DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Scholars from Kahuta region visit of Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis centre
کہوٹہ کے علماء کرام کا غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرکادورہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،10جنوری2023)
کہوٹہ کے علماء کرام کا غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرکادورہ مریضوں کی عیادت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی،کڈنی سنٹر کے علاوہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر،وحید ربانی قریشی لیب،الفتح وومن وکیشنل سنٹر،ماسٹر بشیر قریشی کمپیورٹر سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی سے بھی ملاقات کی اور ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اس موقع پر علمائے کرام علامہ حافظ تاج بگہاروی خطیب جامع مسجد لاء کالج کہوٹہ، حافظ صغیر احمد قادری خطیب جامع مسجد الخلیل اور حافظ ذوالفقار احمد قادری جامع مسجد غوثیہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ مرحوم نے اپنے چالیس سالہ سیاسی دور میں ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت کی وہ بابائے بلدیات تھے جس طرح انھوں نے زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کی اسی طرح انکے بیٹے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤ نڈیشن آصف ربانی قریشی نے جسطرح انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا اسکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے اندرون اور بیرون ممالک مخیر حضرات سے کہا کہ وہ ہرمضان کے مقدس مہینے اور اسکے علاقہ اپنے صدقات عطیات غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کو دیں جہاں نہ صرف کہوٹہ، ضلع راولپنڈی بلکہ کشمیر کے مستحق لوگ آتے ہیں چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نیعلمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم مرحوم غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ کی زندگی آپ کے سامنے گزری ہے انہوں نے ساری زندگی غریب عوام کی خدمت میں گزاری انشاء اللہ میں بھی اپنے والد محترم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہاکہ کڈنی سنٹر کے ساتھ ساتھ انشا اللہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر میں بھی تمام ٹیسٹ جدید طریقہ سے کیے جا رہے ہیں بلڈ بنک و دیگر شعبوں میں کام ہو رہا ہے الٹراساؤنڈ مشین بھی آگئی جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ایک جدید ہسپتال بھی میرا مشن ہے بہت جلد (او،پی ڈی) شروع کر رہے ہیں آپ میرے لیے دعا کریں۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 10 January 2023) Leading scholars in Kahuta, visited Ghulam Rabbani Qureshi, Free Dialysis Center, and Hafiz Taj Begaharo, imam of the Masjid-e-Jamia Kahuta, visited free dialysis centers in Kahuta and prayed for the healing of patients. They also met with Ghulam Rabbani Qureshi and praised his efforts to serve the marginalized and oppressed throughout his 50-year political career. In addition to the Free Dialysis Center, the scholars also visited the Balqees Rabbani Dialysis Center, Wahid Rabbani Qureshi Lab, Al-Fateh Women’s Station, and Master Bashir Qureshi Computer Center. The scholars stressed the importance of providing accessible healthcare to all members of society and praised the efforts of the centers in serving those in need.
ہمیں بجلی، پانی کے بور اور سڑک کا کام کر اکر دیا ہم اہلیان تھوہاخالصہ کی ڈھوک نیو کھلیوٹ علاقہ ان کا شکر یہ
Dhok New Khaliyot villagers thank after electricity, water bore and road works




