تمام اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی تنظیموں پی ٹی یو، پی ای اے، ایس ای ایس، پاس، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن، ایس ایس اے، ایپکا کے مشترکہ فورم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس
Emergency meeting of joint forum joint action committee of all teachers and clerical staff organizations of district Rawalpindi PTU, PEA, SES, PAS, Headmasters Association, SSA, EPCA
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)—ضلع راولپنڈی کی تمام اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی تنظیموں پی ٹی یو، پی ای اے، ایس ای ایس، پاس، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن، ایس ایس اے، ایپکا کے مشترکہ فورم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اساتذہ کرام کی حالیہ مردم شماری میں ڈیوٹیز اور سکولوں میں تعلیمی سیشن پر اس کے اثرات کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی گئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا۔ کہ پہلے 2 سال کرونا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا بہت حرج ہوا ہے اور ابھی بڑی مشکل سے بچوں کا رحجان تعلیم کی طرف مائل ہوا ہے تو اچانک تعلیمی سیشن کے عین عروج پر مردم شماری شروع کر دی گئی ہے۔ اور سکول کے تمام اساتذہ کرام کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، یکم اپریل سے بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں اور اساتذہ کرام بچوں کی پڑھائی میں مصروف ہیں اگر کل کو جماعت نہم دہم کا رزلٹ خراب آیا تو اس کا سارا ملبہ سکول سربراہان اور اساتذہ کرام پر ڈالا جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے مردم شماری کی ٹائمنگ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کو گرمیوں میں چھٹیوں میں کروایا جائے تاکہ اساتذہ کرام آسانی کے ساتھ ڈیوٹی ادا کر سکیں۔ مردم شماری کے کام کو مکمل کرنے کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے ایک ماہ کیاجائے اور اسکے اوقات کار1 بجے سے شروع کئے جائیں تاکہ اساتذہ کرام اپنی کلاسز پڑھا کر اس کام کیلئے باہر نکل سکیں۔
سنی علماء کونسل کے مرکزی سربراہ معروف عالم دین علامہ اورنگزیب فاروقی کا کلر سیداں میں خطاب
The central head of the Sunni Ulama Council is the well-known religious scholar Allama Aurangzeb Farooqi addressed in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)—سنی علما کونسل کے مرکزی سربراہ معروف عالم دین علامہ اورنگزیب فاروقی نے خلیفہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے حضورﷺ کی زندگی میں سترہ نمازوں کی امامت کی،یہ وہ صحابی رسول ہیں جنہوں نے حضورﷺ کی زندگی میں سترہ نمازوں کی امامت کی اور آپ کے پردہ فرمانے کے بعد خلافت کو سنبھالا اور امت کے پہلے خلیفہ بنے۔انکے یوم وفات پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے انہوں نے کلرسیداں میں خلیفہ بلا فصل حضرت ابوبکر صدیق کانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر صدیق نے سب سے پہلے آغوش اسلام میں آ کر پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز پایا اورجب مسلمان ہوئے تو آٹھ ریشم کی دوکانوں کے مالک تھے جب ہجرت کی تو اپنا سب کچھ حضور کیلئے لے کر نکل پڑے اور آپ پر سب کچھ قربان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ابوبکر وہ ہیں جنہوں نے مدینہ پہنچ کر مسجد نبوی کی جگہ خرید کر وقف کی۔آپ کی ادائیں فرشتوں نے اپنائیں غزوہ تبوک کے موقع پر حضرت ابوبکر صدیق نے اپنے گھر کا سارا سامان حتی کے سوئی بھی لا کر پیش کر دی اور اپنے تن کے کپڑے اتار کر فروخت کر دیے اور ٹاٹ کا لباس پہنا جب حضور کی محفل میں پہنچے تو جبریل امین پہلے پہنچ آئے جب حضور نے جبریل کو دیکھا تو انہوں نے ٹاٹ کا لباس پہنا ہوا تھا۔آپ نے پوچھا جبریل یہ کیا ہے حضرت جبریل فرمانے لگے یا رسول اللہ آپکے یار غار وفادار ابوبکر صدیق نے آج ٹاٹ کا لباس پہنا ہے انکی ادا رب تعالی کو اتنی پسند آئی کہ ستر ہزار فرشتوں کو حکم دیا کہ آج میرے محبوب کے یار نے ٹاٹ کا لباس پہنا ہے تم نے بھی یہی لباس پہننا ہے اور رب تعالی جبریل امین سے فرماتے ہیں کہ ابوبکر صدیق سے پوچھیے آپ مجھ سے راضی ہو یہ اعزاز بھی صرف حضرت ابو بکر صدیق کو ملا۔علامہ عطا اللہ بندیالوی نے کہا کہ ابوبکر صدیق کا مقام و مرتبہ انبیاء کے بعد تمام امتوں میں سب سے افضل ہے انہوں نے کہا کہ حضورﷺ محسن انسانیت ہیں اور ابوبکر صدیق محسن رسالتﷺ ہیں۔آپﷺ نے اپنی زندگی کے آخری خطبہ میں فرمایا کہ جس جس نے مجھ پر کوئی احسان کیا میں نے ہر ایک کے احسان کا بدلہ دنیا میں ہی ادا کر دیا سوائے ابوبکر صدیق کے انکے مجھ پر اتنے احسانات ہیں کہ انکے احسانات کا بدلہ میں ادا نہیں کر سکتا خود رب تعالی قیامت والے دن انکے احسانات کا بدلہ ادا کرینگے آپ دو سال تین ماہ دس دن خلیفہ رہے۔گیارہ لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا۔ابوبکر صدیق ایسے فنافی الرسول تھے کہ ہر عمل میں حضور کے مشابہ تھے۔جتنی عمر حضورﷺ نے پائی اتنی عمر ابوبکر صدیق نے پائی۔زندگی میں بھی آپﷺ کے ساتھ تھے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد بھی آپﷺ کے ساتھ ہیں۔کل قیامت کے دن بھی ساتھ اٹھیں گے۔حوض کوثر پر بھی ساتھ ہونگے۔جنت میں بھی ساتھ جائیگے۔اجتماع سے مفتی نعمان عباسی،مولانا قاسم چلاسی، مفتی آکاش عباسی،محسن نوید سیٹھی،حافظ محمد احسان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کی ذمہ دار پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں ہیں
The PTI provincial governments in Punjab and KPK are responsible for the recent wave of inflation in the country
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کی ذمہ دار پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں ہیں لاکھوں ٹن آٹا کے پی کے حکومت کی مدد سے افغانستان اسمگل کردیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھ بڑی بیتابی سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے منتظر ہیں مگر نوازشریف کی موجودگی میں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا پرویزالہی اور ان کے ساتھی آٹے چینی اور دیگر اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافے کی وجہ ہیں پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں دن رات انارکی پھیلانے کے لیئے راستہ ہموار کررہی ہیں ان کا کسی بھی شعبے میں کوئی کنٹرول نہیں چوراچکوں اور اسمگلروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ صداقت عباسی لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے یہ مہنگائی کے خلاف پنجاب اور کے پی کے کی صوبائی حکومتوں کے خلاف مظاہرہ کریں عوام بھی ان کا ساتھ دیں گے۔
غضنفر علی کی نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی
The namaz e janaza of Ghazanfar Ali was performed at the Kallar Syedan Ground
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،جنوری,2023)—بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن عابد حسین زاہدی کے کزن غضنفر علی کی نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئر مین راجہ ندیم احمد،نوید بھٹی چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،سیٹھ ضابر حسین،جنید بھٹی،لطیف بھٹی،عاطف اعجاز بٹ،مسعوداحمدبھٹی،حاجی ریاست حسین،چوہدری طارق تاج،شیخ ندیم احمد،حاجی ابرار حسین،سردار آصف محمود، صوبیدار غلام ربانی،احسان الحق قریشی،ماسٹر محمد شفیق بھٹی،سردار وسیم اور دیگر نے شرکت کی۔