DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: On the request of PTI leader Col M Shabbir Awan, the Health Department issued a notification approving 92 posts for rural health centers
پی ٹی آئی کے رہنما کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر محکمہ صحت کہوٹہ اور کلرسیداں سمیت رورل ہیلتھ سینٹرکے لیئے 92 آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،جنوری,2023)—پنجاب حکومت نے کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر محکمہ صحت کہوٹہ اور کلرسیداں سمیت رورل ہیلتھ سینٹرکے لیئے 92 آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا رورل ہیلتھ سینٹر تھوہاخالصہ کے لیئے مجموعی طور پر اکتیس نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں جبکہ تحصیل کلرسیداں میں چوبیس آسامیوں کی منظوری دی گئی جس میں بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ،نلہ مسلماناں اور ولایت آباد کے لیئے میڈیکل افیسرز،نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں کے لیئے ایل ایچ ویز،پھلینہ، چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،سرصوبہ شاہ میں ڈسپنسرز،بھکڑال، پھلینہ،بشندوٹ،چوا خالصہ،بھلاکھر،سرصوبہ شاہ میں سینیٹری انسپکٹر،یوسیز گف،بشندوٹ،درکالی معموری، چوآخالصہ،منیاندہ،سموٹ،کنوھا،سکوٹ،نلہ مسلماناں،کلرسیداں کے لیئے سپروائزرزسمیت نئی چوبیس آسامیوں کی منظوری دی گئی جبکہ تحصیل کہوٹہ کے لیئے تحصیل سینیٹری انسپکٹر،سینیٹری انسپکٹر،ڈرائیور،سینیٹری پٹرول کی ایک ایک اور کمپیوٹر آپریٹر کے دو آسامیوں کی منظوری دی گئی۔بنیادی مرکز صحت بیور،دکھالی،ہنیسر،مٹور،نارہ،نرڑ اور پنجاڑ کے لیئے ایک ایک میڈیکل آفیسر کے علاؤہ تحصیل کہوٹہ کے بنیادی مراکز صحت کے لیئے سات ایل ایچ وی،تین ڈسپنسرز،دو نائب قاصد اور چھ ویکسینیٹرز کی آسامیاں منظور دی گئی ہیں جن کا مقصد دیہی علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, January 2023)- The Punjab government has decided to set up a rural health center including Kahuta and Kallar Syedan on the request of the former member of the Punjab Assembly and PTI leader Colonel Muhammad Shabbir Awan. A notification has been issued approving 92 posts. A total of thirty-one new posts have been approved for Rural Health Center Thoa Khalsa, while twenty-four posts have been approved in Tehsil Kallar Syedan, including Primary Health Center Choa Khalsa, Nala Muslimana and Medical Center for Wilayatabad. Officers, LHVs for Nala Muslimana and Doberan Kallan, Dispensers in Phalina, Choa Khalsa, Doberan Kallan, Sir Sooba Shah, Bhakral, Phalina, Bishndot, Choa Khalsa, Bhalakhar, Sarsubah Shah, Sanitary Inspectors, USS Gaff, Bishndot, Darkali Mamuri, Twenty-four new posts including supervisors were approved for Choa Khalsa, Manianda, Smot, Kanoha, Skot, Nala Muslimana, Kallar Syedan, while for Tehsil Kahuta, Tehsil Sanitary Inspector, Sanitary Inspector, Driver, Sanitary Patrol and two posts of Computer Operator were approved. Primary Health Center Bior, Dakhali, Hanesar, In addition to one medical officer each for Mator, Nara, Narh, and Panjar, the posts of seven LHVs, three dispensers, two deputy messengers, and six vaccinators have been approved for the primary health centers of Tehsil Kahuta with the aim of improving health in rural areas, to ensure the provision of better facilities.
منہاس اڈہ کلرسیداں کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت دو فروری تک ملتوی کردی
Ordering to open the Minhas Adda, adjourned further hearing till February 2
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،جنوری,2023)—صوبائی چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب احسن وحید نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے کلرسیداں شہر میں واقع منہاس ویگن اڈے کو سیل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ڈی سیل کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کونسل کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ہوئے منہاس اڈہ کلرسیداں کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت دو فروری تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے گزشتہ روز منہاس اڈے کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سیل کردیا تھا جسے آج صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور نے معطل کرکے اڈے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی 95 سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب
Muhammad Ijaz Butt, President of Pakistan People’s Party Tehsil Kallar Syedan, addressed the 95th birthday celebration of Zulfiqar Ali Bhutto
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،جنوری,2023)—پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی 95 سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن ہر صورت میں مکمل کریں گے ملک دشمنوں نے غاصبانہ مقاصد کو طول دینے کے لیے عوام کے دلوں پر راج کرنے اور دنیا کے مقبول لیڈر کو تختہ دار پر چڑھایا لیکن بھٹو کو پھانسی دے کر مارنے کا دعوٰی کرنے والے خود لوگوں کی یادوں سے مٹ گئے مگر بھٹو آج بھی زندہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی ضلعی نائب صدر میڈم لبنی راشد نے کہا کہ شہیدبھٹو کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔سابق رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک ملک گیر جماعت ہے جیسے کوئی نہیں مٹا سکا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسا گروہ ہے جو جلد اپنے انجام کو پہنچے گا عمران خان اپنے 4 سالہ دور کا حساب دینے کی بجائے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ تقریب سے سٹی صدر نوید اختر مغل،ماسٹر غالب حسین،محمد فیاض کیانی نے بھی خطاب کیا۔آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔
پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر نے ایف آئی آر کے مطابق برآمد کئے جانے والے 11اصیل مرغوں کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کر دی
Police SHO Sub-Inspector Sultan Qamar submitted a report to the court regarding the 11 purebred chickens according to the FIR
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،جنوری,2023)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابداعوان کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر نے ایف آئی آر کے مطابق برآمد کئے جانے والے 11اصیل مرغوں کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کر دی جبکہ اس موقع پر توصیف رضانامی شخص بھی بیان حلفی لے کر عدالت پیش ہو گیا جس نے بیان حلفی میں انکشاف کیا کہ تھانہ کلر سیداں پولیس کے کانسٹیبل نے دو عدد مرغے میرے ہاتھ فروخت کیے ہیں جو میرے گھر موجود ہیں اور مرغوں کا مالک انہیں پہچانتا بھی ہے جس پر معزز جج نے مزید سماعت کیلئے فریقین کو کل بروز ہفتہ بیان قلم بند کروانے کیلئے عدالت طلب کر لیا۔مرغوں کے مالک طاہر عباس کی جانب سے راجہ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سموٹ میں 8 سالہ بچہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
An 8-year-old boy died after drowning in a dam in Smot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،جنوری,2023)— کلر سیداں کے نواحی گاؤں سموٹ میں 8 سالہ بچہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ گاؤں تھلا میں پیش آیا جہاں کاشان نامی بچہ جو والدین کے ہمراہ ایک فوتگی پر آیا ہوا تھا کہ اسی دوران دیگر بچوں کیساتھ ڈیم پر چلا گیا اور اسی دوران پاؤں پھسل جانے سے وہ ڈیم میں جاگر ااور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔