DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; The decision to lease the valuable land worth billions of rupees at the main business point of Gujar Khan city due to alleged collusion is stopped

گوجر خان شہر کے اہم کاروباری مقام پر اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی مبینہ ملی بھگت سے لیز پر دینے کا فیصلہ روک دیا گیا ہے۔

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,06،جنوری,2023)— گوجر خان شہر کے مرکزی کاروباری پوائنٹ پر مبینہ ملی بھگت سے اربوں روپے کی قیمتی زمین کو اونے پونے لیز پر دینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔فیصلہ قواعد و ضوابط کے تحت میرٹ پر کیا جائے مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں کا اعلان معاملہ ایم پی اے جاوید کوثر ایڈووکیٹ کے علم میں لایا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دکانوں کی تعمیر کا کام رکوا دیا۔ انکے ہمراہ امیر افضل قریشی۔حاجی شوکت مغل خواجہ محمد اسلم اور عظمت شاہ بھی تھے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے مرکزی کاروباری علاقے میں مارکیٹ کمیٹی کی دو کنال سے زائد جگہ کو ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر دے کر دوکانیں تعمیر کرا کے کروڑوں روپے بٹورنے کی اطلاع پر مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد سئنیر نائب صدر شہزادہ خان۔انجمن تاجران کھوکھا بازار کے صدر مرزا تیمور وارثی انجمن تاجران ہوسٹل والی گلی کے چئیرمن راجہ خاقان بابر کیانی۔ مرزا امتیاز لالہ مجاہد اور فضل خاں نے کہا کہ فرد واحد نے انتہائی قیمتی۔سرکاری اراضی اپنے من پسند شخص کو ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر دے دی ہے جہاں پر دکانیں تعمیر کر کے کرایہ پر دی جائیں گی۔ حالانکہ اس وقت یہاں ایک دکان کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے زائد ہے مرکزی انجمن تاجراں اس بندر بانٹ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ اس جگہ پر بیسمنٹ میں موٹر سائیکل پارکنگ بنائی جائے اور اوپر دکانیں اور فلیٹ وغیرہ بنائے جائیں اور اس عمل کو شفاف طریقے انجام دیا جائے تاکہ سرکاری خزانے میں بھی معقول رقم جمع ہو۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ وہ معاملہ کو میرٹ پر حل کرائیں گے کسی کو عوامی مفادات کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تاجر رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اس عمل کی چھان بین کر کے معاملے کو میرٹ پر حل کرائیں گے ذرائع کے مطابق ایم پی اے جاوید کوثر بھی اس معاملے سے لاعلم تھے۔ جس پر شہری حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا

Gujar Khan (Pothwar.com, 06, January 2023)- The decision to lease valuable land worth billions of rupees at the main business point of Gujar Khan city is not acceptable under any circumstances.

Under the announcement of the leaders of Central Anjuman Tajran, the matter was brought to the notice of MPA Javed Kausar Advocate, who reached the spot and stopped the construction of shops.

Amir Afzal Qureshi, Haji Shaukat Mughal, Khawaja Muhammad Aslam and Azmat Shah were also with him. On the report of the misappropriation of crores of rupees, the President of the Central Anjuman Tajran Gujar Khan, Haji Raja Muhammad Jawad, Vice President Shahzad Khan, Mirza Imtiaz Lala Mujahid and Fazal Khan said that Fard Wahid has given a very valuable government land to a person of his choice for a monthly rent of one hundred and twenty seven thousand rupees, where shops will be built and rented out. Although at present the rent of a shop here is more than 100,000 rupees, Central Association of Traders will not accept this monkey share in any case.

A motorcycle parking should be built in the basement at this place and shops and flats etc. should be built above and this process should be done in a transparent manner so that a reasonable amount is collected in the government exchequer as well.

On this occasion, MPA Chaudhry Javed Kausar Advocate said on this occasion that he will resolve the matter on merit and no one will be allowed to act against the public interest.

He assured the business leaders that he would investigate the process and resolve the matter on merit. According to sources, MPA Javed Kausar was also unaware of the matter. On which the urban circles expressed surprise.

Show More

Related Articles

Back to top button