DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Gas line and Passport office will be established in Kallar Syedan, Ex PM Shahid Khaqan Abbassi

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کلر سیداں میں گیس لائن اور پاسپورٹ آفس قائم کریں گے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حبیب چوک گوجرخان سے سموٹ چوآ خالصہ کنوہا ستھوانی دھمالی سوئی گیس لائن کو مکمل کرکے آپریشنل کریں گے۔کلرسیداں میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور کلرسیداں شہر میں سوئی گیس کی نایابی کا بھی نوٹس لیا جائے گا۔شاہد خاقان عباسی کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،شیخ ندیم احمد،حاجی طارق تاج، زین العابدین عباس، حاجی ریاست حسین اور دیگر نے انہیں بتایا تھا کہ کلرسیداں شہر میں بائیس تئیس گھنٹوں بعد رات گئے ایک آدھ گھنٹے کے لیئے اس وقت سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے جب صارفین سو رہے ہوتے ہیں۔سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل نے کلرسیداں میں پاسپورٹ دفتر کے قیام پر زور دیا شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ کلر شہر میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے کراچی سے واپسی پر اقدامات کریں گے۔ کلرسیداں میں پاسپورٹ دفتر کا قیام یہاں کے لوگوں کا جائز مطالبہ ہے اس پر سنجیدہ اقدامات کرکے اس کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور وزارت عظمی نے انہوں نے کلرسیداں کہوٹہ سمیت سوئی گیس کے جو منصوبے 2017 میں شروع کیئے تھے وہ پی ٹی آئی حکومت نے بند کر دیئے تھے گزشتہ پیر کو وفاقی کابینہ نے پہلے سے منظور سوئی گیس کے منصوبوں کی بحالی اور انہیں بلاتاخیر مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے لہذہ بہت جلد حبیب چوک گوجرخان سے سموٹ،ٹکال،چوآخالصہ،سہوٹ، کنوھا،بنک چوک،موہڑہ دھیال،ستھوانی اور دھمالی تک سوئی گیس کے منصوبے کو بحال کرکے اسے ترجیحی بنیادوں پر آئندہ چند ماہ میں مکمل کریں گے بعد ازاں چوآخالصہ سے سرصوبہ شاہ اور دوبیرن کو بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے بعد ازاں گاؤں بھلاکھر جا کر مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Klar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, January 2023) – PML-N Central Vice President and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that in the next few months from Habib Chowk Gujar Khan to Smot, Choa Khalsa, Kanoha Sathwani Dhamali sui gas will be installed. The line will be completed and made operational. Practical steps will be taken to establish a passport office in Kallar Syedan and the scarcity of sui gas in Kallar Syedan city will also be taken into consideration. Haji Akhlaq Hussain, Haji Muhammad Ishaq, Sheikh Nadeem Ahmed, Haji Tariq Taj, Zainul Abidin Abbas, Haji Riasat Hussain and others had told him that sui gas is available in Kallar Syedan city for one and a half hours out of 22 hours. Ex-Chairman Raja Nadeem Ahmed, Raja Talal Khalil emphasized the establishment of a passport office in Kallar Syedan.

حلقہ پی پی سات کلرسیداں کہوٹہ میں کھیلوں سمیت تعلیم و صحت کے شعبوں میں مشترکہ جدوجہد کے لیئے کوشاں ہیں

Constituency PP7 we are striving for joint struggle in the fields of education and health including sports

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جنوری,2023)—حلقہ پی پی سات کے سیاسی سماجی رہنما کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ وہ ہر طبقہ فکر کی مشاورت سے حلقہ پی پی سات کلرسیداں کہوٹہ میں کھیلوں سمیت تعلیم و صحت کے شعبوں میں مشترکہ جدوجہد کے لیئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمد ذوالفقار اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کلرسیداں کے سینئر نائب صدر شیخ برھان بھی موجود تھے۔کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ انہوں نے کئی دھائیوں تک اسپورٹس اور تعلیم کے شعبے میں کام کیا ہے وہ اپنے اس تجربے کی بدولت کلرسیداں اور کہوٹہ میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے بہتری چاہتے ہیں کیونکہ آج تک ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رھا میری کوشش ہے کہ جوڈے کراٹے فٹبال کرکٹ ہاکی والی بال کبڈی بیڈمینٹن سمیت تمام کھیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کلرسیداں میں کیڈٹ کالج دورحاضر کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ایجنڈہ معاشرے کے تمام طبقات کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں مجھے قوی امید ہے کہ ہم سب مل کر کلرسیداں اور کہوٹہ کی نہ صرف محرومیاں ختم کرسکتے ہیں بلکہ انہیں ترقی پزیر علاقوں میں شامل کرسکتے ہیں۔اس کے لیئے باہمی تعاون اور ڈائیلاگ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ایجنڈہ حلقہ کے ہر ایک شخص تک پہنچانے کے لیئے مختلف دیہات و قصبات کے دورے کررہے ہیں۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب محمد عثمان آکاش نے جامعہ مسجدقرطبہ میں خطاب

Deputy General Secretary Jamaat-e-Islami North Punjab Mohammad Usman Akash speech at Jamia Masjid Cordoba

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جنوری,2023)—ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب محمد عثمان آکاش نے جامعہ مسجدقرطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی حاکمیت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے دین اسلام اللہ تعالی کی حاکمیت پر قائم ہے۔اللہ تعالی کے بارے میں یہ عقیدہ کافی نہیں کہ وہ خالق اور رب ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسولﷺ کے ذریعے آگاہ کی جانے والی شریعت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنا بھی لازمی اور ضروری ہے کیونکہ” تکوینی اقتدار” کیساتھ ساتھ” تشریحی اقتدار”بھی اللہ تعالی کا ہی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری انسانیت خطرے میں ہے،آج ہم جس ماحول سے گزر رہے ہیں اس کی ہمیں فکر نہیں،ملک میں تمام شعبے بشمول تعلیمی نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے جبکہ حکمران عیاشیوں میں مشغول ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون محمد جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری محمد قاسم الحق اور نائب امیر حاجی محمد مشکور بھی موجود تھے۔

قاضی جاوید ظفر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Qazi Javed returns home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جنوری,2023)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے ان کی رہائشگاہ پر جاکر انہیں مبارکباد دی۔

راجہ طارق سلیم دھمیال کے نانا عبداللہ انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں بمعہ گنگال میں ادا کی گئی

Raja Tariq Salim grandad Abdullah passed away in Bimma Gangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جنوری,2023)—پریس کلب کلرسیداں کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ کامران حشر اور پی ٹی آئی کے رہنماراجہ طارق سلیم دھمیال کے نانا عبداللہ انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں بمعہ گنگال میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن چوہدری تنویر اختر شیرازی،پیر محمد افضل ہاشمی،عثمان شاہد، حاجی محمود اختر،مسعود احمد،عرفان فانی،ابرار بھٹی،تنویر بھٹی،شبیر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button