DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Ex PM Shahid Khaqan Abbasi, MPA Raja Sagheer Ahmad and Abdul Qudoos Abbasi thanked by public for providing 186 poles of electricity and 8 transformers for Thoha Khalsa.

تھوہا خالصہ کے لیے 186پول بجلی کے اور 8ٹرانسفامر دینے پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ایم پی اے راجہ صغیراحمداور عبدالقدوس عباسی کا شکریہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،7جنوری2023)
تھوہا خالصہ کے لیے 186پول بجلی کے اور 8ٹرانسفامر دینے پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ایم پی اے راجہ صغیراحمداور عبدالقدوس عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ عرفان سرورجوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ،راجہ شعبان، راجہ شوکت اور سردار عدیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ان علاقوں میں بجلی کا بہت مسلہ تھا ہمارے یہ علاقے بجلی کی سہولیت سے محروم تھے اپنے علاقے کی عوام کے اس مسلے کے حل کے لیے میں نے اپنے اعلیٰ قائدین سے بات کی جب انہوں نے فی الفور ہمارے ان علاقوں کے لیے 186پول بجلی کے اور 8ٹرانسفامر دیے جس پر ہم اپنے قائدین سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ایم پی اے راجہ صغیراحمداور عبدالقدوس عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7 January 2023)
We thank former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi, MPA Raja Sagheer Ahmad and Abdul Quddus Abbasi for providing 186 poles of electricity and 8 transformers for Thoha Khalsa. Tehsil Kahuta, Raja Shaban, Raja Shaukat and Sardar Adeel while talking to the media said that there was a lot of problem with electricity in these areas of ours. So I spoke to our top leaders when they immediately gave 186 poles of electricity and 8 transformers for our areas, for which we are thankful to our leaders, former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi, MPA Raja Sagheer Ahmad and Abdul Qudous Abbasi.

کوہسار ٹورزم ہائی وے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

A high-level meeting was held to review the speed and quality of work on the Kohsar Tourism Highway

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،7جنوری2023)
کوہسار ٹورزم ہائی وے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس کی صدارت ایم این اے صداقت علی عباسی نے کی جس میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ پنجاب ہائی ویز کے اعلی افسران نے نمائندگان، محکمہ جنگلات کے افسران اور ایف ڈبلیو اوکے نمائندگان نے شرکت کی، کہوٹہ سے تحریک انصاف کی معروف شخصیت قیوم عباسی اور کوآرڈینیٹر این اے 57 قدیر احمد عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی اجلاس میں ٹورزم ہائی وے کے مختلف پوزیشنز پر کام کے مجموعی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا گیاچوکپنڈوری سے بیور کے 32 کلو میٹر پورشن پر کام کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کا ٹاسک رکھا گیا جس کو ایف ڈبلیو او نے مکمل کرنے کا وعدہ کیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کی کوہسار ٹورزم ہائی وے خطے کی تقدیر بدلنے والا میگا پروجیکٹ ہے چوکپنڈوری سے تھوہا خالصہ پورشن پر کارپٹنگ کا معیاری کام دیکھ کر دل کو بہت تسلی ہوئی ہے کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تکمیل سے خطے میں روزگار اور کاروبار کا انقلاب آئے گا اور ملک میں سیاحت میں دلچسپی لینے والوں کو ایک بڑا ٹورزم کاریڈور میسر آئے گا۔

وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کے صاحبزادے مر زا فر حان مسعو د کو مبارکباد

Congratulations to Mirza Farhan Masood, son of Vice Chairman Mirza Muhammad Masood

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،7جنوری2023)
وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کے صاحبزادے مر زا فر حان مسعو د کو مبارکباد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کے صاحبزادے مر زا فر حان مسعو دکوکسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ نائب صد ر دو م منتخب عوامی سماجی شخصیات کی طرف سے وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود اور ان کے صاحبزادے مر زا فر حان مسعو د کو مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل کسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی حلف بر داری تقریب ہو ئی جس میں دیگر افرادکے انتخاب کے ساتھ ساتھ معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کے صاحبزادے مر زا فر حان مسعو دکوکسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ نائب صد ر دو م منتخب کیا گیا تقریب میں راولپنڈی ڈویژن کے صد ر فخر پو ٹھوہار ملک فراز اعوان، ضلع راولپنڈی کے صد ر چوہدری فیصل حفیظ،گو جر خان مسلم لیگ ن کسان ونگ کے صد ر چو ہدری ضیافت، نائب صد ر کسان ونگ ضلع راولپنڈی راجہ الیا س نے نامز د لیگی کارکنان میں نو ٹیفکیشن تقسیم کیے۔

ٹی ایم اے کہوٹہ کے آفس کے تعینات چند مقامی افراد دوکانداروں کے لیے عذاب بن گے

A few local people posted in the office of TMA Kahuta have become nightmare for the shopkeepers

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،7جنوری2023)
ٹی ایم اے کہوٹہ کے آفس کے تعینات چند مقامی افراد دوکانداروں کے لیے عذاب بن گے،چند ایک افراد پربھتہ لینے کا انکشاف، جو”مٹھی گرم “نہیں کرتا اس چلان کیا جاتا اور سامان بھی ضبط کیا جاتا ہے کہوٹہ بڑھی تعداد میں دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ آفس میں تعینات 4سے 5مقامی نائب قاصد وں کا تبادلہ کیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمارا جینا حرام کیا ہوا ہے،کہوٹہ شہر کے یہ مقامی ملازمین کے ایسی “گیڈر سینگی “ہے جو ہر آنے والے افسر کواپنی مٹھی میں کر لیتے متعدد شکائیات ہونے کے باجود کے کوئی بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کر تا ان ملازمین نے سر کاری موٹر سائیکلوں کو بھی اپنی جاگیر بنایا ہوا ہے باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو ریڑھی والے اور دوکاندار ان (چند ملازمین) کو بھتہ دیتے ہیں یہ ملازم ان کو فون کر کے بتا دیتے ہیں کہ ہم آ رہے ہیں (کاروائی) کر نے کے لیے اس لیے آپ غائب ہو جو تو وہ غائب ہو جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button