کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،11,جنوری2023) — کہوٹہ میں آٹے کے بحران پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا فوری ایکشن۔ آٹے کےبیگ 2000روزانہ سے بڑھا کر 6000بیگ روزانہ کر دیئے۔ مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندازی اور تجاوزات پر کسی دباؤ اور سفارش کو قبول نہیں کروں گی۔ تاجر اپنا سامان حدودکے اندر رکھیں۔ کہوٹہ شہر سمیت تحصیل بھر میں 25دیہاتوں اور گاؤں میں آٹا سیل پوائنٹ مقرر کر دیئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے پریس کلب کہوٹہ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرصدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، سرپرست سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغرحسین کیانی، اینکر پرسن افتخار غوری،فیضان جنجوعہ ممبر پریس کلب کہوٹہ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نارہ، بیور، لہڑی،پنجاڑ، سہر، نرڑ، ہوتھلہ، دکھالی، کھدیوٹ،بھنڈیا، تھوخالصہ، مواڑہ، گرنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ گراؤنڈ سمیت تحصیل بھر میں تقریباََ 25آٹا سیل پوائنٹ کا قیام فوری عمل میں لاتے ہوئے 2000بیگ سے بڑھا کر روزانہ 6000بیگ آٹا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر نہ صرف بھاری جرمانے،چالان ہونگے بلکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جیل کی ہوابھی کھانا پڑے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے مقامی اخباری نمائندوں سے کہوٹہ شہر کے مسائل بارے دریافت کیا اور بتایا کہ کہوٹہ کو ماڈل سٹی بنانے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کہوٹہ شہر کی سڑکوں مین بازار اور چھنی بازار کو جلد تعمیر کیا جائے گا۔ اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے میرٹ پر کاروائی کی جائے گی۔ کسی سفارش و دباؤ اور لالچ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 11, January 2023) — Immediate action of Assistant Commissioner Kahuta on the flour crisis in Kahuta. Flour has been increased from 2000 bags per day to 6000 bags per day. I will not accept any pressure and recommendation on artificial inflation, hoarding, and encroachment. Flour sale points have been appointed in 25 villages and villages across the tehsil including Kahuta city. Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq expressed these views while talking to the delegation of Press Club Kahuta.
بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات 14جنوری 2023 کو ہونگے
The annual elections of Bar Association Kahuta will be held on 14 January 2023
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،11,جنوری2023) — بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات 14جنوری 2023 کو ہونگے۔بار کے انتخابات میں دو روائتی گروپ راجہ ستاراللہ ایڈووکیٹ گروپ اور ممتاز قانون دان راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ مد مقابل آگئے۔ راجہ سعید ایڈووکیٹ اور عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے اپنے گروپوں کے اعزاز میں الگ الگ ظہرانے۔ دونوں گروپوں نے بھر پور شو آف پاور کیا۔راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کی طرف سے صدر کے لیے عقیل حیدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کے لیے خالد ظہیر راجہ، نائب صدر کے لیے راجہ عمران اقبال جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ندیم رؤف منہاس امیدوار ان ہیں۔ جبکہ راجہ سعید احمد سینئر ایڈووکیٹ گروپ کی طرف سے صدارت کے لیئے سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کے لیے راجہ فیصل نزیر ایڈووکیٹ،نائب صدر کے لیئے راجہ راشد محمود ایڈووکیٹ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے راجہ اخلاق ایڈووکیٹ امیدواران ہیں۔ دونوں گروپوں کی طرف سے جو توڑ جاری۔ راجہ سعید ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے اعزاز میں آج اپنی رھائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔جس میں ان کے گروپ کے ووٹرز نے بھر پور شرکت کی۔جبکہ راجہ ستار اللہ گروپ کے اعزاز میں عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ نے ظہرانہ دیا۔ جس میں ان کے گروپ کے ووٹرز نے شرکت کی۔ دونوں گروپوں کی طرف سے اپنے اپنے گروپ کے امیدواروں کی طرف سے کامیابی کے دعوے کے جا رہے ہیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ھے۔ بار کے انتخابات چیرمین الیکشن بورڈ گلفام خان ایڈووکیٹ اور ممبران ماجد علی غازی ایڈووکیٹ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ کی نگرانی میں منعقد ھو رھے ہیں۔
معرو ف کاروباری و سیاسی شخصیت سہیل ستی کے چھوٹے بھائی نوید ستی کو سپرد خاک کر دیا گیا
Naveed Satti Younger brother of well-known business and political figure Sohail Satti passed away
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،11,جنوری2023) — کہوٹہ کے معرو ف کاروباری و سیاسی شخصیت سہیل ستی کے چھوٹے بھائی نوید ستی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جناز ہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، سابق ایم پی اے کرنل ( ر) شبیر اعوان، صدر تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی، سابق چیئرمین کھدیوت سجاد ستی، سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈٖسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے آفس میں بیٹھ کر زبانی جمع تفریق سے حلقہ بندیا ں کر کے عوام علاقہ کو چکرا کر رکھ دیا
The District Election Commission has confused the people of the area by sitting in the office and demarcating the constituencies with verbal discrimination
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،11جنوری2023) ڈٖسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے آفس میں بیٹھ کر زبانی جمع تفریق سے حلقہ بندیا ں کر کے عوام علاقہ کو چکرا کر رکھ دیا،زمینی حائق سے بر عکس حلقہ بندیوں نے عوام علاقہ کو نئی مصیبت میں ڈال دیا،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق مشیر پاکستان ملک فاروق اعوان کی آبائی یونین کونسل کی ہوتھلہ کی آبادی کم کر کے نام ہی مٹا دیا، ڈٖسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں اس طرع کیں ہیں عوام علاقہ کو یونین کونسل کے آفس میں جانے کے لیے سب سے ایک گاڑی میں بیٹھ کر پہلے کہوٹہ اور پھر اس کے بعد متعلقہ یونین کونسل کے آفس میں جا سکیں گے عوام علاقہ شدید پرشانی کے عالم میں۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحصیل کہوٹہ کی نئی حلقہ بندیا ں کرکے (25) ہزار فی یونین کونسل کی آبادی پر چھ یونین کونسلز بنا دیں۔ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی صوتحا ل تبدیل ہوگئی۔ مقامی بلدیاتی اراکین اور سابق چیئرمین آپس میں ٹکرا ئیں گے۔ نئی حلقہ بندی کے تحت سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض،سابق چیئرمین پنجاڑ اورسابق چیئر مین نرڑبلال یامین ستی ایک ہی یونین کونسل نرڑ کا حصہ ہونگے۔ گاؤں گوہڑہ، دیوانگڑھ، ڈھٹ کو یونین کونسل نرڑ میں شامل کر دیا گیا۔ گاؤں کتھیل، بگہار، آئل، ٹپیالی، دڑیوہا، تھوہاکو مواڑہ سے منسلک کرنے سے سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، سابق ناظم و سابق ممبر ضلع کونسل راجہ گل بہار، سابق ناظم راجہ الطاف، سابق چیئرمین راجہ اشتیاق، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز اور سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی مواڑہ یونین کونسل کا حصہ بن گئے۔ جبکہ یونین کونسل ہوتھلہ گاؤں کھڈیوٹ، سنگ دریوٹ وارث،باڑہ، منیند، جگیوٹ خالصہ، نڑالہ م پھروالہ، پا پین، موہڑہ بیرہ شامل ہونے سے سابق چیئرمین سجاد ستی، اسد ستی، جہانزیب راجہ اس کا حصہ ہونگے۔ اسی طرح نارہ، مٹور، بھگون، میرا، بند، سہر، ٹھٹھر، بگلہ، ترنوش کے شامل ہونے سے سابق وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر، سابق چیئرمین ماسٹر (ر) یونس، سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر اس یونین کونسل کا حصہ ہونگے۔ یونین کونسل دکھالی میں کلیال، بھون، لونہ، پنیالی، عثمان پور، علیوٹ، بٹالہ کے علاقے شامل ہونے سے سابق چیئرمین راجہ شوکت، سابق چیئر مین راجہ عامر مظہر، سابق چیئر مین راجہ تجرب، سابق چیئرمین راجہ مشتاق اور سابق وائس چیئرمین مرزا مسعود اس کا حصہ ہونگے۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ اور سابق چیئر مین لہڑی راجہ ممتاز کے علاقوں بیور،کھلول، لہڑی، پنجواڑہ، جنیٹل، سالگراں، بٹلی، سائل سویڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ کہوٹہ شہر کی دو یونین کونسلز بنا کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندی سے بلدیاتی الیکشن میں تمام جیتے ہوئے چیئرمین ہی ایک دوسرے کے مد مقابل ہو نگے۔
کہوٹہ اور کلر سیداں میں محکمہ ہلیتھ میں تقریبا 29 ویکینسیوں کی منظوری کے لیے بھی درخواست دی ہوئی
Also applied for approval of about 29 vacancies in Health Department in Kahuta and Kallar Syedan, Col M Shabbir Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،11جنوری2023) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں میں کچھ مسائل تھے جن کو میں نے صوبائی وزیر صحت کے احکامات کی روشنی میں حل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس سلسلے میں میں نے ڈی ڈی ایچ او کلر اور کہوٹہ کو اپنی رپورٹس پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔ مذکورہ رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ امید ہے کہ وہ حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کہوٹہ اور کلر سیداں میں محکمہ ہلیتھ میں تقریبا 29 ویکینسیوں کی منظوری کے لیے بھی درخواست دی ہوئی مجھے امید ہے انشاء اللہ وہ بھی منظور ہو جائے گئی کچھ دن قبل جو خبر لگی تھی 29 ویکینسیوں کی منظور ہو گئی ہیں وہ کلیریکل میسٹیک (کمپوزینگ میں غلطی) کی وجہ سے یہ الفاظ لکھے گے تھے 29 ویکینسیوں کی منظوری کے لیے بھی درخواست دی گئی تاحال ابھی وہ منظور نہیں ہوئی ہیں امید ہے کہ وہ جلد منظور ہو جاہیں گئی
کہوٹہ شہر میں ٹریفک کا بدترین رش مقامی ٹریفک اہلکار ڈیوٹی من مرضی سے کرتے ہیں
The worst traffic rush in Kahuta city is done by local traffic officials willingly
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،11جنوری2023) کہوٹہ شہر میں ٹریفک کا بدترین رش مقامی ٹریفک اہلکار ڈیوٹی من مرضی سے کرتے ہیں،سکول ٹائم ٹریفک اہلکار بلکل غائب رہتے ہیں رش کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے،ڈی آئی جی ٹریفک لاہور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے مقامی وارڈنز پر مہربانیاں کا نوٹس لیں ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم دونوں تحصیل میں بارہابار تعینات ہونے والے مقامی وارڈنز ٹریفک راولپنڈی کے PRO کی ملی بھگت سے چمک کے عوض دوبارہ ان سرکلز میں تعینات ہو گئے مقامی وارڈنز ہونے کی وجہ سے شہر میں ڈیوٹیاں کرنے کے بجائے صرف ذاتی کاموں میں سارا سارا دن مصروف رہتے ہیں کئی وارڈنز سرکل کے انچارج اور ڈیوئی آفیسرز کی ملی بھگت سے ڈیوٹی پر آنا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں جبکہ ان مقامی وارڈنز کے حوالے سے ضلعی افسران آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور انچارجOSI اورPROٹریفک دفتر ہیڈکوارٹرراولپنڈی ان مقامی وارڈنز کو آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے مکمل طور پ پر تحصیل کہوٹہ میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیااہل علاقہ نے متعلقہ محکمیں کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مسائل کے حل اور ملکی مفادات کے لیے ہمیں ایک قوم ہونا پڑھے گا
For the solution of the problems and national interests, we should be one nation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،11جنوری2023) مسائل کے حل اور ملکی مفادات کے لیے ہمیں ایک قوم ہونا پڑھے گا ملک و قوم کو ترقی دینے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا عوام کا درد رکھنے والے نمائندوں کو منتخب کر کے اپنے مسائل کے حل کے لئے اسمبلیوں میں حکومتی ایوانوں میں بھیجیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے نوجوان کی آواز،پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے اور عوامی کو دو وقت کی روٹی عزت سے کمانے کے مواقع نہیں دے سکتے تو انہیں اقتدار کی کرسیوں اور عہدوں سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ملک کی ترقی کے لیے پڑھے لکھے محب وطن نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہو گا جب تک پڑھے لکھے لوگ آگے نہیں آئیں گے تب تک حالات میں سدھار نہیں آئے گاانہوں نے کہا اپنے حلقے کے مسائل کے لیے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لوں گا ٹکٹ بھی اپلائی کروں گا عوام بھی ملک و قوم کا درد رکھنے والے افراد کو منتخب کریں لوٹ مار کا بازار گرم ہے عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اپنے ملک و حلقے کے مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔