DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar held an open court at the DSP office Gujar Khan, DSP Gujar Khan, SHO, and the participation of a large number of citizens.

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ڈی ایس پی آفس گوجرخان میں کھلی کچہری، ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او ،ایس ایچ اوزسمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ڈی ایس پی آفس گوجرخان میں کھلی کچہری، ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او ،ایس ایچ اوزسمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ڈی ایس پی آفس گوجرخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے، تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, January 2023)-  According to the details, SP SaddarMuhammad Nabil Khokhar organized an open court at DSP office Gujar Khan, a large number of citizens including DSP, SHOs participated in the open court, SP Saddar heard the problems of the citizens. Issued orders on the spot to solve them, SP Muhammad Nabil Khokhar instructed the officers to take legal action on the requests of the citizens and submit the report within the given time frame. The open court system will continue in the future, and service delivery, merit, and supremacy of law will be ensured in every case.

گوجرخان پولیس کی کارروائی،ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

Gujar Khan police action, Man accused of raping a mentally disabled boy arrested

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—گوجرخان پولیس کی کارروائی،ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد فاروق نے اس کے بیٹے کوزیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔

جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے 02 نوسر باز گرفتار

Two arrested for using fake currency notes

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—گوجرخان پولیس کی کاروائی،جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے 02 نوسر باز گرفتار،25ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے 02 نوسر بازوں اشفاق اور اسد کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے25ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمدہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،نوسربازوں اور جعلسازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button