کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09جنوری2023) —الیکشن کمیشن نے تحصیل کہوٹہ کی نئی حلقہ بندیا ں کرکے (25) ہزار فی یونین کونسل کی آبادی پر چھ یونین کونسلز بنا دیں۔ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی صوتحا ل تبدیل ہوگئی۔ مقامی بلدیاتی اراکین اور سابق چیئرمین آپس میں ٹکرا ئیں گے۔ نئی حلقہ بندی کے تحت سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض،سابق چیئرمین پنجاڑ اورسابق چیئر مین نرڑبلال یامین ستی ایک ہی یونین کونسل نرڑ کا حصہ ہونگے۔ گاؤں گوہڑہ، دیوانگڑھ، ڈھٹ کو یونین کونسل نرڑ میں شامل کر دیا گیا۔ گاؤں کتھیل، بگہار، آئل، ٹپیالی، دڑیوہا، تھوہاکو مواڑہ سے منسلک کرنے سے سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، سابق ناظم و سابق ممبر ضلع کونسل راجہ گل بہار، سابق ناظم راجہ الطاف، سابق چیئرمین راجہ اشتیاق، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز اور سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی مواڑہ یونین کونسل کا حصہ بن گئے۔ جبکہ یونین کونسل ہوتھلہ گاؤں کھڈیوٹ، سنگ دریوٹ وارث،باڑہ، منیند، جگیوٹ خالصہ، نڑالہ م پھروالہ، پا پین، موہڑہ بیرہ شامل ہونے سے سابق چیئرمین سجاد ستی، اسد ستی، جہانزیب راجہ اس کا حصہ ہونگے۔ اسی طرح نارہ، مٹور، بھگون، میرا، بند، سہر، ٹھٹھر، بگلہ، ترنوش کے شامل ہونے سے سابق وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر، سابق چیئرمین ماسٹر (ر) یونس، سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر اس یونین کونسل کا حصہ ہونگے۔ یونین کونسل دکھالی میں کلیال، بھون، لونہ، پنیالی، عثمان پور، علیوٹ، بٹالہ کے علاقے شامل ہونے سے سابق چیئرمین راجہ شوکت، سابق چیئر مین راجہ عامر مظہر، سابق چیئر مین راجہ تجرب، سابق چیئرمین راجہ مشتاق اور سابق وائس چیئرمین مرزا مسعود اس کا حصہ ہونگے۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ اور سابق چیئر مین لہڑی راجہ ممتاز کے علاقوں بیور،کھلول، لہڑی، پنجواڑہ، جنیٹل، سالگراں، بٹلی، سائل سویڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ کہوٹہ شہر کی دو یونین کونسلز بنا کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندی سے سابق چیئرمین ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 09 January 2023) — The Election Commission made six union councils with a population of (25) thousand per union council by demarcating the new constituencies of Tehsil Kahuta. The political tone of Tehsil Kahuta has changed. Local body members and ex-chairmen will clash. Under the new constituencies, ex-chairman Bior Raja Fayaz, ex-chairman Panjar and ex-chairman Narh Bilal Yamin Satti will be part of the same union council. Two union councils of Kahuta city were created and divided into two parts. With the new constituencies of the Election Commission, the former chairmen have come face to face with each other.
ٹوازم ہائی وے سے مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے عوام کو بہترین و معیاری سفر ی سہو لت میسر ہوگ
The people of Murree, Kahuta, Kotli Sattian, and Kallarr Syedan will have the best quality travel facility from Toazam Highway
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09جنوری2023) — ٹوازم ہائی وے سے مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے عوام کو بہترین و معیاری سفر ی سہو لت میسر ہوگی۔ چار ارب کا منصوبہ علاقہ کی تقدیر بدل دے گا۔ (50) کروڑ کے فنڈ سے کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی پر کام جاری ہے۔ زبانی اعلانات کی بجائے عملی اقدامات ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ چوروں اور لٹیروں کا اب احتساب قریب ہے۔ ان خیا لات کا اظہار چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ اور مستعفی ایم این اے تحریک انصاف صداقت عباسی، کوآر ڈینیٹر قدیر عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا۔ ان لوگوں نے ملکی خزانے کو لوٹا اور ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مخلص نہ ہیں۔
جی انٹرنیشنل کمپنی کی تیسری سالانہ تقریب
The third annual event of G International Company
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،9جنوری2023) جی انٹرنیشنل کمپنی کی تیسری سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد اعلی سیاسی سماجی عسکری شخصیات اور معززین کی بھرپور شرکت جبکہ کار، موٹر سائیکلز، عمر ٹکٹ، لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں روپے مالیت کے انعامات کی ہوئی بارش جبکہ بہترین کارکردگی پر کمپنی سے وابسطہ مرد و خواتین کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دئے گے نوجوان بزرگ بچوں مرد و خواتین کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور شاندار پروگرام کے انعقاد پر مہمانان گرامی سیاسی سماجی عسکری شخصیات معززین کا چیف ایگزیکٹو جی انٹرنیشنل کمپنی ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین علامہ قاری شاہد شبیر نے تقریب کا آغاز تلاوت الہی سے کیا اس موقع پر جی انٹرنیشنل کی امیدوں پر پورا اترنے اور مقاصد کو حاصل کرنے پر محمد نبیل گجر نے جی انٹرنیشنل کے پہلے کار اچیور ہونے کا اعزاز حاصل کیا اس موقع پر موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ، عمرہ ٹکٹ بھی کمپنی سے وابسطہ لیڈرز نے حاصل کیے جبکہ ہترین کارکردگی دیکھانے پر کمپنی کی ایم ڈی لیڈر میڈم شازیہ خالد،ایچ آر منیجر صوبیدار میجر(ر) محمد بخش، لیڈرز، ایگزیکٹیو و ممبران کو ایوارڈز سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے اس موقع پر چئیرمین جی انٹرنیشنل کمپنی ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی انٹرنیشنل کمپنی کی بنیاد رکھنے کا مقصد نوجوان، بوڑھوں، مرد،عورت تعلیم یافتہ، ناتجربہ کار، تجربہ کار بلکہ ہر طبقے سے وابسطہ ہر عمر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا ملک میں بے روزگاری عام تھی پلیٹ فارم کی کمی تھی 3 سال قبل اس کمپنی کے آغاز سے آج کاروبار کی دنیا میں انقلاب بھرپا ہوا اور ہزاروں لوگ آج بہترین روزگار سے منسلک یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے یہاں کام کرنے والے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئی آج جی انٹرنیشنل کمپنی کے پہلے کار اچیور نبیل گجر جنکا تعلق غریب فیملی سے تھا بمشکل فیملی کے اخراجات اٹھائے مگر جب اس کمپنی کے ساتھ منسلک ہوئے تو آج گاڑی، گھر عزت پیسہ خوشحالی ہے جی انٹرنیشنل میں کام کرنے والے بے بے شمار لوگوں کو عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ، نیشنل ٹور انکی بہترین کارکردگی پر دیے گئے آپ بھی آئیں اور اپنے خوابوں کو تعبیر بخشیں ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی نے اس موقع پر تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کار، موٹرسائیکل، عمرہ، لیپ ٹاپ اچیو کو مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر مہمانان گرامی جن میں جنرل موذم ریاض، انسپکٹر عباسی، ایس ایچ او اسلام آباد راجہ اخلاق، ایس ایچ او فضل خالق، ایم این اے راجہ وقار، ایم پی ایز، چئیرمین حضرات، کونسلرز اسلام آباد راولپنڈی سے سیاسی قائدین،ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ و دیگر کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا آخر میں تیسری سالگرہ پر کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔
کہوٹہ شہر اورگردنواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ
The constant increase in the incidents of theft and robbery in Kahuta city and its surroundings
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،9جنوری2023) کہوٹہ شہر اورگردنواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ جبکہ منشیات فروشی کی وجہ سے نسل نو تباہی کے دہانے پر نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ دیہاتو ں میں بھی منشیات فروشی کے بڑے بڑے اڈے قائم سکولوں کے بچوں اور کالجوں کے بچوں میں بھی منشیات فروشی کے دھندے کو پھیلا دیا گیا چرس پوڈر نسوار کی طرح فروخت ہونے لگا پولیس تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج جبکہ عوامی نمائندے مقامی اکثر قائدین بھی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے لگے ٹاؤٹ مافیا سرگرم ہوگ مک مکا کر کے منشیات فروشوں اور چوروں ڈکیتوں کو چھڑانے لگے عوام علاقہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری خداد مجید بلا تفریق رشوت سفارش کو بلائے طاق رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کریں گزشتہ روز بھی چور محلہ آڑہ نزد لاری اڈہ حاجی اقبال مرحوم کے گھر سے دن دیہاڑے تالہ توڑ کر آھائی لاکھ نقدی و دیگر سامان لے گے جبکہ شہر میں بھی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے اضافہ ہو رہا ہے چرسی پوڈری اور بے روزگاری افراد اور خاص کر باہر سے آکر کاروبار کرنے والے کباڑ خانوں والے ان دھندوں میں مصروف ہیں آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا خالصہ کی فرنٹ کی دیوار اور کلاس روزمز ٹور ازم ہائی وے میں آگے
Front wall of Govt Girls High School Thoha Khalsa and class rooms in Turism Highway
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،9جنوری2023) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا خالصہ کی فرنٹ کی دیوار اور کلاس روزمز ٹور ازم ہائی وے میں آگے،نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور کی نگرانی میں اہلیان علاقہ کا اپنی مدد آپ کے تحت سکول کا کام شروع،مین دیوار،ہیڈ میسٹریس کا کمرہ اور کلاس رومز ٹور ازم ہائی وے میں آگے تھے جن کو متعلقہ محکمیں نے نشان لگائے جس پر علاقے کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ اور معززین علاقہ نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران سے بھی رابطہ کیا مگر انہوں نے سکول کے ان کمروں کی ڈیمالش اور تعمیر کے حوالے سے کسی قسم کے فنڈز نہ دیے نہ کوئی کسی قسم کی کوئی حامی بھری جس پر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ اور معززین علاقہ نے سکول کے ان کو کمروں کی ڈیمالش اور تعمیر کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر ا دیا ہے راجہ عرفان سرور نے کہا کہ اس سلسلے میں مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالنا چاہیں تو وہ بھی ڈال سکتے ہیں