DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Education hostile policy of the provincial government, buildings of several schools are incomplete, 47 high schools are running without heads.

صوبائی حکومت کی تعلیمی دشمن پالیسی ، متعدد سکولوں کی بلڈنگز نامکمل ،ناکافی کمرہ جات 47 ہائی سکول بغیر ہیڈز کے چل رہے ہیں

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،8جنوری2023)منتخب نمائندوں /صوبائی حکومت کی تعلیمی دشمن پالیسی ، متعدد سکولوں کی بلڈنگز نامکمل ،ناکافی کمرہ جات 47 ہائی سکول بغیر ہیڈز کے چل رہے کئی دہائیاں پرانے سکول اپگریڈیشن کے منتظر2017میں جاری کئے گئے ADPs تاحال نامکمل ،گزشتہ روز تحریک کہوٹین یوتھ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ریفارمز میٹنگ میں حاضر سروس و ریٹائرڈ اساتذہ کرام نے شرکت کی ،جس میں کہوٹہ میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے کہوٹین یوتھ کیساتھ ملکر چلنے کا عزم کیا گیا، پہلے مرحلے میں نامکمل ADPsمکمل کروائے جائیں گے ، گورنمنٹ پرائمری سکول پنجواڑ، ڈہوک مغلاں اور سہالی کا کام متعلقہ ٹھیکدار نامکمل چھوڑ کر چلے گئے جبکہ سیاسی آشیر باد پہ بِل بھی پاس کروا لئے، اس سلسلے میں جب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا گیا تو پرائمری سکول پنجواڑ کے نامکمل کام کو ٹھیکدار نے مکمل ظاہر کرکے بل پاس کروایا اور کاغزات میں محکمہ تعلیم کے سپرد کروا دیا، جبکہ مزید دو سکولوں کے ٹھیکہ داروں نے نوٹس کے باوجود کام مکمل نہ کیا ، اس کے بعد عرصہ دراز سے اپگریڈیشن کے منتظر سکول اپگریڈ کروانے کیلئے متعلقہ فورم پہ دباؤ ڈالا جائیگا، اس ترقی یافتہ دور میں پرائمری سکول ٹھٹھر ، بند ،ترنوش ،کہوٹہ -اے اور جنہٹل ایلیمنٹری میں ، جبکہ علیوٹ ہائی میں اپگریڈ کیلئے عرصہ دراز سے منتظر ہیں جبکہ یہ سکول اپگریڈ کیلئے ہر لحاظ سے ضروری ہیں ، ماضی اور حال ہی میں اپگریڈ کئے گئے تمام سکولوں میں نئی کلاسز کیلئے نہ تو کمرہ جات موجود ہیں اور نہ اساتذہ ، قابل غور بات کہ اپگریڈ سے پہلے نئے اساتذہ کی اپروول ہوتی ہے لیکن یہاں نظام الٹا ہے اوپر سے ستم ظریفی کہ تحصیل کے تمام 47ہائی سکول بغیر کسی ہیڈ کے چل رہے ہیں ان تمام مسائل کا خاتمہ تحریک کہوٹین یوتھ کی اولین ترجیح ہے

Kahuta: (Pothwar.com, January 8, 2023) Anti-educational policy of elected representatives/provincial government, many school buildings incomplete, insufficient rooms, 47 high schools running without heads, decades-old schools waiting for upgradation, ADPs issued in 2017 are still incomplete. Last day, serving and retired teachers participated in the education reforms meeting organized by Tehreek Kahutin Youth, in which they decided to work together with Kahutin Youth to remove the educational backwardness in Kahuta. In the first phase, incomplete ADPs will be completed. , Government Primary School Panjar, Dhok Mughlan and Sahali left the work of the concerned contractor unfinished while the bill was also passed on political blessing. The bill was passed by declaring it complete and handed over to the education department in the papers, while the contractors of two more schools did not complete the work despite the notice, after that they put pressure on the relevant forum to upgrade the schools that have been waiting for the upgrade for a long time. It will go to Primary schools in Thattar, Bandh, Tarnoosh, Kahuta-A and Janhatal Elementary in the advanced period, while Aliot High has been waiting for upgradation for a long time while these schools are essential for upgradation in all respects, and have been upgraded in the past and recently. All the schools have neither rooms nor teachers for the new classes. It is worth noting that the new teachers are approved before the upgrade, but here the system is upside down. Ironically, all the 47 high schools of the tehsil are running without a head. The elimination of all these problems is the first priority of the Kahutin Youth movement.

تحصیل کہوٹہ کا تنظیمی اجلاس آرچرڈ سکیم فارم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا

Organization meeting of Tehsil Kahuta was held at Orchard Scheme Farm House Islamabad

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جنوری2023)
تحصیل کہوٹہ کا تنظیمی اجلاس آرچرڈ سکیم فارم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی نے کی،اجلاس میں سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین،سینئر نائب صدرپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ سعید،راجہ غلام نبی،راجہ ارشدسمیت تمام یونین کونسلز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں آج اتوار کے دن قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر مہنگاہی اور عمران خان پر حملے کے خلاف ریلی نکالنے پر مشاورت کی گئی ریلی چوک پنڈوری سے شروع ہو گی بعد ازاں اجلاس کے اعلامیہ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے ایسے لیڈر کے ساتھ ہم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے تحصیل کہوٹہ سے عہدیداران اور کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔

راجہ طارق عظیم جنجوعہ کو وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل تحصیل کہوٹہ کا فو کل پر سن نامزد کردیا گیا

Raja Tariq Azim Janjua has been nominated as focal person by Chief Minister Punjab Grievance Cell of Tehsil Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جنوری2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت (فر زند کہوٹہ)راجہ طارق عظیم جنجوعہ کو وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل تحصیل کہوٹہ کا فو کل پر سن نامزد کردیا گیا،اہلیان علاقہ، سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی طرف سے(فر زند کہوٹہ)راجہ طارق عظیم جنجوعہ کو دلی مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ رو ز چیر مین شکایت سیل وزیر اعلی پنجاب و ضلعی صد ر زبیر احمد خان، جنرل سیکرٹر ی ضلع راولپنڈی راجہ فیاض تبسم نے فر زند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کو وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل تحصیل کہوٹہ کا فو کل پر سن مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن دیاتحصیل کہوٹہ کی سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی طرف سے(فر زند کہوٹہ)راجہ طارق عظیم جنجوعہ کو دلی مبارکباد پیش کی فر زند کہوٹہ جنرل سیکرٹر ی مسلم لیگ ق تحصیل کہوٹہ و نو منتخب فو کل پر سن وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل راجہ طارق عظیم نے الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پر ویز الہی، چو ہدری مو نس الہی سمیت مسلم لیگ ق کی پو ری قیادت اور چیر مین شکایت سیل زبیر احمد خان، جنرل سیکرٹر ی راجہ فیا ض تبسم سمیت ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انشا اللہ جس طر ح پارٹی نے مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے شکایت سیل تحصیل کہوٹہ کا فو کل پر سن مقرر کیا انشا اللہ اس سے بڑھ کر پارٹی اور عوام کیلئے کام کرونگا، انہوں نے مزید کہاکہ عوام اور پارٹی کی خدمت اپنی آخری سانس تک کرونگا۔

رورل ہیلتھ سینٹر تھوہاخالصہ کے لیئے مجموعی طور پر اکتیس نئی آسامیاں منظور کی گئی

A total of 31 new posts were approved for Rural Health Center Thoa Khalsa

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جنوری2023)
پی ٹی آئی رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی کوششیں رنگ لے آہیں پنجاب حکومت نے کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر محکمہ صحت کہوٹہ اور کلرسیداں سمیت رورل ہیلتھ سینٹرکے لیئے 92 آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا رورل ہیلتھ سینٹر تھوہاخالصہ کے لیئے مجموعی طور پر اکتیس نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں جبکہ تحصیل کلرسیداں میں چوبیس آسامیوں کی منظوری دی گئی جس میں بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ،نلہ مسلماناں اور ولایت آباد کے لیئے میڈیکل آفیسرز،نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں کے لیئے ایل ایچ ویز،پھلینہ، چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،سرصوبہ شاہ میں ڈسپنسرز،بھکڑال، پھلینہ،بشندوٹ،چوا خالصہ،بھلاکھر،سرصوبہ شاہ میں سینیٹری انسپکٹر،یوسیز گف،بشندوٹ،درکالی معموری، چوآخالصہ،منیاندہ،سموٹ،کنوھا،سکوٹ،نلہ مسلماناں،کلرسیداں کے لیئے سپروائزرزسمیت نئی چوبیس آسامیوں کی منظوری دی گئی جبکہ تحصیل کہوٹہ کے لیئے تحصیل سینیٹری انسپکٹر،سینیٹری انسپکٹر،ڈرائیور،سینیٹری پٹرول کی ایک ایک اور کمپیوٹر آپریٹر کے دو آسامیوں کی منظوری دی گئی۔بنیادی مرکز صحت بیور،دکھالی،ہنیسر،مٹور،نارہ،نرڑ اور پنجاڑ کے لیئے ایک ایک میڈیکل آفیسر کے علاؤہ تحصیل کہوٹہ کے بنیادی مراکز صحت کے لیئے سات ایل ایچ وی،تین ڈسپنسرز،دو نائب قاصد اور چھ ویکسینیٹرز کی آسامیاں منظور دی گئی ہیں جن کا مقصد دیہی علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button