DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sufi Bashir former president of All Pakistan Anjuman Patwariyan, retired on completion of his tenure.

تحصیل آفس کلرسیداں کے گرداور اور آل پاکستان انجمن پٹواریان کے سابق صدر صوفی بشیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—تحصیل آفس کلرسیداں کے گرداور اور آل پاکستان انجمن پٹواریان کے سابق صدر صوفی بشیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ان کے اعزازمیں تحصیل آفس کلرسیداں میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک، تحصیلدار نصیر احمد اولکھ، نائب تحصیلدار مرزا منصور احمد،وسیم تابش،صاحبزادہ عمران اختر کے علاؤہ گرداورز چوہدری عبدالقدوس،چوہدری عاشق حسین،صدر انجمن پٹواریاں تحصیل کلر سیداں چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری راجہ بابر مصطفی جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مدت ملازمت عزت و وقار سے مکمل کرکے ریٹائرڈ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے صوفی بشیر نے ساری زندگی محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔تحصیلدار نصیر احمد اولکھ نے کہا کہ صوفی بشیر خان کی کارکردگی کو تادیر یاد رکھا جائے گا ہم کوشش کریں گے کہ نئے آنے والے ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں۔تقریب سے گوجر خان کے گرداور چوہدری جمیل اور لالہ محمد صابر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں صوفی بشیر خان کو اعلی خدمات پر شیلڈ اور دیگرتحائف بھی پیش کیئے گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, January 2023)- Gardavar Tehsil Office Kallar Syedan and former president of All Pakistan Anjuman Patwariyan Sufi Bashir Khan retired on completion of his tenure. In his honor Tehsil Office Kallar Syedan A farewell party was organized in which Assistant Commissioner Muhammad Ijaz Malik, Tehsildar Naseer Ahmed Ulkh, Naib Tehsildar Mirza Mansoor Ahmed, Waseem Tabish, Sahibzada Imran Akhtar’s Alawaz Chaudhry Abdul Quddoos, Chaudhry Ashiq Hussain, President Anjuman Patwariyan Tehsil Kallar Syedan Chaudhry Tanveer Akhtar, General Secretary Raja Babar Mustafa Janjua and others participated. Speaking at the ceremony, Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz Malik said that it is no less than an honor to retire after completing the term of service with honor and dignity. Sufi Bashir worked hard and diligently all his life. Khan’s performance will be remembered forever, we will try to guide the newcomers to him. Chaudhry Jameel and Lala Mohammad Sabir also addressed the ceremony. Finally, Sufi Bashir Khan was awarded for his excellent service with a Shields, and other gifts were also presented.

عدالت میں پیش کئے جانے والے اصیل مرغے مالک نے یہ کہہ کر وصول کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ وہ مرغے نہیں جو پولیس برآمد کر کے لائی تھی

The owner refused to accept the original chicken presented in the court saying that it was not the chicken that the police had taken from him

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)— 12یوم قبل قماربازی پر کلرسیداں پولیس کا چھاپہ اس کے گلے پڑ گیا پولیس ایکشن کے موقع پر برآمد کئے گئے مرغوں کو سپرداری کے موقع پر عدالت میں پیش کئے جانے والے اصیل مرغے مالک نے یہ کہہ کر وصول کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ وہ مرغے نہیں جو پولیس برآمد کر کے لائی تھی جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے ایس ایچ او کلر سیداں سے رپورٹ طلب کر کے آج مرغوں کے ہمراہ عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔پولیس نے 25 دسمبر کو دوبیرن کلاں کے علاقہ سے قماربازی کا رنگ دے کر گیارہ مرغوں کو برآمد کر کے تھانے لے آئی تھی جس پر عدالت ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے مرغوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھاجس پر انسپکٹر محکمہ وائلڈ لائف نے یہ کہہ کر مرغے واپس کردیئے کہ ان کے پاس مرغوں کی حفاظت کا کوئی معقول انتظام نہ ہے جبکہ اسی دوران دوبیرن کلاں کے شہری طاہر عباس نے راجہ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ کے ذریعے مرغوں کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی جس کے بعد کلرسیداں پولیس نے گیارہ مرغے عدالت پیش کئے تو مالک نے یہ کہہ کر مرغے وصول کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ وہ مرغے نہیں ہیں جو پولیس برآمد کر کے لائی تھی۔شہری نے برآمد کئے گئے مرغوں کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں۔راجہ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس 23عدد اصیل مرغے اور پنجرے لے کر گئی تھی جبکہ عدالت میں 11مرغوں کو پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ مرغے بھی ہمارے نہیں ہیں۔جس پر عدالت نے ایس ایچ او کلرسیداں کو آج طلب کرلیا ہے۔

منہاس ویگن اڈے کو سیل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ڈی سیل کا حکم جاری

Suspending the decision to seal the Minhas wagon base, the immediate de-sealing order is issued

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—صوبائی چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب احسن وحید نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے کلرسیداں شہر میں واقع منہاس ویگن اڈے کو سیل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ڈی سیل کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کونسل کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ہوئے منہاس اڈہ کلرسیداں کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت دو فروری تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے گزشتہ روز منہاس اڈے کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سیل کردیا تھا جسے آج صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور نے معطل کرکے اڈے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

سب انجینئر ملک ریاض کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس کلر سیداں کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا

SDO Visited the proposed site of Tehsil Complex Kaler Syedan along with Sub Engineer Malik Riaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—محکمہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین عمران زاہدی اور ایس ڈی او احمدخان نے سب انجینئر ملک ریاض کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس کلر سیداں کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور جگہ کی نشاندہی کے بعد ٹھیکیدار کو بلڈنگ کی تعمیر پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔تحصیل کمپلیکس کلر سیداں کی دو منزلہ عمارت کیلئے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کا سنگ بنیاد مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی جلد رکھیں گے۔

بابو ظفر اقبال کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد

Babu Zaffar Iqbal congratulated on umrah pilgrimage

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن مرکز چوآخالصہ کی 25 رکنی کمیٹی کے سربراہ چوہدری شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی اور شیخ حسن سرائیکی نے گاؤں ممیام جاکر بابو ظفر اقبال کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور گاؤں پلالہ میں بزرگ لیگی ٹھیکیدار نذر کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پولیس چوکپنڈوری(کلرسیداں )نے پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک ہزار لیٹر پٹرول برامد کرلیا

Police arrested a personand recovered 1000 liters of petrol from his possession

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری(کلرسیداں )نے پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک ہزار لیٹر پٹرول برامد کرلیا سب انسپکٹر قاسم فرید اپنے دیگر ملازمین کے ہمراہ روات کلرسیداں روڈ پر موجود تھے اسی اثنا سوزوکی پک اپ rit 2878 کو روکا جس میں غیر قانونی طور پر بھاری مالیت کا پٹرول پایا گیا جس کو ضبط کرکے ڈرائیور محمد نثار سکنہ تھاتھی نور احمد پنڈی گھیب کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

Show More

Related Articles

Back to top button